⬅️سردار اختر مینگل نے بطور ممبر قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات سرکاری خزانے کو واپس کر دیں
⬅️سردار اختر مینگل نے تنخواہوں کی واپسی کے لیے 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کا چیک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو دے دیا
⬅️سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط بھی لکھا دیا
⬅️3 ستمبر 2024 سے لے کر 11 فروری 2026 تک کی مدت کی تنخواہیں واپس کر رہا ہوں، سردار اختر مینگل
⬅️مجموعی طور پر 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کی رقم واپس کر رہا ہوں، سردار اختر مینگل
⬅️ستمبر 2024 میں استعفیٰ دینے کے بعد سے میں نے بینک اکاؤنٹ سے کوئی تنخواہ یا الائونس نہیں نکالا، سردار اختر مینگل
⬅️قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میرے پارلیمانی بینک اکاؤنٹ میں موجود یہ تمام رقم سرکاری خزانے میں منتقل کرے، سردار اختر مینگل
⬅️پبلک سروس میں دیانت داری اور احتساب کے اصولوں پر قائم رہنے کے لیے پرعزم ہوں، سردار اختر مینگل
⬅️سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو بلوچستان کے مسائل پر پارلیمنٹ کے رویے کے خلاف بطور احتجاج حلقہ NA-256 خضدار سے استعفیٰ دیا تھا
⬅️سردار اختر مینگل کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو باقاعدہ طور پر منظور کیا تھا
کراچی: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی، سینئر حریت رہنما شیخ عبدالمتین اور زاہد صفی نے نیشنل میڈیا فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب محمد علی، پاور آف یوتھ نیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن محترمہ سارہ افشاں اور ’ڈو اِٹ‘ (DO IT) آرگنائزیشن کے چیئرمین جناب محمد آصف سمیت ممتاز لکھاریوں، کالم نگاروں، اینکر پرسنز اور میڈیا شخصیات سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کو قومی و عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
حریت رہنماؤں نے کہا کہ میڈیا مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے اور کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کی آواز دبانے کے لیے ظلم و جبر، گرفتاریوں اور پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، مگر کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔
اس موقع پر میڈیا شخصیات، لکھاریوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے قلم، آواز اور میڈیا کے ہر پلیٹ فارم کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے گا۔
حریت رہنماؤں نے 8 جولائی کو شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی ریلی اور پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی، جس پر شرکاء نے بھرپور تعاون اور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد (پی آئی ڈی) 8 جولائی 2026
کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل راولپنڈی سینٹر کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی کے 10ویں یوم۔شہادت کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان ،سابق صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان ،وزیر کشمیر کاز لینگویجز اینڈ آرٹس محترمہ نبیلہ ایوب خان ،حریت کانفرنس کے سابق کنوینر فاروق رحمانی ،جماعت اسلامی کے سابق امیر عبد الرشید ترابی ،حریت کانفرنس کے سابق کنوینر سید یوسف نسیم ،سابق کنوینر حریت کانفرنس محمود احمد ساغر ،کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل کے چییرمین الطاف وانی ،فاروق رحمانی،خواجہ شہباز وانی محترمہ شمیم۔شال ،غلام نبی بٹ ،سینئر صحافی عابد عباسی ،سردار ذوالفقار ،،ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان ،انچارج سوشل میڈیا سردار نجیب الغفور ،نائب ناظم راشد رضا ،معاون ناظم خواجہ عمران الحق سمیت حریت کے رہنماؤں ،سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء نے شرکت کی ۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے برہان مظفر وانی کی تحریک آزادی کیلیے عظیم۔قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک بہادر سپوت تھا ،اس نے ایسا ماحول پیدا کیا کہ اسکی شہادت کے بعد ہندوستان کے کئی علاقوں میں تحریکیں شروع ہوئیں ۔برہان وانی نے اپنی زندگی وطن عزیز پر قربان کر دی ۔برہان وانی کی شہادت کے بعد امریکہ ،برطانیہ ،یورپ اور ایشیاء میں مسئلہ کشمیر کیلیے آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں اور صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانا چاہتے ہیں ۔اہل جموں و کشمیر کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ہمارا یقین کامل ہے کہ ہم نظریہ پاکستان کی حفاظت کریں گے۔ہم اپنی صفوں میں انتشار کو ختم کر کے اتفاق و اتحاد سے آگے بڑھیں گے اور اپنی منزل الحاق پاکستان حاصل کریں گے یہی برہان وانی کا پیغام تھا اور اسی کاز کیلیے اس نے قربانی دی ۔معرکہ حق میں پاک فوج نے جو عظیم فتح حاصل کی اس نے قوم کو نئی سمت دی اور قوم کے حوصلے کو بلند کیا اس سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا،برہان وانی شہید ایک ہیرو کی حیثیت سے دنیا کے سامنے آئے،برہان وانی شہید نے بھارت میں موجود مسلمانوں کو متاثر کیا،برہان وانی کی شہادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،مقبول بٹ شہید نے بھی کشمیر کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا
