پولیس مقابلوں میں بڑھتی ہلاکتوں کے درست یا غلط ہونے کی بحث سے قطع نظر، ان پر بجتی تالیاں اور متعلقہ ایوانوں میں ’خاموش اتفاق‘ بتا رہا ہے کہ نہ عوام کو نظامِ قانون پر اعتماد ہے نہ خود نظامِ قانون کو خود پر
#Pakistan#CCD#Justice#Encounter
لوگ کہتے ہیں سیاست کے سینے میں نہیں ہوتا، میں کہتا ہوں دل بھی ہوتا ہے اور رحم بھی، اب دیکھیے نا ان میں سے ایک نے دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنا اور دوسرے نے کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانا تھی، مگر پھر دلوں میں رحم اُمڈا اور سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
فوٹو: ریڈیو پاکستان
#Pakistan#Politics
لانگ مارچ کا 30 فیصد موشن جماعت اسلامی نے توڑ دیا تھا، 30 فیصد خود سہیل آفریدی نے ڈِیلے کر کے توڑا، باقی 40 میں سے 20 فیصد کنٹینر، پکڑ دھکڑ ٹیکنالوجی سے ممکن تھا۔ صرف 20 فیصد کے لیے 440 واٹ کا جھٹکا توپ سے چڑیا کا شکار کرنے کے مترادف ہے، عاصمہ جہانگیر یاد آتی ہیں۔ #PTI#KP
میرے ایک دوست کا کہنا ہے کہ حافظ صاحب انگریزی والے لیوی نہیں پنجابی والی ’لیوی‘ کا ذکر کر رہے تھے مگر مجھے نہیں لگتا۔ خیر جو بھی ہو کوئی انہیں یاد دلا دے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کو گزرے بھی ایک ہفتہ گزر گیا ہے۔
#JamaatIslami#LongMarch#Levy
پروین شاکر نے جب یہ کہا تھا اس وقت ہم بچے تھے، ہمارے تو ہم سے بھی کئی ہاتھ آگے ہیں۔
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
#Kids#Technology
Look at Neha Bora smiling in police custody. In India, a student leader can protest, get detained, and still push an education minister to resign. Pakistani generals, you snatched this right from our youth. Our young people are jailed, silenced or disappeared for far less. If you want to know what a living democracy looks like, learn from this photo.
تین سال قبل کی اس پوسٹ کو فیس بک میموری بنا کے پھر سامنے لے آئی ہے اور اب تک کی صورت حال کے مطابق یہ درست ہی ثابت ہوئی ہے، دل کر رہا ہے کہ میں بھی سیٹھی صاحب کی چڑیا کی طرح کسی کوئل یا پِدی شدی کی ملکیت کا اعلان کر دوں۔
#PTI#Facebookmemory#Pakistan
نسل در نسل صفحات کھنگالنے، فیملی ٹری کی جڑوں کو لگے پانی تک کو چھاننے، ماضی و حال کی پرتین کھولنے، بال میں چھپے راز منکشف کرنے اور بھوسے کے ڈھیر کی طرح بکھرے شواہد میں سے مجرم کو جا دبوچنے والی یہ حیرت انگیز چیز آخر ہے کیا.
My Latest piece
#DNA#Science
https://t.co/1U9f1KrQxJ
عمران خان کی آنکھ اور پمز کا چکر ۔۔۔۔۔
حکومت کو یا تو یہ بات اسی وقت مان لینی چاہیے تھی جب افواہیں اڑنا شروع ہوئیں، یا پھر 72 گھنٹے بھی نہیں ماننی چاہیے تھی۔
#imrankhan#PIMS
ایکسٹینشن کے سائیڈ ایفیکٹس ۔۔۔۔۔؟؟
اب تو نیوز کاسٹر بھی ریٹائر نہیں ہونا چاہتے اور 45 برس بعد بھی کسی اور کو موقع دینے کے بجائے کہتے ہیں کہ ’ہمارے بعد کام کیسے چلے گا؟‘
ڈیلیٹ کر گئے صہبائی صاحب مگر سکرین شاٹ لیے جانے کے بعد ۔۔۔
ایسے لوگوں کو کبھی ہم جیسے نوآموز روحانی استاد سمجھا کرتے تھے، بھلا ہو پی ٹی آئی کا کہ ان کا باطن کھل گیا جو حیرت انگیز طور پر ظاہر سے قطعاً مختلف نہیں۔
لیول یہی ہے آپ کا حضور، ہمیں جانچنے میں غلطی ہو گئی تھی ذرا۔
بالآخر ’دھورندر‘ دیکھ ہی لی، کافی فضولیات کے بیچ جو چیز حقیقت سے قریب لگی وہ یہی تھی کہ پاکستانی ہمیشہ اجنبیوں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر لیا کرتے ہیں اور انڈینز جواباً ہمیشہ دھوکہ دیتے ہیں۔
#Dhurandhar#Bollywood#Pakistan#India
ویسے تو لوگ سیاست کو ’ظالم شے‘ کہتے ہیں مگر میرے خیال میں یہ کافی ’رحمدل‘ بھی ہے کیونکہ ان میں سے ایک نے دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنا اور دوسرے نے کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانا تھی، مگر پھر اللہ نے ان کے دلوں میں رحم ڈال دیا۔
فوٹو کریڈٹ: ریڈیو پاکستان
#Pakistan#Politics
میں چارسدہ کا شناختی کارڈ جیب میں لیے دوسرے تیسرے دن اسلام آباد جاتا ہوں، ہر مہینے لاہور اور کبھی کبھی جنوبی پنجاب و سندھ کا چکر لگتا ہے۔ اول تو کوئی کارڈ دیکھتا نہیں، دیکھ بھی لے تو ’خان صاحب‘ کہا جاتا ہے۔ کوئی بدمزگی نہیں ہوتی۔
انسان مشکوک کارڈ یا لباس نہیں، حرکتوں سے ہوتا ہے۔
*یہ مسئلہ شناختی کارڈ کا نہیں، یہ سوچ اور نظام کا مسئلہ ہے*
پشتون جب یہی شناختی کارڈ جیب میں ڈال کر گھر سے نکلتا ہے تو اسے ایک عام شہری نہیں سمجھا جاتا، بلکہ ایک مشکوک وجود بنا دیا جاتا ہے۔ چیک پوسٹ پر سوالات، تھانے میں تضحیک، ہوائی اڈے پر
1/1