آج ہمارے حاجی عبدالصمد، علی وزیر، نوراللہ ترین، خنیف پشتین، فرید آفریدی، ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گل زادی بلوچ، شاجی بلوچ، کشمیری رہنما، ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ جیل میں ہیں۔
لیکن مجھے یقین ہے کہ فتح ہماری ہوگی۔
آج X Space میں مشر منظور پشتین کی خصوصی گفتگو۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حاجی صمد کا فوری طبی معائنہ کرایا جائے، انہیں مناسب علاج فراہم کیا جائے، اور ان کے تمام قانونی و انسانی حقوق کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔
#SaveHajiSamad
قید، بیماری اور مشکلات کے باوجود حاجی صمد اپنے مؤقف اور جدوجہد پر ثابت قدم ہیں۔ استقامت ہی ان کی پہچان ہے، اور یہی انہیں انصاف اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کی امید بناتی ہے۔
#SaveHajiSamad
حاجی صمد سندھ کی جیل میں سخت حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ کان کے شدید درد میں مبتلا ہیں، مگر انہیں بروقت طبی سہولت میسر نہیں۔ ہر قیدی کو قانون اور انسانی وقار کے مطابق علاج کا حق حاصل ہے۔
#SaveHajiSamad
پرامن احتجاج اور انصاف کا مطالبہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ زبیر شاہ آغا کی گرفتاری اور دیگر سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں انصاف اور قانون کی حکمرانی سے متصادم ہیں۔ ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
#ReleaseZubairShahAgha#PTMMissingPersons
3 MPO کا استعمال سیاسی کارکنوں کی آواز دبانے کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔ زبیر شاہ آغا کی گرفتاری، علی وزیر اور حاجی صمد کی طویل قید، اور نور اللہ ترین و حنیف پشتون کی جبری گمشدگی فوری توجہ اور انصاف کا تقاضا کرتی ہے۔
#ReleaseZubairShahAgha#PTMMissingPersons
زبیر شاہ آغا کو ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے حق میں آواز بلند کرنے پر گرفتار کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پرامن سیاسی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ علی وزیر، حاجی صمد، نور اللہ ترین اور حنیف پشتون کے معاملات بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
#ReleaseZubairShahAgha#PTMMissingPersons
پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے سنٹرل کمیٹی کے رکن زبیر شاہ آغا کی 3 MPO کے تحت گرفتاری بنیادی انسانی اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اختلافِ رائے کو جرم قرار دینا جمہوری اقدار پر حملہ ہے۔ ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
#ReleaseZubairShahAgha#PTMMissingPersons
ایک بار پھر بلوچ نوجوانوں کو واضح پیغام :
اگر تم پُرامن سیاست ، اپنے حقوق کی بات ، سوال اٹھاؤ گے اور جمہوری طریقے سے آواز بلند ،تو تمہیں خاموش کرنے ہوگا ۔
پشتونوں اور بلوچوں کے لیے یہاں نہ قانون برابر ہے، نہ انصاف۔
صرف جبر، طاقت اور خوف کا نظام مسلط ہے۔
#ReleaseBYCLeaders
قانون ڈرامہ، آئین ڈرامہ، سیاست ڈرامہ— آخر حقیقت کیا ہے؟
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمر قید کی سزا صرف افراد کے خلاف نہیں، بلکہ ہر اُس آواز کے خلاف پیغام ہے جو ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف اٹھتی ہے۔
سچ کو قید کیا جا سکتا ہے، دفن نہیں۔
#MahrangBaloch#BYC#HumanRights
ریاست کا رویہ واقعی بہت عجیب اور افسوسناک ہے۔
پی ٹی ایم مشر منظور پشتین کے خلاف اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت سے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ حالانکہ ہم ہر پیشی پر عدالت میں حاضر ہوتے ہیں اور قانون کے مطابق پیش ہوتے رہے ہیں۔
"کشمیر نے اپنے حقوق کی بات کی تو کشمیریوں کو غدار کہا گیا، دہشت گرد قرار دیا گیا۔
آج بھی جو کوئی اپنے بنیادی حقوق، انصاف اور برابری کی بات کرتا ہے، اسے غداری کے طعنے دیے جاتے ہیں۔ مگر حق مانگنا غداری نہیں، بلکہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے
ملی رھبر مشر منظور پشتین
#PTMSpace#PTM
برسوں سے پشتون علاقوں میں جنگ، بدامنی اور بے گھری نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ ہر ماں، ہر بچے اور ہر خاندان کو امن، انصاف اور باعزت زندگی کا حق حاصل ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ اس درد کو سنجیدگی سے سنا جائے اور پائیدار امن کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
#EndSiegeOfPashtuns