”-کچھ لوگ ہمارے نہیں ہوتے ,انکا جانا ہمارے بخت میں لکھا ہوتا ہے وہ ہمیں مل کر بھی نہیں مل پاتے,وہ شاید آزمائش ہوتے ہیں یا پھر سراب ....ان کے پیچھے بھاگ کر ہم بس اپنے پاؤں زخمی کر لیتے ہیں
The police violence in Pakistan against peaceful student marches reached an unreasonable & unjustified limit..
Violence has unpleasant consequences & affects the stability of society.
#JusiceForPGCStudent
اللہ کی راہ میں مرنا ہماری سب سے بڑی خواہش ہے، مجھے امام علی رضی اللہ عنہ کا یہ قول یاد ہے کہ:
("میں اپنے دنوں میں سے کس دن موت سے بھاگوں؟
وہ جس میں موت کا حکم ہے، یا وہ جس میں نہیں ہے؟
پس جس دن موت کا حکم نہیں اس دن میں موت سے ہرگز نہیں ڈروں گا۔
لیکن جس دن مجھ پر موت لکھ دی جائے گی اس دن احتیاط مجھے نہیں بچا سکتی۔‘‘)
یہاں تک کہ اگر ہم 1000 میل دور بھی کیوں نہ ہوں، موت ہمیں آ کر رہے گی۔ چاہے ہم مضبوط قلعوں میں ہی کیوں نہ ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ زندگی اللہ سبحانہ و تعالی کے ہاتھ میں ہے اور دشمن کی تنبیہات اور دھمکیاں میری زندگی کا ایک دن بھی گھٹا نہیں سکتیں۔
@SaveGazaPK@qaiseraraja
چھوڑ جانے پہ پرندوں کے مذمت کی ہو.
تم نے دیکھا ہے کبھی پیڑ نے ہجرت کی ہو.
جھولتی شاخ سے چپ چاپ جدا ہونے پر،
زرد پتوں نے ہواؤں سے شکایت کی ہو.
اب تو اتنا بھی نہیں یاد کہ کب آخری بار،
دل نے کچھ ٹُوٹ کے چاہا کوئی حسرت کی ہو.
عمر چھوٹی سی مگر شکل پہ جُھریاں اتنی،
عین ممکن ہے کبھی ہم نے محبت کی ہو.
ایسا ہمدرد تِرے بعد کہاں تھا، جس نے،
لغزشوں پر بھی مِری کُھل کے حمایت کی ہو.
دل شکستہ ہے، کوئی ایسا ہنر مند بتا،
جس نے ٹوٹے ہوئے شیشوں کی مرمت کی ہو.
شب کے دامن میں وہی نور بھریں گے احمد،
جن چراغوں نے اندھیرے سے بغاوت کی ہو.
احمد خلیل