ہر لڑکی سورج مُکھی نہیں ہوا کرتی جو اپنے آفتاب کے گرد ساری عمر طواف کرتی رہے۔۔۔ کچھ گلاب زادیاں بھی ہوتی ہیں جن کو پانے کے لیے چل کر آنا پڑتا ہے، کانٹوں سے الجھنا پڑتا ہے، آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے۔۔۔ اپنے آپ کو اُنکے قابل بنانا پڑتا ہے۔۔۔ !🔥💯🌹
#JUNON#اپنی_زبان_اردو
آج امی جان کو ھم سے بچھڑے 6 سال ہو گئے
لیکن ان 6 سالوں میں ایک پل ایک لمحہ ایسا نہیں جو اس کی کمی محسوس نہ ہو
جب سے ان کا سائبان سر سے ھٹ گیا سے زندگی تپتی دھوپ کی طرح ہوگئ ہے
کلہ کلہ ئی آواز پسی خفہ شم
کلہ کلہ می بی حدہ مور یادیگئ
😭😭😭
#Ansaar
ادھورے خواب کے اندر
کبھی پلکیں بچھانا مت
ادھورے خواب آنکھوں کو بہت تکلیف دیتے ہیں
ادھوری یاد دھڑکن میں بہت چھبتی ،سسکتی ہے
خلش بن کر کھٹکتی ہے
لہو میں بجلیاں بن کر کھٹکتی ہے
ادھورے پیار کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن
چلو جانے دو اس کو تم
محبّت، پیار،چاہت ،عشق ہوتے ہی ادھورے ہیں
#Ansaar
دل پہ وہ کرب کے سائے ہیں کہ جی جانتا ہے
ہائے کیا لوگ گنوائے ہیں کہ جی جانتا ہے
زندگی تُو نے بھی رسمی سی خوشی کی خاطر
ہم سے وہ رقص کرائے ہیں کہ جی جانتا ہے
دیکھ کر میری نگاہوں میں طلب کی شدت
اُس نے یوں دام بڑھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
#Ansaar
ہم کہ نیندوں سے گئے ،جاگتی آنکھوں اُس نے
خواب کچھ ایسے دکھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
کوچہِ عشق میں ہم بھول کے آ نکلے تھے
درد پر ایسے کمائے ہیں کہ جی جانتا ہے
وقت نے لذتِ امروز کے دھوکے میں ہمیں
جام وہ تلخ پلائے ہیں کہ جی جانتا ہے
#Ansaar
جانتے ہو۔۔!!
آجکل
سب سے مشکل چیز کیا ہے؟
ایسے شخص کاملنا
جس کے ساتھ آپ بات کرسکو
جو آپکو سُنے اور سمجھے
جب بھی آپ کو
ایسا شخص مل جائے
توسمجھو
آپکو گمشدہ خزانہ مل گیا ہے
اسے جانے مت دو
اس بحری قزاق کی طرح
جوکُھلے اور گہرے سمندر کے بیچ بھی
مال سے لدا جہاز جانے نہیں دیتا
#Ansaar
*اگر خود کو ایک اچھا انسان سمجھتے ہیں تو ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے...*
اچھا ہونا بہت خوبصورت صفت ہے، مگر ضرورت سے زیادہ اچھا ہونا اکثر انسان کو تکلیف دیتا ہے
#Ansaar
۔ جو لوگ ہر ایک کا خیال رکھتے ہیں، ہر مشکل میں دوسروں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، ہر بار معاف کر دیتے ہیں اور دل صاف رکھتے ہیں، اکثر وہی لوگ سب سے زیادہ زخم کھاتے ہیں۔ یہ دنیا ہمیشہ دل کی زبان نہیں سمجھتی۔
#Ansaar
بعض لوگ خلوص کو کمزوری، محبت کو مجبوری اور اچھائی کو استعمال کرنے کا موقع سمجھ لیتے ہیں۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان دوسروں کے لیے سب کچھ کر کے بھی تنہا رہ جاتا ہے۔ یاد رکھیے، اچھا ہونا چھوڑنا نہیں ہے، لیکن اپنی قدر کرنا سیکھنا ضروری ہے۔
#Ansaar
*کامیابی ہر عیب چھپا دیتی ہے، اور ناکامی ہر خوبی پر سوال اٹھا دیتی ہے۔ اس لیے لوگوں کی رائے سے زیادہ اپنی محنت پر یقین رکھیں*
*محنت جاری رکھیں، کیونکہ آج کی خاموش کوششیں کل کی بلند کامیابیوں کا شور بنتی ہیں*😊
#Ansaar
@IsmailAnsaar اچھا انسان ہونا واقعی ایک خوبصورت صفت ہے، مگر اتنا بھی اچھا نہ بن جائیں کہ لوگ آپ کی خاموشی کو کمزوری، آپ کی نرمی کو مجبوری، اور آپ کی قربانی کو اپنا حق سمجھنے لگیں۔
دوسروں کا خیال رکھیے، مگر اپنی عزتِ نفس، حدود اور سکون کی قیمت پر نہیں۔ توازن ہی اصل دانائی ہے۔
وہ اِس پار ہیں اُن کے لئے اُس پار ہوں میں
وہ جو اُس پار ہیں اِس پار سمجھتے ہیں مجھے
نیک لوگوں میں مجھے نیک گِنا جاتا ہے
اور گنہگار، گنہگار سمجھتے ہیں مجھے
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
اور سب لوگ اداکار سمجھتے ہیں مجھے
꧁•#Ansaar ꧂
🖤+═❁+❁═+🖤
#فروغ_محبت
Happy birthday to you happy birthday to you happy birthday dear @IsmailAnsaar uncle🙊 happy birthday to you many many more happy returns of the day stay happy Allah bless you may Allah give long life Ameen 🤲🏻🎂🎊🎉🥰
Happy birthday to you @IsmailAnsaar uncle🙊🎂🎊🎉
ہمیشہ خوش رہیں سلامت رہیں یونہی ہنستے مسکراتے رہیں اللہ آپ کو بہت ساری خوشیاں دے کبھی کوئی دکھ تکلیف نہ دے آپ کی جائز خواہشات پوری کرے آمین 🤲🏻
جب کبھی بھی دکھ پہنچے
منہ چھپا کے لوگوں سے
بند کر کے دروازے
رب سے گفتگو کرنا
اس کو سب بتانا تم
بات ناں چھپانا تم
آنسوؤں کو بہنے سے
روکنا نہ اس لمحے
جب کبھی بھی مشکل ہو
زندگی میں ہلچل ہو
اس گھڑی نہ گھبرانا
#Ansaar
میں تو اب شہر میں کہیں بھی نہیں
کیا مرا نام بھی لِکھا ہے کہیں
اسی کمرے سے کوئی ہو کے وداع
اسی کمرے میں چُھپ گیا ہے کہیں
مِل کے ہر شخص سے ہوا محسوس
مجھ سے یہ شخص مِل چکا ہے کہیں