اگر ہم سب بھی مار دیے جاتے ہیں تو یہ کوئی گھاٹے کا سودا نہیں ، کیونکہ ایران نہیں اسلام اہم ہے ،
شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ماضی میں دیا گیا بیان
چاہت خواہش، محبت اور اسی طرح کی طلبی کیفیات۔۔۔ جب شدت اختیار کر لیتی ہیں تو ہیجان، بے چینی اور کبھی مایوسی آ گھیرتی ہے۔
کسی بھی طلب سے پہلے خود کو اس کا اہل بنا لینا یا اپنی طلب سے پہلے یہ جان لینا کہ آپ اس کے اہل ہیں بھی یا نہیں تو آپ مایوسی سے بچ سکتے ہے۔
دنیا میں 99% لوگ ایک پنجرے میں قید ہیں اوراس پنجرے پر لکھا ہوا ہے(لوگ کیاکہیں گے۔۔۔)
اس غم نے ہم کو مارا کہ لوگ کیا کہیں گے
چھوڑو یہ غم خُدارا کہ لوگ کیا کہیں گے
کوئی سوال ہو تو پوچھ لیا کریں,کوئی الجھن ہو تو کسی کے ساتھ مل کر سلجھا لیا کریں کوئی یاد آرہا ہو تو رابطہ کر لیا کریں ,کوئی پریشانی ہے تومدد طلب کر لیا کریں کچھ اچھالگتا ہے تو بتا دیا کریں نہیں بھی لگتا توبھی بتا دیا کریں ,لیکن معمولی معمولی باتوں پراپنی انا کو بڑھاوا نہ دیا کریں
یہ سرد موسم جب بھی مجھے
اُداس کرتا ہے
تو پھر چائے کا کپ عام وقت کو
خاص کرتا ہے
خُلوص و مُحبت اور چاہت سے بنتی ہے
جب چائے
جانے کہاں کہاں کی حقیقتوں سے
رُوشناس کرتا ہے
یہ چائے کا ایک کپ کبھی کبھی
بہت ہی کمال کرتا ہے ❤️
عقلمند اور خوبصورت انسان حسد نہیں کرتے
کیونکہ حسد ایک اعتراف ہے کہ اس سے بہتر بھی لوگ موجود ہیں۔حسَد سُوکھے کانٹُوں سے بنا، وہ بِستَر ہے جِس پر، سُکون اور راحَت مُمکِن ہی نہیں
"کسی دوسرے کی زندگی سے یوں متاثر نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں اپنی زندگی سے بیزاری ہونے لگے اور ہم ناشکری کرنے لگیں۔ ہو سکتا ہے اس کی زندگی کا تلخ پہلو جو ہم سے پوشیدہ ہے وہ ہم سے بھی بدتر ہو"
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین۔
مجھے سردیاں اس لیے بھی پسند ہیں۔
کہ سردیوں کی خاموش فضا میں آذانوں کی خوبصورت صدائیں جب کانوں تک دور دور سے پہنچتی ہیں تو روح میں سکون ہی سکون تحلیل ہوجاتا ہے
اذانِ فجر اور اذانِ مغرب کے وقت یوں محسوس ہوتا ہے
جیسے کوئی بہت قریب سے پکار رہا ہو آؤ کامیابی کی طرف آؤ کامیابی کی طرف
*رات کے پہر کی ربّ العالمین سے سرگوشیاں ایسا مرہم ثابت ہوتی ہیں کہ جس سے روح کے زخموں سے فاسد خون ، پانی ، مواد سب آنکھوں سے آنسوؤں کی شکل میں بہہ جاتا ہے اور روح پرسکون ہو جاتی ہے.