@NaureenJanjua Just give us 48 hours to MQM (OG) Altaf Hussain, it will prove who can lift the trophy for Karachi…Without any doubt, PTI have a vote bank but no experience of administrative work what MQM had achieved since 1987-2016. It’s a matter of time, MQM can bounce back Karachi +vely
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین اور اراکین رابطہ کمیٹی نے واسع جلیل کوایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت پر مبارکبادپیش کی
لندن…24 مئی 2026ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی اراکین رابطہ کمیٹی نے واسع جلیل کوایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے بعد جناب الطاف حسین نے واسع جلیل سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر '' ویلکم بیک '' کہتے ہوئے کہاکہ تمہاری شمولیت تحریک کے لئے نیک شگون ثابت ہو، اللہ تمہیں صحت وتندرستی عطافرمائے،بچوں کی خوشیاں دکھائے ، تمہیں ثابت قدم رکھے اورتم تحریک کے لئے ایک مضبوط ستون ثابت ہو۔
یقینا ہمت سے ہمت جنم لیتی ہے ، بہادری سے بہادری جنم لیتی ہے ،آج تم نے ہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کااعلان کیا، تمہارے اس قدم سے دوسرے لوگوں میں بھی ہمت پیدا ہوگی۔
اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی فرداًفرداً واسع جلیل کوان کی تحریک میں دوبارہ شمولیت پر مبارکباد پیش کی ۔جناب الطاف حسین نے پریس کانفرنس کے بہترین انتظامات کرنے پر ہیوسٹن چیپٹر کے ذمہ داران وکارکنان اورپریس کانفرنس کولائیونشرکرنے والے سوشل میڈیاٹیم کے ارکان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا
#PressConferenceMQM
‼️واسع جلیل بیٹا! اللہ تعالیٰ تم پر اپناکرم فرمائے اورتمہیں آخری سانس تک ایم کیوایم کے ساتھ وابستہ رکھے“
بانی وقائد جناب الطا ف حسین کی دوران پریس کانفرنس واسع جلیل کو دعا
‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️
لندن ……24 مئی 2026ء
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز ہیوسٹن میں رابطہ کمیٹی کے سابق رکن واسع جلیل کی جانب سے ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پریس کانفرنس کے دوران اپنا یہ پیغام بھیجا،
”واسع جلیل بیٹا! اللہ تعالیٰ تم پر اپناکرم فرمائے اورتمہیں آخری سانس تک ایم کیوایم کے ساتھ وابستہ رکھے۔آمین ثمہ آمین“۔
#PressConferenceMQM @WasayJalil
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے سابق رکن واسع جلیل کی جانب سے ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران اپنا یہ پیغام بھیجا،
”واسع جلیل بیٹا! اللہ تعالیٰ تم پر اپناکرم فرمائے اورتمہیں آخری سانس تک ایم کیوایم کے ساتھ وابستہ رکھے۔آمین ثمہ آمین“
@WasayJalil
حیدرآباد میں MQM کے کارکنان مقدمات کی سماعت کےسلسلے میں حیدرآباد جیل کے احاطے میں قائم خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے تھے،جیسے ہی وہ عدالت سے باہرنکلےتووہاں کئی ویگو ڈالے موجود تھے جن میں سوار نقاب پوش سادہ لباس افراد نےMQM کےکارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں اور7 کارکنوں کو اغوا کرکےجبری لاپتہ کردیا
#ReleaseAllMQMWorkers
اس سے پہلے MQM کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنور، ان کے بیٹے محسن پہنور، فیصل مجیب اورکئی کارکنوں کوکراچی سے گرفتار کرکے لاپتہ کیا ہوا ہے جنہیں کئی ماہ گزر جانے کے باوجود اب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔ آخر پاکستان میں آئین کہاں ہے؟ قانون کہاں ہے؟ عدالتیں کہاں ہیں؟ آئین وقانون کی بالادستی کہاں ہے؟
میں حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہوں اور فوجی حکام اور موجودہ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ ایم کیوایم کے تمام کارکنوں کوفی الفور رہا کیا جائے۔
الطاف حسین
ٹک ٹا ک پر 406 ویں فکری نشست سے خطاب
22 مئی 2026ء
میں الطاف بھائی کے ہر فیصلہ کو اسکی اصل روح کے مطابق تسلیم کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ منزل پر پہنچنے کے لئے صرف ایک ہی رستہ ہے اور وہ ہے قائد پر اندھا اعتماد
#صرف_الطاف_حسین
کل شاہراہِ بھٹو کے افتتاح پر ترقی کرتے پنجاب سے تقابل کی بجائے بلاول نے الطاف حسین کا نام لے کے مردہ ایم کیو ایم الطاف گروپ کو پھر سے زندہ کردیا، آج کچھ بڑے ناراض نام دوبارہ ایم کیو ایم لندن گروپ میں واپس جارہے ہیں۔ یہ ایم کیو ایم پاکستان سے زیادہ پیپلز پارٹی کے لئے لمحہ فکریہ ہوگا۔
سندھ دوبارہ سے ۱۹۸۰ اور ۱۹۹۰ کی دہائی میں واپس جارہا ہے
غلطی کس کی ہوگی؟
This is just MQM the original and the official under Altaf Bhai leadership which is always active. Supression of voices does not make them inactive.