،تحریک آزادی کیلئے کئی ہمارے قائدین شہید ہوئے،تحریک آزادی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،سید علی گیلانی نے نعرہ دیا تھا پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہیں،اب وقت آ گیا ہے ہم اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔مقررین نے کہا کہ 22 سال کی عمر میں برہان وانی کا جام شہادت نوش کرنا دعوت فکر دیتا ہے ،نوجوانی میں شہادت کا رتبہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے ،برہان وانی کشمیری قوم کے حقیقی ہیرو ہیں ۔ برہان وانی کے بڑے بھائی نے بھی شہادت کا مرتبہ حاصل کیا ، شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انشاءاللہ شہداء کے مشن کو ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔ کشمیری پاکستان کے ساتھ دل و جان سے پیارا کرتے ہیں اور پاکستان ہمارا محافظ ہے
ہماری چوائس صرف پاکستان ہے،برہان وانی نے ریاست جموں و کشمیر کی عوام کو ایک نیا جوش و ولولہ دیا ۔برہان وانی کی شہادت سے اقوام متحدہ بھی جاگ اٹھا،مقبوضہ کشمیر کے اندر شہادتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔برہان وانی دنیا بھر کے اخبارات کی شہ سرخیوں میں رہا۔،کشمیریوں نے پر امن جدو جہد کا راستہ اختیار کیا۔برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نیا رخ دیا۔،آزاد کشمیر میں جمہوری روایات کو آگے بڑھنا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر برہان مظفر وانی شہید ،شہداء کشمیر اور شہداء پاک فوج کیلیے خصوصی دعا کی گئی ۔ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ خان افسر خان نے تمام مہمانان گرامی ،شرکاء اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کی نظامت کے فرائض انچارج سوشل میڈیا لبریشن سیل سردار نجیب الغفور نے انجام دئیے
شہید برہان مظفر وانی کی قربانی تحریکِ آزادیٔ کشمیر کا روشن باب ہے، 8 جولائی کی ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے: کل جماعتی حریت کانفرنس
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کنوینر غلام محمد صفی، بشیر میمن پاکستان مسلم لیگ (ن), دانش چنہ پاکستان کنزرویٹو پارٹی ,مہدی اسحاق نائب صدر کراچی مرکزی مسلم لیگ, ڈاکٹر فوزیہ حمید ایم پی اے سندھ ایم کیو ایم ,رؤف ناگوری جنرل سیکرٹری سندھ پاکستان پیپلز پارٹی ,رانا عزیز صدر مسلم کانفرنس آزاد جموں کشمیر، مسلم لیگ ن زاہد شاہ میر خان اور حریت رہنما شیخ عبدلمتین شرکت کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ 8 جولائی 2016 کو شہید ہونے والے نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی قربانی نے تحریکِ آزادیٔ کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے کشمیری نوجوانوں میں آزادی، حریت اور حقِ خودارادیت کا نیا جذبہ پیدا کیا، جسے طاقت کے ذریعے کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔
حریت قیادت نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے فوجی محاصرے، ماورائے عدالت قتل، جبری گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے، سیاسی کارکنوں کی قید، ذرائع ابلاغ پر پابندیوں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے جیسے اقدامات میں اضافہ کیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کے باوجود کشمیری عوام نے اپنے حقِ خودارادیت کے مطالبے سے دستبرداری اختیار نہیں کی۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا مستقبل طے کرنے کا حق دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
پریس کانفرنس کے دوران اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ امریکہ - ایران جنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کو عالمی سطح پر صلح جو اور امن کے علمبردار ملک کے طور پر پہچان دلائی۔ اور یہ توقع پیدا ہوگئی کہ قضیہ کشمیر کو منصفانہ طور پر حل کرنے کے لئے بھی مثبت پیشرفت ہوگی۔
اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ 8 جولائی 2026 بروز بدھ شام 5:00 بجے آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب تک شہید برہان مظفر وانی کے دسویں یومِ شہادت کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔
حریت قیادت نے کراچی کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاء، طلبہ، تاجر برادری، مزدور تنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنوں، سول سوسائٹی، کشمیری مہاجرین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کرکے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر شہدائے کشمیر، بالخصوص شہید برہان مظفر وانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی استقامت کو سلام پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حقِ خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد، سیکریٹری اطلاعات امتیاز وانی، شیخ عبدالماجد اور زاہد صفی اور بشیر سدوزئی، نزاکت حسین فخر عباس اور دیگر موجود تھے
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کا واحد منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔2/1
@MNehalHashmi#Kashmir#RightToSelfDetermination
کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی یوتھ فورم کشمیر کراچی کے رہنماؤں سے ملاقات، 8 جولائی کی شہدائے کشمیر ریلی میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت پر اتفاق
