کراچی کے مئیر کو بااختیار ہونا چاہیئے۔ تبھی میئر کراچی اپنا کام مکمل یکسوئی کیساتھ کرسکتا ہے۔
میں اس ہیش ٹیگ #بااختیار_کراچی کی حمایت کرتا ہوں۔
مرتضی وہاب
بائک چلاتے وقت ہیلمٹ نہ پہننے کے سوال پر مرتضیٰ وہاب نے صحافی کو جواب دیا
ہیلمٹ نہ پہننا ہماری خاندانی پرم پرا ہے۔ میرے ابو نے ہیلمٹ پہنا ہوتا تو میں کبھی پیدا ہی نہ ہوتا
شاہراہ بھٹو کے دورے کے دوران بلندی سے کود کر عوام کی جان چھڑانے کیلئے بہتر مقام کا معائنہ کیا لیکن عوام نے نے اصرار کیا کہ نہیں ہمیں ابھی ہمیں بیوقوف مئیر کیساتھ مزید کچھ وقت گزارنا ہے۔
مرتضی وہاب
میں نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ایک رپورٹ بھیجی جس میں انھیں بتایا کہ اگر وہ موقع دیں تو ہم اٹلی کے شہروں کو بھی کراچی کے برابر لاسکتے ہیں۔ میری ماہرانہ رپورٹ سے متاثر ہوکر انھوں نے میری رپورٹ اسمبلی اجلاس کے دوران
پھاڑ کر پھینک دی
مرتضی وہاب
سرسوں کا تیل ایک دن پڑا رہے تو پرسوں کا تیل کہلاتا ہےاور ایک سال تک پڑا رہے تو برسوں کا تیل کہلاتا ہے۔ پیپلزپارٹی گزرے ہوئے کل پرسوں یا برسوں کے بجائے آنے والے کل پرسوں اور برسوں کی پلاننگ کر رہی ہے۔
مرتضی وہاب
جس طرح باہمی مفاہمت کی ساتھ ڈاکو اندرون سندھ میں جرگوں کے انصاف پر مبنی فیصلے کروا رہے ہیں، ہم ڈاکوؤں کو سندھ ہائی کورٹ جج کے برابر عہدہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔
مرتضی وہاب
نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بنایا گیا کہ وہ سندھ کے مسائل حل کریں، انھیں افتتاح کے وقت فیتہ نظر نہیں آتا۔ قینچی سے برابر والے شخص کا ناڑا کاٹ دیا۔ یہ مسائل حال کرینگے سندھ کے؟
مرتضی وہاب کا ن لیگ سے سوال
میں رات گئے مہاجر اکثریتی علاقوں کا دورہ اسی لئے کرتا ہوں کہ ایک تو لیٹ نائٹ کوئی جوتا چپل مارنے والا نہیں ہوتا دوسرا یہ کہ لوگ میرے لئے کہہ سکیں
اندھیری راتوں میں سنسان راہوں پہ
ہر ظلم مٹانے کو
یہاں ایک مسیحا نکلتا ہے
جسے لوگ شہنشاہ کہتے ہیں
مرتضی وہاب
گرمی کی وجہ سے بغلوں میں پسینہ آجاتا ہے۔ ڈاکو عوام سے ہاتھ اوپر کروا کر انکے بغل کے پسینے کی بو دور کرتے ہیں۔ عوام بدلے میں انھیں اس کام کی فیس دے دیتی ہے۔ اسے ڈکیتی کا نام نہ دیا کریں۔
مرتضی وہاب
میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پیپرز لیک ہونے کا نوٹس لیا ہے اور ایجوکیشن بورڈ کو ہدایت دی ہیں اگر پیپرز لیک ہورہے ہیں تو پیپرز کو پیمپر پہنائیں۔
مرتضی وہاب