السلامُ علیکم و رحمة الله و بركاته!
حديث اليوم 24 رمضان کریم 1445
*فطرانہ فرض ہے*
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما بیان کرتے ہیں کہ *رسول اللہ ﷺ* نے فطر کی زکوٰۃ آزاد یا غلام، مرد یا عورت تمام مسلمانوں پر *ایک صاع کھجور یا جَو* فرض کی تھی۔
صحیح بخاری#1504
ملاقات کرتے اور آپ سے قرآن کا دور کرتے تھے. تو جب جبریل عليه السلام آپ سے ملتے تب تو آپ خیر وبھلائی میں تیز ہواؤں سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے.
(بخاری،حدیث:1902)
السلام علیکم و رحمة اللّٰه و بركاته
*رسول الله صلی الله علیہ وسلم* لوگوں سے بھلائی کرنے اور سخاوت میں تمام لوگوں سے زیادہ سخی اور فراخ دل تھے مگر رمضان المبارک میں جب جبریل عليه السلام آپ سے ملتے تب تو آپ اور بھی زیادہ سخی ہو جاتے، رمضان میں ہر رات جبریل علیہ السلام آپ سے ⬇️
(اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔
بخاری 4981
جمعہ کے دن کثرت کے ساتھ درود وسلام پیش کریں۔
السلام علیکم و رحمة اللّٰه و بركاته
*نبی کریم ﷺ* نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر لوگ) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی *(قرآن)* ہے جو *اللّٰه تعالٰی* نے مجھ پر نازل کی ہے۔⬇️
یہ غزہ کے حیرت انگیز بچے ہیں۔۔۔
کھانے کے انتظار میں بیٹھے ہیں اور وقت گزارنے کے لیے درود شریف اور نعتیں پڑھ رہے ہیں۔۔۔
واقعی اس قوم کو سیدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا لگی ہوئی ہے۔۔۔
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته!
حديث اليوم 17 رمضان کریم 1445
*ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا* سے روایت ہے کہ *نبی کریم ﷺ* اپنی وفات تک برابر رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے اور *آپ ﷺ* کے بعد *آپ ﷺ کی ازواج مطہرات* اعتکاف کرتی رہیں۔
صحیح بخاری#2026