پھر مت کہنا کہ امن نہیں ہے
جب کوئی کسی عالم دین کو قتل کرتا ہے تو اللّٰہ تعالیٰ اتنے غصے میں آتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔ سنیے شیخ الحدیث حضرت مولانا منظور احمد مینگل کی زبانی۔
صرح العلامة راشد محمود سومرو
(أمين عام لجمعية علماء الإسلام بباكستان لإقليم السند) متحدثا مع الإعلام:
"إن لم يُسدَّ الطريق أمام إسرائيل، فكما تقدّمت من فلسطين إلى لبنان، ومن لبنان إلى إيران، فإنها إن لم تُوقَف هنا، فقد تكون الدول الإسلامية الأخرى وباكستان والمملكة العربية السعودية هدفها القادم.
وإننا نُقرّر بكل وضوح: إن باكستان خطٌّ أحمر بالنسبة لنا، والمملكة العربية السعودية خطٌّ أحمر بالنسبة لنا. ولن نسمح لأيِّ كان أن يتطاول بعين العداء نحو باكستان، ولن نسمح لأيِّ كان أن يتطاول بعين العداء نحو الحرمين الشريفين.
وإن جمعية علماء الإسلام ستواصل دعمها غير المشروط لكل الإجراءات والتدابير التي ستُتَّخذ في مواجهة إسرائيل؛ سواءٌ تلك التي تُتَّخذ تحت قيادة الأمير محمد بن سلمان حفظه الله صونًا لحرمة الحرمين الشريفين وكرامة الأمة الإسلامية، أم تلك التي تُتَّخذ تحت قيادة القوات المسلحة الباكستانية دفاعًا عن حدود باكستان وحراسةً لثغورها."
@juipakofficial@MoulanaOfficial@AmbassadorNawaf@KSAembassyPK@kbsalsaud@Badermasaker@Saudi_Moia@aliftasa@MWLOrg@MhmdAlissa@MWLorg_Ur@PRAGOVSA
Islamabad:Chief Minister of Balochistan Sarfaraz Bugti visited the residence of JUI chief Maulana Fazl-ur-Rehman.
During the meeting, the law and order situation in Balochistan and the overall political scenario were discussed.
Both sides agreed to resolve the recently emerging issues related to madaris through dialogue.
The Chief Minister of Balochistan will meet the provincial leadership of JUI in Quetta tomorrow.
Maulana Abdul Ghafoor Haideri, Maulana Salahuddin Ayubi, and Maulana Asjad Mahmood were also present at the meeting.
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا
حال ہی میں مدارس کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
وزیر اعلیٰ بلوچستان کل کوئٹہ میں جےیوآئی کی صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا اسجد محمود بھی شریک تھے۔
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا عالمی یوم آزادی صحافت پر پیغام
صحافت ریاست کا بنیادی ستون اور جمہوریت کی روح ہے۔ اسلم غوری
آزاد اور ذمہ دار صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور ادھورا ہے۔ ترجمان جے یو آئی
صحافی برادری نے حق و سچ کی سربلندی اور آئین کی پاسداری کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں۔ اسلم غوری
وطن عزیز کے صحافیوں نے ہر دور میں جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کی آواز بننے کا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی
جمعیت علماء اسلام ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ ترجمان جے یو آئی
صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا حل اور ان کی آزادی و تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ اسلم غوری
صحافی برادری نوجوان نسل کو مشرقی اقدار اور اسلامی روایات سے روشناس کرانے کے لئے کردار ادا کرے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی سی پی این ای کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
سی پی این ای کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوں ۔ترجمان جے یو آئی
امید ہے کہ نومنتخب قیادت صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں گے ۔اسلم غوری
ملک کی ترقی اور فلاح وبہبود میں صحافی برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ترجمان جےیوآئی
نومنتخب صدر کاظم خان ،سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو اور فنانس سیکرٹری عارف بلوچ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اسلم غوری
سینئر نائب صدر ایاز خان ،نائب صدور شکیل ترابی اور انور ساجدی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ترجمان جےیوآئی
سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
کوئٹہ:پانچ مئی کو اسمبلی اجلاس ہے اگر ترمیم کو ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا تو 6 مئی کو پورا صوبہ بند کردیں گے ، مولاناعبدالواسع
کوئٹہ:صوبائی امیر جے یو آئی سینیٹر مولانا عبدالواسع کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
