جدھر سے گزرو، دھواں بچھا دو، جہاں بھی پہنچو دھمال کر دو
تمہیں سیاست نے حق دیا ہے ہری زمینوں کو لال کر دو
اپیل بھی تم دلیل بھی تم گواہ بھی تم وکیل بھی تم
جسے بھی چاہو حرام کہہ دوجسے بھی چاہو حلال کر دو
____ راحت اندوری
All of us are selective sinners , we choose the sins we are comfortable with, and judge others that commit the ones we are not comfortable with ___!!
____ Shams Tabrizi
سب سے بہترین محبت صفاتی ہوتی ہے۔
جس کا کوئی دوست نہیں اسکا اللہ دوست ہے۔اور اللہ کے سوا کوئی قابل اعتماد دوست ہے ہی نہیں ____!✨
____ پروفیسر احمد رفیق اختر
ہر انسان کو اپنے اندر جھانکنے کا ہنر آنا چاہیے، تاکہ اس کی شخصیت کے بکھرے ہوئے حصوں کا بوجھ کسی اور کو نہ اٹھانا پڑے۔ خود احتسابی وہ آئینہ ہے جو انسان کو اپنی کمزوریوں سے روشناس کراتا ہے اور اسے بہتر بننے کا راستہ دکھاتا ہے!!
کوفہ اب ایک پرانا شہر نہیں رہا بلکہ ایک ملک بن چکا ہے ۔
جہاں کئی یزید ملکر حکومت چلا رہے ہیں
اور تھوڑے سے حسینیت کے پیروکار
انکے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں ۔
اور باقی کوفی خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے۔ کچھ یزید کے ڈر سے اور کچھ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے منہ سئیے بیٹھے ہیں ۔😔
تڑپ اُٹھتا ہے دل لفظوں میں دہرائی نہیں جاتی
زبان پر کربلا کی داستان لائی نہیں جاتی
حسینّ ابنِ علی کے غم میں ہوں دنیا سے بیگانہ
ہجوم خلق میں بھی میری تنہائی نہیں جاتی
~ پیر نصیر الدین نصیر
حسینیت کو پانا ہے تو ٹکر لے یزیدوں سے
یہ وہ منزل ہےجو لفظوں میں سمجھائی نہیں جاتی
وہ جن چہروں کو زینت غازی خاک نجف بخشے
دمِ آخر بھی ان چہروں کی زیبائی نہیں جاتی
نصیر آخر عداوت کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں
کسی بیمار کو زنجیر پہنائی نہیں جاتی
~ پیر نصیر الدین نصیر
#محرم_1448