کراچی: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے وفد نے یوتھ فورم کشمیر کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی، سینئر رہنما شیخ عبدالمتین اور سینئر رہنما زاہد صفی شامل تھے، جبکہ یوتھ فورم کشمیر کی جانب سے محمد ارسلان اور سعید حنان شاہ نے وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، تحریکِ آزادیٔ کشمیر، بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلۂ کشمیر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
حریت وفد نے یوتھ فورم کشمیر کی قیادت کو 8 جولائی 2026 کو شہید برہان مظفر وانیؒ کے دسویں یومِ شہادت کے موقع پر آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب تک منعقد ہونے والی شہدائے کشمیر ریلی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان کسی بھی آزادی کی تحریک کا ہراول دستہ ہوتے ہیں اور شہید برہان مظفر وانیؒ کی جدوجہد آج بھی نوجوان نسل کے لیے عزم، حوصلے اور استقامت کا روشن استعارہ ہے۔
یوتھ فورم کشمیر کے رہنماؤں محمد ارسلان اور سعید حنان شاہ نے دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فورم کی جانب سے نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور کشمیری و پاکستانی نوجوان بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہو کر شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا بھرپور اظہار کریں گے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسئلۂ کشمیر کو ہر سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے اور کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہدِ آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
*گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات*
کراچی (7 جولائی): گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
وفد میں جنرل سیکرٹری پرویز احمد ایڈووکیٹ، شیخ عبدالمتین، زاہد صفی، شیخ عبدالماجد اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی شامل تھے، جبکہ محمد نعیم خان ۔ جمشید حسین اور دیگر ذمہ داران بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کے طویل عرصے سے غیر حل شدہ مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ طاقت آزمائی کر کے دیکھ چکا ہے، تاہم مسئلہ کشمیر کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں اور حقِ خودارادیت کے مطابق منصفانہ حل میں مضمر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے جائز حقِ خودارادیت کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
اس موقع پر کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ حریت کانفرنس ایک غیر سیاسی تحریک ہے، جس کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کی پوری مرکزی قیادت اس وقت بھارتی جیلوں میں قید ہے، جن میں 34 خواتین رہنما بھی شامل ہیں۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی مظالم کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر میں 24 ہزار بیوائیں اور ایک لاکھ سے زائد شہادتیں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے گی۔
کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا اور ان شاء اللہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا پاکستان کے مؤقف کو سننے پر مجبور ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا کردار مزید مؤثر اور اہم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص ایران سے متعلق حالیہ صورتحال میں پاکستان کے مثبت، متوازن اور مصالحانہ کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
وفد نے گورنر سندھ کو آگاہ کیا کہ 8 جولائی کو شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب تک کشمیر ریلی منعقد کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے ریلی کے انعقاد کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے اختتام پر گورنر سندھ اور وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
*آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بُرہان مظفر وانی کی 10ویں برسی کے موقع پر ’’بُرہان وانی۔۔ایک تحریک ،ایک سنگ میل‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد*
*بھارت کی خارجہ پالیسی اور توسیع پسندانہ عزائم کو سمجھنا ناگزیر ہے، غلام محمد صفی*
*’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘،برہان وانی جیسے نوجوان تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی علامت بن چکے ہیں،شرمیلا فاروقی*
کراچی () آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بُرہان مظفر وانی کی 10ویں برسی کے موقع پر ’’بُرہان وانی۔۔ایک تحریک ،ایک سنگ میل‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا جس میں آل پاکستان پارٹیز حریت کانفرنس، جموں و کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی، مہمان خصوصی شرمیلا فاروقی، حریت رہنما شیخ عبدالمتین، سردار صغیر احمد ایڈووکیٹ، تجزیہ نگار سردار نزاکت خان، ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اظہار خیال کیا پروگرام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی،زاہد صفی، شیخ عبدلماجد بھی موجود تھے ۔