فالورز میرے لئے اعداد نہیں ہیں میرے بہت اہم ہیں جیتے جاگتے انسان ہیں میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اور انکا بے لوث پیار اورعزت میرےلئےبہت بڑا سرمایہ ہے۔کچھ فالورز مجھے بلکل ویسےعزیز ہیں جیسے مجھے اپنے گھر والے عزیز ہیں۔فالورز کا سیاسی نظریہ جو بھی میرے لئے صرف انکا اخلاق اہم ہے۔
اگر اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ اپنے مہروں کو سیاست سے دستبردار کراکر یا ان سے استعفے لیکر یہ اپنے الیکشن کو دنیا کی نظروں میں صاف اور شفاف دکھا دینگے تو یہ ان کی بھول ہے۔ آج ایک اور مہرے (نگران وزیراعظم) کی طرف سے یہ کہنا کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں کیونکہ پختونخوا میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملے ہیں تو ان کی اطلاع کیلئے یہ بھی عرض ہے کہ آپ نے تخت پنجاب اور اسلام آباد کیلئے پختونخوا میں بیلنسنگ ایکٹ کیا ہے،ہم آپ کا پیچھا چھوڑنے والے نہیں بلکہ دنیا کے سامنے حقائق رکھیں گے کہ آپ نے کس طرح دہشتگردی سے متاثرہ اور معدنیات سے مالامال پختونخوا پر اپنی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے الیکشنز مینیج کئے ہیں۔
#EnoughIsEnough
میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔
عوامی نیشنل پارٹی بونیر پی کے 24 کے زیراہتمام سواڑی گراؤنڈ میں جلسہ عام، جلسہ سے پی کے 24 بونیر کے نامزد امیدوار و ضلعی جنرل سیکرٹری قیصر ولی خان کا خطاب:
#ANPBuner | #Vote4Laltain