@Micks_it Taking Palestinians as immigrants tantamount to upholding Israeli Occupation of their homelands. It shd be foe the Israelis to be settled elsewhere infact.
@Micks_it Jutt bhai. One Christian candidate has passed the exam. Rest no other cd pass the exam. And to the extent of minority seats left, be assured theses seats wl carryfwd next year for ONLY MINORITY candidates. No MUSLIM Candidate can be selected on these reserved seats next year.
A discussion has started on vouchers vs public schools.
1. We need to invest more in our public schools and education quality.
2. This debate of public vs private is flawed. You need state capacity even if u have to procure public services from the private sector.
ٹریڈ ڈیفیسیٹ trade deficit
یہ ٹریڈ ڈیفیسیٹ یا تجارتی خسارہ کیا ہے؟ جب کسی ملک کی درآمدات اُسکی برآمدات سے بڑھ جاتی ہیں تو اُسے تجارتی خسارے کا سامنا ہوتا ہے۔ یعنی آمدن اٹھنی، خرچہ روپیہ۔
مثال کے طور پر آپ پانچ روپے کا سموسہ بنا کر ہمسائے کو فروخت کرتے ہیں، آپکی کل آمدن پانچ روپے ہے لیکن آپ دوسرے ہمسائے سے پندرہ روپے کی فروٹ چاٹ درآمد کر کے کھا لیتے ہیں تو اس صورت میں آپکا ٹریڈ ڈیفسیٹ یعنی تجارتی خسارہ دس روپے ہوگا۔ یہ دس روپے اب آپکو مخیر ہمسائیوں سے بھیک مانگ کر یا imf نامی ساہوکار سے قرض لیکر فروٹ چاٹ والے ہمسائے کو دینا ہونگے اور اس عیاشی کی قیمت اب آپکو مخیروں کے آگے سر جھکا کر اور ساہوکار کی مالش کر کے چکانا ہوگی کیونکہ آپ کو اب عیاشی کی لت لگ چکی ہے آپ کا ٹریڈ ڈیفسیٹ بجائے کم ہونے کے ہر سال بڑھتا ہی چلا جائے گا۔ لہذا اب سوائے مالش کے آپکے پاس اور کوئی چارہ نہیں۔ آپ گھر والوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلیے چودہ اگست اور تئیس مارچ وغیرہ پر غیرت، خودداری اور آزادی وغیرہ کی بے سُری ڈھولکی تو بجاتے رہیں گے مگر مالش والی حقیقت بدل نہیں سکے گی۔
مثال ہم اس لیے سادہ رکھتے ہیں تاکہ ہر خاص و عام کو سمجھ آئے۔ پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق اسوقت پاکستان کا تجارتی خسارہ تقریباً اکیس ارب ڈالر ہے۔ آگے آپ خود حساب لگا لیں معاملات کس حد تک بدانتظامی کا شکار ہیں۔
تجارتی خسارہ کم کرنے کے دو طریقے ہیں۔ اول۔۔۔سموسے اچھے اور ذیادہ بیچیں۔۔۔۔۔یعنی آپ اپنے ملک کی آمدن بڑھائیں، اپنے لوگوں کی قابلیت میں اضافہ کر کے اپنی برآمدات بڑھائیں۔ اپنی پراڈکٹس میں ویلیو ایڈ کر کے عالمی منڈیوں میں انکی زیادہ بہتر قیمت وصول کریں، انڈسٹری لگائیں، ہنر مند افرادی قوت تیار کریں، لوگوں کو تعلیمی اداروں میں جدید نصاب پڑھا کر تکنیکی بنیادوں پر تیار کریں اور پھر بیرون ممالک حکومتوں سے معائدے کر کے اپنے لوگوں کو وہاں اچھی پوسٹس پر لگانے میں معاونت مہیا کریں، تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کما کر اپنے ملک بھیجنے کے قابل بنیں۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔ آپ خود دیکھ لیں ماضی قریب و بعید و حال میں ملک کی آمدن بڑھانے میں کتنے ٹھوس اسٹیپس لیے گئے اور کتنی آمدن بڑھی؟
تجارتی خسارہ کم کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ فروٹ چاٹ کھانے کی بجائے اپنا سموسہ کھائیں۔۔۔۔۔یعنی درآمدات کم کریں۔ اشرافیہ کے استعمال والی عیاشی کی چیزیں باہر سے خرید کر لانے کی بجائے انتہائی مجبوری والی چیزیں باہر سے منگوائیں۔ بجائے نوٹیلہ چاکلیٹ سے ناشتہ کرنے کے مکئی کی میٹھی روٹی کو ترجیح دیں۔ سویڈش بٹر کی بجائے گجر مکھن کا استعمال عام کریں۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔
جو ملک کے ساتھ مخلص ہوگا اور حقیقی معنوں میں ملک کی خود مختاری اور وقار کو بحال کرنے کی کوشش کرنا چاہے گا وہ ملکی مفاد میں اپنی اپنی کپیسٹی میں رہتے ہوئے ملکی آمدن میں اضافہ اور خرچوں میں کمی کی مختلف تدابیر کریگا۔ باقی یہاں بے سُری ڈھولکی بجانے اور اس پر ناچنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ اپنے اپنے مداریوں کی امامت میں دھمال پر لگے رہیئے۔
Ibn e Awan