بات کر لیتے ہیں شاید کوئی حل مل جائے
آج مشکل ہے تو کہنا مجھے کل مل جائے
عین ممکن ہے وہ اک روز مجھے کر لے قبول
عین ممکن ہے مجھے صبر کا پھل مل جائے
راشد خان عاشر
#اردو_زبان
زندگی پُھول ہے، خوشبو ہے، مگر یاد رہے
زندگی، گردشِ حالات بھی ہو سکتی ہے
چال چلتے ہُوئے، شطرنج کی بازی کے اُصول
بُھول جاؤ گے، تو پھر مات بھی ہوسکتی ہے
ایک تو چھت کے بِنا گھر ہے ہمارا مُحسؔن
اُس پہ یہ خوف کہ برسات بھی ہو سکتی ہے
محسن نقوی
زندگی کا لطف اٹھانے کے لیے اچھی صحت رکھنا ضروری ہے اور اچھی صحت کے لیے ایک متوازن غذا لیتے رہنا ضروری ہے۔
مگر افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے ملک کی آبادی کے ایک بہت بڑے حصے کو متوازن غذا لینے کا ہی علم نہیں ۔۔🙁
یہ زندگی ایک سپر مارکیٹ کی طرح ھے،اس مارکیٹ میں گھومو پھرو،
جو چاہیے خریدوجتنا چاہیے خریدو،بے شک ٹرالی بھر لو لیکن یاد رکھنا کیشٸر کے پاس بھی جانا ھےجتنا سامان لیا ھے،اس کا حساب بھی دینا ھے🍂
انسان کی زندگی میں کچھ نیکیاں ایسی بھی ہونی چاہیئیں جنہیں آپ اور آپ کے اللہ کے علاوہ کوئی نہ جانتا ہو اور یہ نیکیاں آپ کی برائیوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے کافی ہوجائیں گی ۔اپنی زندگی میں ایک ایسا پارٹ ضرور رکھیں جس میں آپ کی کچھ نیکیاں اللہ کے علاوہ کوئی نہ جانتا ہو۔
@taefamansoora This music is not angering Allah your selfishness in this situation for not helping then is angering Allah.. this time shall too pass but this will be remembered that people were still criticizing on the minor things such as songs .You people deserve solute🫡
ہم کہ دکھ اوڑھ کے خلوت میں پڑے رہتے ہیں
ہم نے بازار میں زخموں کی نمائش نہیں کی
اے مرے ابر کرم دیکھ یہ ویرانۂ جاں
کیا کسی دشت پہ تو نے کبھی بارش نہیں کی.!!!🥀