اہل راز، صوفیاء، نرم دل والے دردمند لوگ مسافر کو خدائی مہمان کہتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک اپنے مہمان سے بڑھ کر مسافر کی خدمت کرنا زیادہ اجر کاعمل ہے- کیونکہ وہ خدا کے توکل پر سفر کر رہا ہوتا ہے اور خدائی مہمان بن کر زمین کے اوپر چل رہا ہوتا ہے- شیخ سعدیؒ فرماتے ہیں کہ:
بزرگاں مسافر به جان پرورند
که نام نکوئے به عالم برند
اللہ تعالیٰ جن لوگوں کو بزرگی و عظمت عطا کرتا ہے وہ اپنے قریب سے گزرنے والے مسافر پہ اپنی جان بھی نثار کر دیتے ہیں اور اس خدمت کے باعث اللہ عزوجل ان کو اپنی اس زمین میں نیک نامی عطا فرماتا ہے-
مکمل مضمون: مسافر کے حقوق، مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، جنوری 2021
تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک۔
یہ دن اسلامی تاریخ ہی نہیں بلکہ تاریخِ انسانی کی ایک عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ سنتِ ابراہیمی ہمیں قربانی، ایثار، تسلیم و رضا اور رضائے الٰہی کے حصول کا درس دیتی ہے۔
خوشیوں کے اس بابرکت موقع پر اپنے اردگرد موجود مستحقین، ضرورت مندوں اور محروم طبقات کو ضرور یاد رکھیں۔
#EidAlAdha2026
#EidMubarak
خطبۂ حجۃ الوداع انسانیت کیلئے رسولِ اکرم ﷺ کا عطا کردہ ایک آفاقی اور ابدی منشور ہے، جس نے انسانی مساوات، عدل، احترامِ انسانیت اور پرامن بقائے باہمی کے سنہری اصول متعین کیے۔
یہ عظیم پیغام ہر قسم کی نسلی، لسانی اور طبقاتی تفریق کی نفی کرتا ہے، اور تقویٰ و کردار کو اصل معیارِ فضیلت قرار دیتا ہے۔
آج جبکہ انسانیت اور خصوصاً مسلم اُمہ بے شمار چیلنجز سے دوچار ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ خطبۂ حجۃ الوداع کے زریں اصولوں کو اپنی اجتماعی و انفرادی زندگیوں کا حصہ بنایا جائے۔ یہی اصول امن، اتحاد، عدل اور حقیقی فلاح کی ضمانت ہیں۔
#HajjatulWida
#Islam
#Peace
شعبۂ نرسنگ محض ایک ذریعۂ معاش نہیں بلکہ خدمتِ انسانیت، ایثار اور پاسداریِ حیات کا ایک مقدس فریضہ ہے۔ تاریخِ طب اس حقیقت کی شاہد ہے کہ کٹھن ترین حالات، ہنگامی کیفیات اور لمحات میں نرسنگ اسٹاف نے صبر، استقامت اور جذبۂ خدمت سے انسانی جانوں کے تحفظ میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
عصرِ حاضر کے تقاضوں کے پیشِ نظر ناگزیر ہے کہ حکومتِ شعبۂ صحت و نرسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے، تحقیقی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید جِلا بخشنے اور نرسز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر و دوررس اقدامات عمل میں لائے۔
پاکستان اس شعبے میں بے پناہ استعداد اور صلاحیت کا حامل ہے، اور اگر نرسنگ کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق مزید فروغ دیا جائے تو نہ صرف ملک کے اندر طبی نظام کو مستحکم کیا جا سکتا ہے بلکہ تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کو دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات کیلئے بھیجا جا سکتا ہے، جو ایک جانب عالمی انسانی خدمت میں معاون ثابت ہوگا اور دوسری جانب پاکستانی نوجوانوں کیلئے باوقار روزگار اور قیمتی زرِ مبادلہ کا مؤثر ذریعہ بھی بنے گا۔
یومِ نرسز کے موقع پر خدمتِ انسانیت کے اس عظیم فریضے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین۔
#NursesDay
16 مئی کو “International Day of Light” منایا جاتا ہے۔
روشنی صرف علم و سائنس کی علامت نہیں، بلکہ امید، شعور، بصیرت اور انسانیت کی رہنمائی کا استعارہ بھی ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ وہی قومیں عروج پاتی ہیں جو اپنے ذہنوں کو علم، اپنے کردار کو اصول، اور اپنے دلوں کو ایمان و مقصد کی روشنی سے منور رکھتی ہیں۔
اندھیروں سے لڑنے کیلئے صرف چراغ نہیں، مضبوط ارادے بھی درکار ہوتے ہیں۔
دلِ بینا بھی کر خدا سے طلب
آنکھ کا نور دل کا نور نہیں
اقبال
#InternationalDayOfLight
#Pakistan
ماں صرف اولاد کی پرورش نہیں کرتی بلکہ قوموں کے کردار اور مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔
عظیم مائیں ہی عظیم قوموں کو جنم دیتی ہیں۔
بتولیِ باش و پنہاں شو ازیں عصر
کہ در آغوش شبیرِی بگیری
اقبال
#MotherD
India’s record on religious freedom has deteriorated under BJP-led govt, with discriminatory policies & violence targeting minorities, especially Muslims. 2026 USCIRF report once again urged US State Department to designate India as "Country of Particular Concern" (CPC), pointing to systematic violations, including strict discriminatory (anti-conversion) laws with life imprisonment in 13 of 28 states. Int'l community must condemn these measures & act to protect religious minorities from discrimination.
ہم اس وقت جس دنیا اور ماحول میں رہ رہے ہیں، یہاں امت کی سطح پر بے بسی، قومی سطح پر اضطراب اور اجتماعی فضا میں گہری مایوسی محسوس بڑھ رہی ہے- عالمِ اسلام کے مجموعی حالات اور اپنی قومی کیفیت ہمیں یہ باور کراتے ہیں کہ اس گرد و غبار سے نکلنے کیلئے ہمیں مضبوط یقین اور زندہ امید کی ضرورت ہے-
مکمل خطاب: میلاد مصطفےﷺو حق باھُوؒ کانفرنس، کراچی 3 مارچ 2024ء
Int'l #LabourDay is observed worldwide to honor contributions & hard work of workers. In current times, AI is restructuring working places & as per ILO, nearly 1/4 workers are employed in occupations with some exposure to AI. Thus, converting human skills to learn automation & machine handling is of utmost importance. Govt may invest in reskilling programs & ensure workplaces strictly comply with labour laws.
یومِ مزدور ہمیں اُن محنت کش ہاتھوں کی قدر سکھاتا ہے جو خاموشی سے قوموں کی تعمیر کرتے ہیں۔
عزم، ہمت اور محنت ہی ترقی کی اصل بنیاد ہیں۔
آئیے اہلِ محنت کے وقار، حقوق اور روشن کل کے لیے عہدِ نو کریں۔
#یومِ_مزدور#LabourDay
Pakistan’s role as a mediator between Iran & United States demonstrates its dedication to regional peace & stability. Diplomacy is not a zero-sum game but a process of pragmatic, reasoned dialogue between states. Despite ongoing challenges, Pakistan remains firmly committed to achieving comprehensive peace.