A very important #PRESSCONFERENCEMQM today will unfold much more.
Join Live 02AM Pakistan Time at MQM Official Youtube
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی آج امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں اہم پریس کانفرنس کررہی ہے۔ پریس کانفرنس میں اہم اعلان ہوگا۔
پریس کانفرنس ہیوسٹن کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے اور پاکستان کےوقت کے مطابق رات 2 بجے ہوگی۔MQM کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر براہ راست نشر ہوگی۔دیکھنا نہ بھولئے ۔
جئے ایم کیو ایم ۔ جئے الطاف حسین
Dear All
Today I’m going to hold an important press conference in Houston, Texas & will make a significant decision about myself. Further details for live coverage will be shared before the event.
These links will be live for my Press Conference & Journalists based in Pakistan can follow zoom link in the template
https://t.co/FQkQ1Ans9d
https://t.co/7WA4q6ifz2
#Khamenei
The United States and Israel, in the early hours of 28 February 2026, began an endless series of unjustified and unprovoked attacks on #Iran using the most advanced and extremely dangerous missiles and fighter aircraft, in clear violation of the United Nations Charter. As a result, thousands of men, women, boys, and girls were martyred and injured. During these missile and aerial attacks, Iran’s Supreme Leader, the respected Ayatollah Khamenei, was also martyred along with his close companions, leaders, and family members. Indeed, to Allah we belong and to Him we shall return.
The martyrdom of Ayatollah Khamenei is not only a tremendous loss for Iran and the Iranian people, but also a great loss of a valuable asset for the entire Muslim Ummah. Ayatollah Khamenei was not only a distinguished religious scholar but also the Supreme Leader of an independent and sovereign state, Iran. From 1989 until his martyrdom — a period of 37 years — he guided Iran and its people through the harshest circumstances, challenges, and forcibly imposed international sanctions in a manner that has no parallel anywhere in the world.
The world knows that just two days earlier, during negotiations between Iran and the United States mediated by Oman, Iran had agreed not only to refrain from developing nuclear weapons but also to limit uranium enrichment to only 3 percent. However, the United States and Israel blatantly violated this agreement and launched continuous attacks on Iran. These actions constitute a clear violation of international laws, regulations, and the @UN Charter, and such a heinous act also falls within the category of war crimes. Therefore, the United Nations must take notice of these unjustified attacks on Iran and take effective and strict action against the United States and Israel; otherwise, the existence of the United Nations will become completely meaningless.
I also appeal to peace-loving and democratic countries around the world to take effective notice of these unjustified attacks carried out by Israel and the United States against Iran.
I and every member of my party, the MQM, share equally in the grief of the people of Iran. I express my heartfelt sorrow over the martyrdom of innocent people, schoolgirls, and civilians in these attacks, and I pray that Almighty Allah grants Ayatollah Khamenei and all the martyrs the highest place in Jannat-ul-Firdous and gives patience and strength to their families and to all the people of Iran. Ameen.