جبکہ نظامت کے فرائض بشیر سدوزئی نے انجام دیے، تقریب میں سیاسی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر غلام محمد صفی نے اظہارِ خیال میں کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو سمجھنا ناگزیر ہے، بھارت نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مختلف ادوار میں تنازعات کو جنم دیا اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کی، قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ ، برہان مظفر وانی اور کشمیری عوام نے یہ حقیقت سمجھ لی تھی کہ آزادی کی جدوجہد صرف عسکری، سفارتی یا سیاسی محاذ تک محدود نہیں بلکہ سوشل میڈیا بھی ایک مؤثر محاذ بن چکا ہے۔ برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے کشمیر کی صورتحال اور بھارتی اقدامات کو اجاگر کیا، جس سے عالمی رائے عامہ پر بھی اثر پڑا۔ کشمیری عوام اور پاکستان کے درمیان کسی قسم کا تنازع نہیں۔ مہمان خصوصی سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر صرف زمین کا تنازع نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کی شناخت، انصاف اور حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ تحریکیں کبھی نہیں تھکتیں اور ہر دور میں نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر انہیں نئی قوت بخشتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو پیلٹ گنز سے بینائی سے محروم کیا گیا، ہزاروں افراد گرفتار ہوئے۔ بے شمار خاندان اپنے پیاروں کی جدائی اور گمشدگی کا کرب سہہ رہے ہیں، مگر اس کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔چین، ترکیہ، آذربائیجان سمیت کئی دوست ممالک نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی،کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ماؤں کی دعائیں، یتیم بچوں کی آہیں اور شہداء کا لہو ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق ملے گا۔برہان وانی جیسے نوجوان تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی علامت بن چکے ہیں اور آنے والی نسلیں بھی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر مرحلے پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، آخر میں شرمیلا فاروقی نے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔ حریت رہنما شیخ عبدالمتین نےکہا کہ برہان مظفر وانی کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا تک یہ پیغام پہنچایا کہ کشمیری کس مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد حق پر مبنی ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، 8جولائی کو شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر آرٹس کونسل سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی، کراچی میں مقیم پاکستانی عوام، بالخصوص میڈیا نمائندگان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حریت کانفرنس کی ریلی میں شرکت کریں ۔تجزیہ کشمیریوں کا پسینہ گرے گا، وہاں پاکستانیوں کا خون بہے گا۔" یہی وہ کمٹمنٹ تھی جس کی وجہ سے کشمیری عوام یہ نعرہ لگاتے تھے کہ "ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔‘‘ ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے کہاکہ تحریکِ آزادیٔ کشمیر میں بے شمار عظیم رہنما گزرے، جنہوں نے لازوال قربانیاں دیں لیکن نوجوان قیادت کے حوالے سے جو خلا موجود تھا، اسے شہید برہان مظفر وانی نے پُر کیا۔ دنیا نے دیکھا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد ہزاروں برہان مظفر وانی پیدا ہو گئے۔سردار صغیر احمد ایڈووکیٹ نےکہا کہ آج بھی لوگ مقبوضہ کشمیر میں کالی کوٹھڑی میں زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں برہان وانی کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رُکن کی ہلاکت کے بعد راولاکوٹ میں حالات کشیدہ ہیں اور وہاں پر رینجرز کے اہلکاروں کو حساس مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے۔
https://t.co/RwX8FsK4V1
پاکستان کی تاریخ کے 3 اہم ترین دن۔۔✌️
28 مئی یوم تکبیر۔۔جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا 💣💥
10 مئی معرکہ حق۔۔۔جب پاکستان نے دشمن کو ناکوں چنے جبوائے ✊️
اور آج 8 مارچ۔۔۔پاکستان بنا امن کا سفیر۔۔اور دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا 🕊
#PakGlobalPeaceMaker#IslamabadTalks#Ceasefire
آج پاکستان ایک بدلہ ہوا پاکستان ہے جسے دنیا عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔۔✌️🇵🇰❤️
یہ عزت جو اللہ نے دی ہے کسی ایک فرد یا حکومت کی نہیں پوری قوم کی ہے۔۔👍💯👏
شکریہ چاچو اللہ آپکو صحت و تندرستی والی زندگی دے۔۔🙏
@CMShehbaz#PakGlobalPeaceMaker#IslamabadTalks#Ceasefire
🔴 ایران کی طرف سے اسرائیل، عرب ممالک اور آذربائیجان پر پھینکے جانے والے میزائل اور ڈرونز کے اعداد و شمار:
▪️ ایران نے 91 فیصد میزائل اور ڈرونز عرب ممالک اور آذربائیجان جبکہ 9 فیصد میزائل اور ڈرون اسرائیل پر مارے۔
▪️ ایران کا خطے میں سب سے بڑا ہدف متحدہ عرب امارات رہا جس پر 65 فیصد حملے کیے گئے۔
▪️ کویت پر اسرائیل سے زیادہ بمباری کی گئی۔
▪️ بعض ممالک جن میں ترکیے اور آذربائیجان شامل ہیں ان پر مارے گئے میزائل/ڈرون کی اگرچہ ایرانی حکومت نے تردید تاہم آذربائیجان پر مزید حملے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
🔴 اسرائیل کے مقابلے میں ایرانی قیادت جو ایک دن محفوظ نہ رہ سکی، حماس کی قیادت نے سالوں مزاحمت کی۔
👈 فرق: ان کے اندر غدار اور ایجنٹ موجود نہیں تھے۔
🔹️ایک ترک مقولہ ہے کہ زانی اور غدار پر کبھی بھی ترس مت کھاؤ