🔴 جرنلسٹ پینل نے بھاری اکثریت سے نیشنل پریس کلب انتخابات میں میدان مار لیا
🔴 اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر صدر منتخب
🔴 نئیر علی 1063 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری بن گئیں
🔴 وقار عباسی 1065 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب
نائب صدور،جوائنٹ سیکرٹریز اور گورننگ باڈی کے ووٹوں کی گنتی آج ہوگی
انا للہ وانا الیہ ہی راجعون،
سینئر صحافی زبیر احمد بلوچ، چیف ایڈیٹر روز نامہ الجزیرہ کوئٹہ، ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور سینئر ممبر ربجا، شریف النفس انسان دو سال تک کینسر کی بیماری سے نبرد آزما رہنے کے بعد آج صبح 3:30 بجے اپنے گھر کوئٹہ میں اللّٰہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو گئے۔ اللّٰہ تعالیٰ زبیر بھائی کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 🤲
سپریم کورٹ کے عدالتی رپورٹرز کی پریس ایسو سی ایشن نے چیف جسٹس یحی آفریدی کی طرف سے بلڈنگ سے باہر نکالے جانے کے بعد شاہراہِ دستور پر اپنا اوپن ائیر پریس روم بنا لیا
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے موجودہ حالات کے پیش نظر انتخابی شیڈول واپس لینے اور انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات آئین کے مطابق 27 جولائی کو ہی منعقد ہوں گے۔
آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی کا عام انتخابات مؤخر
کرنے کا مطالبہ https://t.co/qhYHBN2fSg
راولا کوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا ختم، آزاد کشمیر حکومت کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ۔ ہکمشنر پونچھ سردار وحید خان نے راولاکوٹ میں جاری دھرنا ختم ہونے اور مظاہرین کے منتشر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق احتجاجی مقامات کا کنٹرول پولیس اور رینجرز نے سنبھال لیا ہے، جبکہ دھرنے کا مرکزی اسٹیج بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رات گئے دھرنا گاہوں کو خالی کرایا گیا تھا اور ہزاروں مظاہرین منتشر ہو گئے تھے۔ تازہ پیش رفت کے بعد انتظامیہ نے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا صحافی یاسر ایاز صوابی خیبر پختونخواہ میں منظر عام پر آگیا۔
صحافی نے نامعلوم نمبر سے اپنے والد کو فون پر بتایا کہ وہ "بارہ قئی" ضلع صوابی میں ہے،
اطلاع ملتے ہی جی این این کے بیورو چیف میاں شاہد اور کرائم رپورٹر عثمان بٹ صوابی پہنچ گئے۔
مقامی افراد نے صحافی یاسر ایازکو قریبی متعلقہ پولیس چوکی منصوری کے حوالے کیا۔
نامعلوم افراد مجھے یہاں چھوڑ کر چلے گئے،صحافی یاسر ایاز
صحافی کو بات کرنے میں بھی مشکل پیش آ رہی ہے۔
صحافی یاسر ایاز5جون کو اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہوا تھا۔
تھانہ سٹی، صوابی پولیس نے لاپتہ صحافی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد پولیس صحافی یاسر ایاز کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ۔
نیشنل پریس کلب کے آئین، جمہوری روایات اور صحافی برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے 20 منتخب اراکین گورننگ باڈی کی ریکوزیشن پر منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں صدر عبدالرزاق سیال کی عدم شرکت کے باعث سینئر نائب صدر احتشام الحق کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے،
نیشنل پریس کلب کے کمیٹی روم کو تالا لگانے کا مقصد صرف گورننگ باڈی کے منتخب ارکان کو اجلاس سے روکنے کیلئے ایک انتظامی رکاوٹ نہیں تھی بلکہ نیشنل پریس کلب کو تماشہ بنانے اور بالآخر اسے تالا لگوانے کی ایک منظم سازش تھی۔
اس سازش کا مقصد یہ تھا کہ گورننگ باڈی کے منتخب ارکان اشتعال میں آ کر کمیٹی روم کا تالا توڑ دیں تاکہ اسلام آباد انتظامیہ کو یہ جواز فراہم کیا جا سکے کہ وہ نقصِ امنِ عامہ کا بہانہ بنا کر نیشنل پریس کلب کو سیل کر دے۔
تاہم جرنلسٹ پینل کی طرف سے گورننگ باڈی کے منتخب ارکان نے نیشنل پریس کلب کے وسیع تر مفاد، ادارے کے وقار اور صحافی برادری کے اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر معمولی صبر، تحمل، بردباری اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور اس مذموم سازش کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔
میں گورننگ باڈی کے تمام منتخب ارکان کو ان کے ذمہ دارانہ طرزِ عمل، آئین پسندی اور ادارے کے مفاد کو ذاتی جذبات پر ترجیح دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
نیشنل پریس کلب کے آئین، جمہوری روایات اور صحافی برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے 20 منتخب اراکین گورننگ باڈی کی ریکوزیشن پر منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں صدر عبدالرزاق سیال کی عدم شرکت کے باعث سینئر نائب صدر احتشام الحق کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے،
نیشنل پریس کو تالا لگانے کے مشن پر کاربند تالا گروپ نے ایک اور چال چلتے ہوئے سیکرٹری روم کے بعد اب کمیٹی روم کو بھی تالا لگا دیا
مقصد یہ تھا کہ ریکوزیشن اجلاس نہ ہو سکے اشتعال پھیلے اور بات دنگےفساد تک جائے
تاکہ انہیں اپنے مشن میں آسانی ہو
لیکن ہم نےاس سازش کوبھی ناکام بنا دیا