Altaf Hussain
London
1 March 2026
#Khamenei
امریکہ اوراسرائیل نے 28 فروری 2026ء کی علی الصبح جدیدترین اورانتہائی خطرناک میزائلوں اور لڑاکا طیاروں سے ایران پر اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاجواز اور بلااشتعال تابڑتوڑ حملوں کانہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، عورتیں، بچے اوربچیاں شہید وزخمی ہوگئے۔ انہی میزائل اورجنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر محترم آیت اللہ خامنہ ای بھی اپنے قریبی ساتھیوں، رہنماؤں اور اہل خانہ کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
محترم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت صرف ایران اورایران کے عوام کاہی ایک بہت بڑا نقصان نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے ایک قیمتی اثاثے کاعظیم نقصان بھی ہے۔کیونکہ محترم آیت اللہ خامنہ ای نہ صرف ایک جیّد عالم دین تھے بلکہ وہ ایک آزادوخودمختار ملک ایران کے سپریم لیڈر بھی تھے۔ انہوں نے 1989ء سے اپنی شہادت تک یعنی 37برس تک کڑے سے کڑے حالات، مشکلات اورجبراً لگائی گئی سخت بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود جس طرح ایران اورایران کے عوام کی رہنمائی کی اس کی دنیابھرمیں کوئی مثال نہیں ملتی۔
دنیاجانتی ہے کہ دوروزقبل عمان کی ثالثی میں ایران اورامریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران اس بات پر راضی ہوگیا تھا کہ وہ نہ صرف یہ کہ نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا بلکہ یورینیئم کی افزودگی (Enrichment) کے عمل کوبھی صرف 3 فیصد تک لے آئے گا۔لیکن امریکہ اور اسرائیل نے اس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پرتابڑتوڑ حملے شروع کردیئے جو کہ نہ صرف بین الاقوامی اصولوں، ضابطوں اوراقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ ایسا گھناؤناعمل جنگی جرائم کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ لہٰذا اقوام متحدہ کوایران پر کئے جانے والے ان بلاجواز حملوں کانوٹس لیتے ہوئے امریکہ اوراسرائیل کے خلاف مؤثراورسخت کارروائی کرنی چاہیے ورنہ اقوام متحدہ کاوجود قطعی اورقطعی بے معنی ہوکررہ جائے گا۔
میں پوری دنیا کے امن پسند، جمہوریت پسند ممالک سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسرائیل اورامریکہ کی جانب سے ایران پر کئے جانے والے بلاجواز حملوں کامؤثرنوٹس لیں۔
میں اورمیری جماعت ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والاہرفرد ایران کے عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ میں ان حملو ں میں ایران کے بےگناہ لوگوں، اسکول کی طالبات اور بے گناہ شہریوں کی شہادتوں پر دلی رنج وغم کااظہارکرتاہوں اوردعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ آیت اللہ خامنہ ای شہیداورتمام شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور ان کے غم گساروں اورتمام ایرانی عوام کو صبرکرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین
الطاف حسین
لندن
یکم مارچ 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بلاجواز و بلااشتعال میزائلوں اور ایئر اسٹرائیک حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی
#IranUnderSevereAttacks
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس، تمام مہذب جمہوری ممالک بشمول یورپی یونین، نیٹو اور OICکے ممالک کی حکومتوں اور سربراہان سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے جارحانہ حملوں کو فی الفور بند کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر جارحانہ حملہ دنیا کے تمام بین الاقوامی چارٹرز، اصولوں اور ضابطوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، وہاں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اور دنیا بھر میں دیگر انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ تمام اہم شخصیات اور اداروں نے امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ حملوں کو فی الفور نہ رکوایا تو اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے اداروں کا وجود ایک سوالیہ نشان بن کر رہ جائے گا۔
انہوں نے ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ جارحانہ حملوں میں ایرانی فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں پر ایرانی حکومت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ کہیں یہ موجودہ جارحیت کا عمل دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف نہ دھکیل دے
اپ ڈیٹ : 12 فروری 2026: آج بروز جمعرات ڈاکٹروں نے ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی رپورٹس چیک کیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر بدھ کو جناب الطاف حسین کے دو مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے ۔
جناب الطاف حسین کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔واضح رہے کہ جناب الطاف حسین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں اتوار یکم فروری کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا
#GetWellSoonAltafBhai
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو آئرن کی کمی کے پیش نظر گزشتہ روز منگل 10 فروری کوڈرپ چڑھائی گئی۔ آج بروز بدھ ڈاکٹروں نے جناب الطاف حسین کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر جناب الطاف حسین کے دو مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ان کی روشنی میں ڈاکٹرز ادویات تجویز کریں گے۔
جناب الطاف حسین کی طبیعت آج پہلے سے بہتر ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کی مکمل صحتیابی کے لئے دعائیں جاری رکھیں۔
#GetWellSoonAltafBhai