افسوس اور لعنت ہے اس ظالم نظام پر
کمپرومائزڈ میڈیا یہ نہیں دکھائے شیخوپورہ میں بزرگ خاتون اپنے بل کی شکایت لے کر واپڈا آفس گئی تو وہاں عملے کی طرف سے خاتون کو گھسیٹا گیا۔۔۔
میرپور میں ایک بااثر شخص کی جانب سے ایک عورت پر سرعام بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ یہ عمل نہ صرف انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے بلکہ قانون کی بھی کھلی توہین ہے۔
عورت کا قصور جو بھی ہو، قانون خود اس کا تعین کرتا ہے—کسی فرد کو یہ حق نہیں کہ وہ خود ہی جج، پولیس اور جلاد بن جائے۔
سوال تو یہ بنتا ہے کہ کیا قانون واقعی حرکت میں آئے گا یا ایک بار پھر بااثر ہونے کا مطلب “بے قصور” ہونا ہے؟
ہمیں آواز اٹھانا ہوگی، ورنہ کل یہی ظلم کسی اور کی بیٹی، بہن یا ماں پر ہو گا