وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقائی مسائل پر بات کی ۔ملاقات میں مومن جنید چوہدری بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اطراف دو موٹرویز کی تعمیر کے بعد جھنگ روڈ اور رجانہ روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ بہت زیادہ ہوگیا تھا۔ سڑک چھوٹی ہونے کے باعث یہاں آئے روز حادثات ہوتے اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا تھا۔