آج جہنم کےگڑھے سےموسوم امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےجب انکےبچوں کی بات ہوتی تھی،جن کو 20سال سےانہوں نےنہیں دیکھاہےتوان کےچہرےکی بےبسی دیکھی نہیں جاتی تھی،ان کےآنکھیں آنسوسےبھرجاتےاوروہ اپنےبچوں کی حفاظت کی دعائیں مانگناشروع کردیتی،
کیاPDMحکومت عافیہ کے اغواکےوقت انکےبیٹے،6ماہ کےسلیمان کاپتہ لگاسکتی ہےکہ وہ زندہ ہےیاقتل کردیاگیاہے؟؟؟
ڈاکٹرعافیہ سےملاقات کیلئےجہنم کےگڑھےسےموسوم جیلFMC Carswellجاتےوقت بہت ہی عزیز ڈاکٹرمحمد مشتاق کاواٹس ایپ میسج آیا،جس میں انہوں نےکہاتھاکہ میں شدیدغم اور دکھ کی کیفیت کیوجہ سےآپ سےبات نہیں کرسکتابس اللہ آپکوعافیہ کی رہائی کےمقصدمیں کامیاب کرے اورساتھ لکھاکہ
"ہماری مظلوم بہن عافیہ صدیقی کےلیےپیغام
"اللہ تعالیٰ کڑی آزمائشیں اپنےخاص بندوں پرلاتا ہے۔جوجتنااللہ کےقریب ہےاس کی آزمائش اتنی ہی کڑی ہے۔ آپ(عافیہ) نےاس گئےگزرےدور میں اس گئی گزری قوم کودکھایاہے کہ ایمان کی طاقت کیاہوتی ہے۔
سیدنایونس علیہ السلام کی دعاکاکثرت سےوردکیجیے:
لا الٰہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
ممکن ہو تو99دفعہ یہ پڑھیں اورسویں دفعہ میں پڑھیں:
فاستجبنا لہ ونجّیناہ من الغمّ، وکذلک ننجی المؤمنین"
ترجمہ(پھر ہم نےاس کی دعاقبول کی اوراسےغم سےنجات دی،اورہم ایمان داروں کویونہی نجات دیاکرتےہیں۔)
میں نےجب عافیہ کویہ دعاپڑھناشروع کیاتوعافیہ نےمیرے منہ سےلیکرآگےآگےپڑھناشروع کیااورمجھےکہا کہ میں اس کااہتمام کرتی ہوں ،جب میں ی�� دعاپڑھ لیتی ہوں تومجھےبےانتہا سکوں ملتاہےلیکن مجھےاس جہنم نماجیل سےرہائی تونہیں ملی ناں اوراس کیساتھ ان کےچہرے پرجوکرب اور بے بسی کی کیفیت ہوتی تھی وہ ناقابل برداشت تھی،میں نے اپنی ہمت مجتمع کرتےہوئے اس استقامت کے کوہ ہمالیہ سے کہا،بہن یہ اس دعا کی برکت ہے کہ آج20سال بعد ہم تینوں(میں، ڈاکٹر فوزیہ، کلائیو سمتھ )آپ کے سامنےشیشےکےپاربیٹھے ہیں،ان شاءاللہ اللہ اپنی قدرت کاملہ سےقرآن کی برکت سےآپ کواس جیل سے رہائی دلائےگا۔
"While meeting with American diplomat Donald Bloom, Pakistan's foreign minister conveniently forgets about Aafia Siddiqui, but her supporters continue to fight for justice.
#LetFowziaBringAafiaHome#FreeAafia
Emotional Reunion
FMC Carswel @Aafiamovement@Teamaafia1
اس وقت پاکستان میں ٹویٹر پینل پہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق پانچ ٹرینڈز ٹاپ کررہے ہیں۔ لاکھوں لوگ اس مسئلے پہ بات چیت کررہے ہیں اور سب کا مدعا ایک ہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح ڈاکٹر عافیہ صدیقی صاحبہ کو پاکستان واپس لایا جائے۔ کچھ سیاسی کارکن اس وقت بھی کریڈٹ کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔ مجھ سے ایک دوست نے پوچھا کہ آپ کے نزدیک سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ میں سے کس نے زیادہ جدوجہد کی عافیہ صدیقی کے حوالے سے؟ میرا جواب سمپل ہے اس پہلی کامیابی کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے حتی کہ گھر میں بیٹھی اس خاتون کو بھی جس نے نماز کے بعد دعا میں عافیہ صدیقی کو یاد رکھا۔ آپکو بھی اسکا کریڈٹ جاتا ہے جو عافیہ صدیقی سے متعلقہ ویڈیوز یا ٹویٹس کو لائیک اور شیئر کرتے ہیں۔ ہر اس شخص کا حصہ ہے جس نے کسی سطح پہ بھی اس پہ آواز اٹھائی یا اٹھائی گئی آواز میں اپنی آواز شامل کر کے اسے بلند کیا۔
اب بس کر دیجیے اس لڑائی کو اور بیس سال سے امریکہ میں قید بہن کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیے۔ جب وہ واپس آ جائے گی پھر جمیعت جماعت اسلامی یا دوسرے تیسرے لڑ لیجیے گا کہ کس نے کتنا حصہ ڈالا ۔ والسلام
#LetFowziaBringAafiaHome
#DrAafiaSiddiqui #FreeDrAafia
#ڈاکٹرعافیہ_کو_رہاکرواؤ
کہاں ہیں حقوقِ نسواں کے علمبردار ؟
آج امریکہ کی ایک جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی صاحبہ کی ملاقات 20 سال بعد ہوئی، اس ڈھائی گھنٹے کی ملاقات میں ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے معانقہ(گلےملنے) اور مصافحہ (ہاتھ ملانے) تک کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو ان کے بچوں کی تصاویر دکھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ !!
#FreeDrAafia
#ReleasDrAafia