کوئٹہ:دینی مدارس کی تالہ بندی ، ہراساں کرنے جیسے حکومتی اقدامات برادشت نہیں کریں گے ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:حکومت پر واضح کیا کہ ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا ہماری باری بھی آئے گی ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:مدارس ہماری ریڈ لائن ہے حکومت نے اس کو کراس کیا ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:حکومت کو 2 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی کی مدارس سے متعلق معافی مانگے نوٹیفکیشن واپس لے ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:کل حکومتی وفد نے ملاقات کہ وزیر اعلیٰ کی کویٹہ واپسی تک بائیکاٹ کا معاملہ موخر کرنے کی درخواست کی ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:ہم نے کہا کہ یہ آپ کے بس کی بات نہیں ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر بھی ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا ، مولاناعبدالواسع
کوئٹہ:آج ہمارے مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا شوریٰ نے مدت میں توسیع کو یکسر مسترد کیا اور اپنے موقف پر قائم ہے ، مولاناعبدالواسع
کوئٹہ:پانچ مئی کو اسمبلی اجلاس ہے اگر ترمیم کو ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا تو 6 مئی کو پورا صوبہ بند کردیں گے ، مولاناعبدالواسع
کوئٹہ:اگر پانچ مئی کو ترمیم ایجنڈے میں شامل کی گئی تو 6 مئی کو حکومت سے اظہار تشکر کے طور پر منائیں گے ، مولانا عبد الواسع
10 مئی کو پورے بلوچستان سے لوگ کوئٹہ کا رخ کریں گے ،مولانا عبد الواسع
جےیوآئی کے مرکزی رہنما مولانا صلاح الدین ایوبی کی اہم پریس کانفرنس
افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمسایہ ملک ہندوستان میں، جہاں ایک انتہا پسند ہندو حکمران ہے، وہاں مدارس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وہاں بھی مدارس میں یہی نصاب پڑھایا جاتا ہے اور وہی نظام رائج ہے جو پاکستان میں مدارس کا ہے۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے اور ہمیں سراہتے کہ ہم نے پاکستان میں پانچ، دس یا پندرہ فیصد غریب اور نادار بچوں کو دینی تعلیم دی اور انہیں سہارا فراہم کیا، وہ بھی پاکستان کے بجٹ سے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر۔
ہم حکومتِ وقت سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان کے بجٹ کی ایک بڑی خطیر رقم جو تعلیمی اداروں پر خرچ ہو رہی ہے، ان اداروں میں ہمارے بچوں کے عقائد اور اخلاق محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ یہاں تک کہ اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نشے کی عادت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ان اداروں کی اصلاح کی جائے، کیونکہ یہی ادارے ہمارے مستقبل ہیں۔ یہی سے انجینئر، پائلٹ، سیاستدان اور سائنسدان بنتے ہیں۔ تو پھر یہ ادارے کس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں؟
مزید یہ کہ بلوچستان میں اس وقت نہ امن و امان ہے، نہ معیشت مستحکم ہے۔ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ بلوچستان میں تو حکومت کی عملداری بھی نظر نہیں آتی۔
جمعیت علمائے اسلام نے ہر موقع پر اپ سے تعاون کیا، مگر اس کا صلہ یہ ملا کہ ہمارے مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہم دلیل، آئین اور قانون کی بات کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم پاکستان کے آئین اور قانون کی مخالفت نہیں کرتے۔ لیکن اگر حکومت خود آئین کو نہیں مانتی اور آئینی دائرے سے باہر جا کر مدارس کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو پھر اس کے نتائج بھی حکومت کو ہی بھگتنا ہوں گے۔
اگر اس ملک میں بدامنی، انتشار یا تباہی آتی ہے تو اس کی ذمہ داری مدارس یا علما پر نہیں، بلکہ موجودہ حکمرانوں پر ہوگی۔
آج پاکستان میں تقریباً تیس فیصد بچے ایسے ہیں جو نہ دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، نہ عصری تعلیم، اور نہ ہی کسی روزگار سے وابستہ ہیں۔ وہ سڑکوں پر بے مقصد پھر رہے ہیں۔ کیا حکومت نے ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی سوچا ہے؟
یہ ملک پاکستان مدارس کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ جب ہندوستان میں انگریزوں کا تسلط بڑھا اور مسلمان کمزور ہو گئے، تو دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی گئی، جس نے مسلمانوں کو سنبھالا اور ان کی اکثریت کو منظم کیا۔ اسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔
آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہی پاکستان اپنے مدارس کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہم ذمہ داران اور وزیر اعلی سے کہتے ہیں کہ ہم نے ہر موقع پر آپ کا ساتھ دیا ہے۔ اگر آپ خود انصاف کریں گے تو بہتر ہے، ورنہ میدان کھلا ہے۔ فیصلے ایوانوں میں نہ ہوئے تو میدانوں میں ہوں گے۔
وفاق المدارس بلوچستان کی طرف سے ہدایت ہے کہ امیرِ بلوچستان مولانا عبدالواسع صاحب کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کی کال میں بھرپور شرکت کریں۔ تمام مدارس، طلبہ اور علما اس میں حصہ لیں، اور آئندہ بھی جو ہدایات صوبائی قیادت یا جمعیت کی طرف سے آئیں، ان پر لبیک کہیں۔
اسلام آباد:جےیوآئی گلگت بلتستان کے وفد کی امیر جمعیۃ علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
وفد کی قیادت امیر جےیوآئی گلگت بلتستان مولانا عبدالکریم نے کی
ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات پر طویل مشاورت اور غور وخوض ہوا
انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی اور بھرپور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے دورہ گلگت بلتستان کو حتمی شکل دی گئی
مولانا فضل الرحمان مئی میں گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے
مولانا فضل الرحمان کی پارٹی رہنماؤں کو مضبوط بیانیے اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت
مولانا فضل الرحمان کا اسمبلی میں اسلامی قانون سازی اور آئین کے دفاع کے لئے جے یو آئی کے کردار کو قوم کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور
ملاقات میں مولانا سنیٹر عطاء الحق درویش،مولانا منہاج الدین،مولانا عطاء اللہ شہاب،یونس راجہ موجود تھے۔
کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر وزیر اعظم کی انکوائری کمیٹی طبقات کی تقسیم کا واضح ثبوت ہے ۔ترجمان جےیوآئی
لگتا ہے قیام پاکستان کا مقصد ہی اشرافیہ کو مفادات دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے ۔اسلم غوری
ملک میں مسجد مدرسہ مسمار کرنا یا کسی غریب بستی کو اجاڑنا ہی حکمرانوں کا کام رہ گیا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
غریب چوری ،قتل یا کوئی اور جرم کرے تو سزا ،اشرافیہ کرے تو باعزت بری کردئے جاتے ہیں ۔اسلم غوری
گذشتہ برس مدنی مسجد کی شہادت اور حالیہ دنوں میں بری امام اور سید پور گاؤں کو مسمار کیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی
غریب اور مذہبی طبقے کو بار بار حکمران اپنے فیصلوں سے بتاتے ہیں کہ یہ ملک ہم جیسے اشرافیہ کے لئے بنا ہے ۔اسلم غوری
ہرقسم کی مراعات پر اشرافیہ کا حق ،آخر غریب عوام جائے تو کہاں ؟ اسلم غوری
حکمرانوں کودہرےمعیارختم کرناہونگے ،طبقات کی تفریق قوم میں انتشار پیدا کرے گی ۔ترجمان جے یو آئی
جمہوریت ،پارلیمنٹ ،سیاست ،
انتخابات پر قوم کا اعتماد ریاست کے ان متضاد رویوں کی وجہ سے ختم ہورہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
حکمرانوں کو کچھ تو اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات کو مدنظر رکھنا ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
تیمرگرہ () ۔۔۔۔۔یکم مئی2026
جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تیرہ برس سے برسرِ اقتدار حکمرانوں نے صوبے کو بدانتظامی، بدامنی اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ترقیاتی منصوبے فائلوں سے باہر نہ نکل سکے جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
وہ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جے یو آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد رحیم حقانی، صوبائی ناظمِ انتخابات مولانا احمد علی درویش سمیت دیگر صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے میں رکاوٹوں کی ذمہ دار بھی پاکستان تحریک انصاف ہے، جس کی ناقص پالیسیوں نے نہ صرف ملکی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا بلکہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ عوام ووٹ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو دیتے ہیں، لیکن جب سڑکوں پر نکلنے اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا وقت آتا ہے تو نظریں جمعیت علمائے اسلام کی طرف اٹھتی ہیں۔
انہوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کو ”ڈرامہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسمبلی اجلاس عمارت سے باہر منعقد کرنا درست ہے تو پھر اسمبلی عمارت کی حیثیت کیا باقی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعیت علمائے اسلام مہنگائی، بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف جلد ملک گیر مہم شروع کرے گی۔
مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ گزشتہ تیرہ برس سے ”تبدیلی“ کے دعوے محض نعرے ثابت ہوئے، درجنوں بڑے منصوبے یا تو ادھورے پڑے ہیں یا مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جس سے حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور لاکھوں بچے آج بھی سکولوں سے باہر ہیں، جو حکمرانوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مدبرانہ سیاست کے باعث پی ٹی آئی کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے مؤقف کے سامنے جھکنا پڑا، اور اگر ان کی سیاست سے مخالفین کے لہجے میں شائستگی آئی ہے تو یہ جمعیت کی سیاسی کامیابی ہے۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مسلسل ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دینا ہی ان کے لیے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے کے کسی بھی ضلع میں حکومتی رٹ دکھائی نہیں دیتی، پولیس تھانوں تک محدود ہو چکی ہے جبکہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ریاستی رٹ بری طرح کمزور ہو چکی ہے۔
مزدوروں کے حقوق کا سب بڑا علمبردار دین اسلام ہے ۔ترجمان جے یو آئی
جمعیت علماء مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزدوروں کےساتھ ہے ۔اسلم غوری
سرمایہ دارانہ اورجاگیردارانہ نظام میں مزدوروں کا استحصال آج بھی ہورہاہے ۔ترجمان جےیوآئی
جمعیت علماء نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ اور ظالموں کے خلاف بغاوت کا درس دیا ہے ۔اسلم غوری
مزدوراور محنت کش طبقے کا ہماری معیشت، قومی ترقی میں اہم کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ترجمان جےیوآئی
آج وطن عزیز میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریبات میں وزراء بلند بانگ دعوے کریں گے ۔اسلم غوری
یکم مئی کی شب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ قوم کے لئے حکمرانوں کا بدترین تحفہ ہے ۔ترجمان جے یو آئی
حکمران عوام کا خون نچوڑنے کی بجائے اپنے اخراجات کم کرے۔ اسلم غوری
سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے مزدوروں کے جذبات اور احساسات کا استحصال کرتے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں ایم ٹی آنر 25 بحری جہاز کے اغواء کا معاملہ
بحری قزاقوں کے ہاتھوں ایم ٹی آنر 25 بحری جہاز کے اغواء کو 10 دن گزر چکے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
10 دن گزر گئے، مگر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ اسلم غوری
ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی میں تاخیر حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ اسلم غوری
10 پاکستانیوں کی جانیں خطرے میں، حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ترجمان جے یو آئی
زبانی دعوؤں سے نہیں، عملی اقدامات سے قوم مطمئن ہوگی۔ اسلم غوری
حکومت فوری طور پر مغوی عملے کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائے۔ترجمان جے یو آئی
پاکستانی شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔اسلم غوری
سمندری قزاقوں کے سامنے بے بسی ناقابلِ قبول ہے ۔ ترجمان جے یو آئی
قوم اپنے شہریوں کو لاوارث چھوڑنے والی پالیسی قبول نہیں کرے گی۔ترجمان جے یو آئی
وزراء کے بیانات نہیں، نتائج چاہئیں۔ اسلم غوری
اگر حکومت ناکام ہے تو عالمی سطح پر فوری اقدامات کرے۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
پشاور: صوبائی اسمبلی اجلاس / جےیوآئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان کا خطاب
پچھلے تقریباً تیس برس سےہم مسلسل بدامنی کا شکار ہیں،مولانا لطف الرحمان
مسلسل ہم اپنے لوگوں کے جنازے، اپنے عزیز و اقارب کے، اپنے بچوں کے اور اپنے بوڑھوں کے جنازے اٹھاتے آئے ہیں،مولانا لطف الرحمان
اس بدامنی کی صورتحال میں عوام اور فورسز کی بڑی قربانیاں شامل ہیں،مولانا لطف الرحمان
جب تک امن و امان قائم نہیں ہوگا، معیشت بہتر نہیں ہو سکتی اور نہ ہی خوشحالی ممکن ہے،مولانا لطف الرحمان
انتہائی ضروری ہے کہ ہم امن و امان پر بات کریں اور سب سے پہلے امن و امان کے مسئلے کو حل کریں،مولانا لطف الرحمان
اسپیکر کی بنائی گئی امن کمیٹی کو فعال بنا کر سنجیدہ مذاکرات اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ضروری ہے، مولانا لطف الرحمان
