تھانہ مناواں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری اور رابری کے 40 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل مختلف مقدمات میں مطلوب تھی۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
#Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور
شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل و موبائل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، دو موبائل فون، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
#Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور
ہفتہ وار اردل روم؛ ڈی آئی جی آپریشنز کا کڑا محکمانہ احتساب
ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرِ صدارت پولیس لائنز میں ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد ہوا، جس میں 36 اہلکاروں کی اپیلیں سنی گئیں۔ 9 کی سزائیں برقرار، 5 کی معطل اور 20 کی ری انکوائری کا حکم دیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا: "محکمہ میں کام چور اور بدعنوان عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس اور کڑا احتساب ہوگا، جبکہ ایماندار اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔"
#digoperations #lahore #Police #لاہور #پولیس #punjab #پنجاب
نومولود کی لاش کو دفنانے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار
نواب ٹاؤن پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پائن ایونیو روڈ کے قریب ایک مرد اور دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان زمین میں گڑھا کھود کر نومولود کی لاش کو دفنانے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر جرم چھپانے کی غرض سے نومولود کی لاش کو دفنانے کی کوشش کی۔
واقعے کا مقدمہ متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دی گئی ہے۔ تمام پہلوؤں پر شفاف اور میرٹ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔
#Digoperations #DIGOperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #لاہور #lahore
بادامی باغ پولیس کی کارروائی: 25 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور پرائز بانڈ چوری کرنے والے میاں بیوی گرفتار
تین روز قبل گھر میں گھس کر چوری کی واردات میں ملوث میاں بیوی گرفتار۔ مقدمہ درج
#Digoperations#LahorePolice#PunjabPolice#لاہورپولیس#lahore#لاہور
گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 1 ماہ قبل فلیٹ میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو ضلع شیخوپورہ سے گرفتار کر کے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔ برآمد سامان میں جیولری، کپڑے، الیکٹرانکس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
#Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں تھانے کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد
ایس ایچ اوز نے جامع مساجد میں شہریوں کی شکایات سنیں اور درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور شہری مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔
#Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور
Volunteers In Police 29th Batch took their courage to the next level, Participating in different activities at EPTS! 💥🔥
l
.
.
.
.
.
#EPTS#Martialarts#Assault#Digoperation
شہریوں کے مسائل کا فوری حل؛ ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری
ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں مبینہ قتل، جائیداد پر قبضے، تشدد اور ہراسگی کی شکایات پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو شواہد کی بنیاد پر فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا: "خواتین کے خلاف ہراسگی اور تشدد ہرگز برداشت نہیں۔ کسی شہری کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی؛ تمام افسران سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔"
#digoperations #lahore #police #لاہور #پولیس #khulikacheri
تحفظ منزل فوسٹر ہوم لاہور کی ایک اور بڑی کامیابی! 🌸
مختلف تحفظ مراکز سے منتقل کیے جانے والے معصوم بچوں (بشمول بولنے اور سننے سے محروم بچی) کو تحفظ منزل فوسٹر ہوم سے ان کے حقیقی والدین، والد، چاچو اور ماموں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بچھڑے ہوئے معصوم ایک بار پھر اپنوں کی محفوظ آغوش میں پہنچ گئے۔ پنجاب پولیس، خدمتِ خلق میں ہمیشہ پیش پیش۔
#Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور
انسانیت کی خدمت اور بچھڑوں کو ملانے کا سفر بلا تعطل جاری ہے! 🌟
پنجاب پولیس کے "پولیس تحفظ مرکز" (داتا دربار اور لاری اڈا، لاہور) نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مختلف اضلاع (قصور، ملتان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، جھنگ، گوجرانوالہ اور لاہور) سے تعلق رکھنے والے متعدد بے گھر اور لاپتہ بچوں اور شہریوں کو ریسکیو کیا۔
تمام افراد کو مکمل تندرست حالت میں قانونی کارروائی اور تصدیق کے بعد ان کے حقیقی والدین، میاں، بھائی، خالو اور چچا کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بچی کو مزید دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے حفاظتی ادارے کے حوالے کیا گیا۔
#DIGOperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore
چوکی سبزی منڈی پولیس نے شاداب کالونی سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے کمیٹی کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں حقیقت سامنے آنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ جھوٹی 15 کال کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
#Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #لاہور #lahore
شہریوں کے مسائل کا فوری حل؛ ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری
ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں فراڈ، وراثتی جائیداد اور ہراسگی کی شکایات پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو شواہد کی روشنی میں فوری کارروائی کا حکم دیا گیا۔
انہوں نے واضح ہدایت دی: "شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے مسائل سننے کے لیے میں روزانہ 1 سے 3 بجے دفتر میں موجود ہوں، جبکہ تمام ایس ایچ اوز بھی 3 سے 5 بجے تک تھانوں میں سائلین کی شکایات سننے کے پابند ہیں۔"
#digoperations #lahore #police #لاہور #پولیس #opencourt