محض بیانات، مذمت اور رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،انتہائی سنجیدگی اور عملی اقدامات ضروری ہیں،مولانا لطف الرحمان
آئین کے تحت موجود اختیارات کو بروئے کار لا کر قانون سازی کی جائے اور عملی فیصلے کیے جائیں،مولانا لطف الرحمان
تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور ایک متفقہ حکمت عملی بنانی ہوگی،مولانا لطف الرحمان
جس طرح اتفاق رائے سے 18ویں ترمیم پاس ہوئی، اسی طرح موجود مسائل بھی حل کیے جا سکتے ہیں،مولانا لطف الرحمان
جو اختیارات صوبوں کو مل چکے ہیں، ان پر مزید قانون سازی کر کے حکومت کو مؤثر بنایا جائے،مولانا لطف الرحمان
ہم تو منسٹر نہیں ہیں، ہماری حکومت نہیں ہے کہ وہ اختیار ہمارے پاس آئیں گے، لیکن یہ ضرورت اس صوبے کے لیے ہے،مولانا لطف الرحمان
ڈرون حملے آج کی نہیں ، یہ تسلسل ہے،پورے وزیرستان میں اور ہمارے سیٹل ایریاز میں یہ ڈرون حملے ہوئے ہیں، اور اس میں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں،مولانا لطف الرحمان
ہم ہمیشہ صرف مذمت کی حد تک بات کرتے ہیں، اس سے بات نہیں بنے گی،مولانا لطف الرحمان
جو اختیار آپ کو ملا ہے یا جو آئین آپ کو اختیار دیتا ہے، اس کے تحت ہمیں بیٹھ کر ایک لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے،مولانا لطف الرحمان
آپ کی حکومت ہے، ذمہ داری آپ کی بنتی ہے کہ آپ ایک لائحہ عمل تک پہنچیں۔ ہم آپ کو مشاورت دینے کو تیار ہیں،مولانا لطف الرحمان
نوشکی:جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، صوبائی ناظم عمومی آغا محمود شاہ،عثمان بادینی ودیگر تحفظ دینی مدارس ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جے یو آئی پنجاب کے نائب سید زکریا شاہ کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور والدین کی بلندی درجات کا سبب بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
جواں بیٹے کی رحلت بڑا صدمہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر دے اور نعم البدل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
لواحقین کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور صبر جمیل کے لئے دعاء گو ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
جے یو آئی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتی ہے ۔اسلم غوری
نئی قیمتیں عالمی منڈی کے برعکس حکمرانوں کی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لئے مقرر کی گئیں ہیں ۔اسلم غوری
مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ناقابلِ قبول ہے۔ترجمان جے یو آئی
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگی،غریب کو کچلا جارہا ہے۔اسلم غوری
اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات میں اضافہ ہوگا۔اسلم غوری
حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ترجمان جے یو آئی
ہر فیصلہ عوام دشمن،حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔اسلم غوری
غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان، حکومت بے حس بنی بیٹھی ہے۔اسلم غوری
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔مطالبہ
عوام کو حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو شدید عوامی ردعمل آئے گا۔اسلم غوری
مہنگائی کے خلاف بہت جلد تحریک شروع کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
سولر سسٹم پر ٹیکس لگانا ،حکومت کی واضح بددیانتی اور عوام دشمنی ہے ۔ترجمان جے یو آئی
فطری اور قدرتی ذرائع پر ٹیکس لگانا عوام کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے ۔اسلم غوری
آج سورج کی شعاعوں پر تو کل کو سانس لینے پر ٹیکس لگایا جاسکتا ہے ۔ ترجمان جےیوآئی
حکومت کے پاس ٹیکس لگانے ،قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی معاشی پالیسی نہیں ۔ترجمان جے یو آئی
عوام کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ کل کو عوام ہی بغاوت پر اتر آئے ۔اسلم غوری
حکومت ایران امریکہ کے درمیان سہولت کاری کی آڑ میں اپنے ہی عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے ۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی جلد ہی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل دے گی ۔اسلم غوری
جے یو آئی کسی صورت عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی ۔ترجمان جے یوآئی
مہنگائی کے خلاف جلد میدان میں ہونگے ۔اسلم غوری
جنگ کی آڑ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جارہی ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان