@ImranKhanPTI صرف عوام خان کے ساتھ ہے، باقی سیاستدان صرف اپنے مفادات کے لیے اور دکھاوے کے لیے دم بھرتے ہیں۔ اور عوام کو چھوڑ کر سب سے پہلے بھاگ جاتے۔ عوام نے گولیاں کھائیں ، گرفتاریاں ہوئیں ۔ صرف عوام قربانیاں دے رہیں
عشق، مُشک، تعصب اور سازشی تھیوریاں !
گھر کے پاس اس کھوکھے یا ڈھابے کا مالک بغیر کسی تعصب کے سب کو لکڑیوں پر پکا مزیدار کھانا اور چائے انتہائی تہذیب سے پیش کرتا ہے، حلال آمدن کے ساتھ عزت اور دعائیں بھی کماتا ہے۔
یہاں بیٹھے سوچ رہاہوں کہ اس محنتی انسان کے برعکس پیٹ بھرے، دولت مند بظاہر “بشر دوست” ایکٹیوسٹ اندر سے اتنے متعصب کیوں ہیں حالانکہ تعصب کو ختم کرنے کے نام پر پوری دنیا سے فنڈنگ بٹوری جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے عائشہ بخش نے اپنے پروگرام میں غیر قانونی طور پر مُقیم افغان شہریوں کے بارے ایک سوال پُوچھا، مُجھ سے پہلے دو تجزیہ کار اپنا تجزیہ دے چُکے تھے۔
اینکر کے سوال کے ساتھ ہی اُن تجزیہ کاروں کے دو پوائنٹس “سٹریٹجک ڈیپتھ” اور “دین، مذہب” کے حوالوں کا جواب بھی دیا اور بغیر کسی مذہبی، لسانی، قبائلی تعصب یا نقصان دہ الفاظ کا استعمال کیے دو آزاد، خود مُختار ریاستوں کے درمیان چند تاریخی حوالوں کے ساتھ عرض کیا کہ شمالی خطے سے جنوب کی طرف کبھی ٹھنڈی ہوا نہیں چلی۔
ہزاروں سال کی یہی تاریخی حقیقت ہے !
افغانستان اور پاکستان کی موجودہ ریاست کے درمیان کھنچی لکیر کے دونوں اطراف اپنی اپنی سرحدوں کے اندر ہزاروں سال سے کثیر النوع اقوام اپنے اپنے وقت کی مُختلف حکمران اشرافیہ کی رعایا بن کر مُشکل حالات کا سامنا کرتی رہی ہیں جس میں ظاہر ہے نا ہی پنجابی، پختون، سندھی، یا موجودہ بھارت میں رہنے والے عام لوگوں کا قصور ہے اور نا ہی اُن کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
غلطی مُجھ سے یہ ہوئی کہ درجنوں ظالم حملہ آوروں اور لُٹیروں کے بارے بات کرتے لائیو پروگرام میں ابدالی کا نام لے لیا۔
میرے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ نسل در نسل بشر دوستی، روسی کمیونزم، امریکن سوشلزم اور پھر مغربی لبرل ازم کا لبادہ اوڑھے معزز خواتین و حضرات تلواریں سونتے ابدالی کے مظالم کا دفاع صرف اس بُنیاد پر کرنے نکل آئیں گے کہ وہ پختون تھا۔
اب آپ سوچیں کہ کتنا بڑا اسرائیلی جگر چاہئے صرف نسلی اور لسانی بنیاد پر ابدالی کے مظالم کا دفاع کرنے کے لئے؟
پکا پنجابی ہونے کے باوجود میں نے کبھی پنجابی اشرافیہ، اسٹیبلشمنٹ یا رنجیت سنگھ کے مظالم کا دفاع نہیں کیا بلکہ اپنی بساط سے بڑھ کر چھوٹی اقوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی۔
کہا گیا رنجیت سنگھ کا نام کیوں نہیں لیا؟ اس لئے کے تین منٹ کے کلپ میں ساری تاریخ بیان کروں تو پھر شمالی حملہ آوروں آرئین، ہُن سے لے کر، سکندر اعظم، غزنوی، غوری،خلجی، سوری، روہیلہ، یوسفزئی، مغل، نادر شاہ کا نام نہ لینا بھی جُرم ٹھہرتا، اس لئے آخری لُٹیرے ابدالی کا نام لیا۔
ابدالی میزائل کا نام میں نے نہیں رکھا اُسی “پنجابی” اسٹیبلشمنٹ نے رکھا جس کے معزز بانی اراکین میں سکندر مرزا، ایوب خان، پٹودی، اکبر خان، برکی، قصوری، شیر خان، اصغر خان، یحی خان، غلام اسحٰق خان وغیرہم شمال سے ہی آئے، ماتھے پر بل ڈالے بغیر، بڑے دل والے پنجاب نے پناہ بھی دی، پگ بھی دی، امارت بھی اور دولت کی ریل پیل بھی۔
گالی نہیں دی، طعنہ نہیں دیا، دھکہ نہیں دیا، تعصب نہیں دکھایا، صرف بشر دوستی دکھائی۔
جنہوں نے اپنی زمین، جائداد، کھیت، کھلیان اپنے ہمسائیوں سے شئیر کر لئے اُن کو اُٹھتے بیٹھتے گالی دینا، تعصب دکھانا، بے بنیاد سازشی تھیوریاں گھڑنا، الزام تراشی کرنا کیا بشر دوستی ہے؟
کیا آپ کا ایکٹو ازم ہزاروں سال سے ساتھ رہنے والوں کے درمیاں نفرتیں پھیلانا، کسی انفرادی یا گروہی اشرافیہ کی غلطی (جس کا آپ حصہ ہوں) کا قصوروار کسی پوری قوم کو ٹھہرانا ہے؟
کیا آپ کی سوچ یہ ہے کہ حماس کی کارروائی کی سزا پوری قومِ فلسطین کو دینا قرینِ انصاف ہے؟
اگلی بار آپ کا خفی تعصب پوری قوم کو گالی دینے، یا سازشی تھیوری گھڑنے پر مجبور کرے تو پہلے یہ سب سوچئے گا !!!
اب دوبارہ یہ کلپ دیکھیں 👇
11 فروری 2024
پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیکن جب تک عمران خان صاحب کو الیکشن لڑنے کا ایک شفاف اور منصفانہ ماحول فراہم نہیں کیا جاتا، اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جاتا تب تک انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔
محض وقت اور پیسے کا ضیاع
ایک ہی دن آزاد ہونے والے دو ممالک! ایک نے جمہوریت کا راستہ پکڑا اور آج امریکہ کیساتھ پاٹنر ہے برابری کی سطح پر، دوسرے نے آمریت کا راستہ اپنایا، آج دیوالیہ پن کا شکار ہے لیکن راستہ نہیں بدلنا چاہتا، اس راستے کا انجام تو ایک اندھے کو بھی پتہ ہے، لیکن آنکھوں والوں کو نہیں پتہ؟
@CSMR786 لعنت ہو آپ پر ،سیاستدانوں،حکمرانوں،اور ان کے پیروکار پر جو ان سب کو ڈیفنڈ کرتے ،چاہے وہ جس پارٹی سے ہی ہوں۔عوام کا بیڑا غرق کر دیا آپ سب نے اور اک دوسروں کو قصوروار کہتے۔ آپ سب نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا۔اس سے اچھا تھا کہ سامراجی دور ہی چلتا رہتا ، سب اس میں برابر پستے نہ کہ عوام
آخر کب تک ہم بے حس سیاسی اشرافیہ بے حس حکومت کو ٹیکس پہ ٹیکس دیتے رہیں گے؟
ویڈیو کو ریٹویٹ لازمی کیجئے
ویڈیو چند سال پرانی ہے لیکن حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں
@iqrarulhassan بھائی مجھے آپ کی شخصیت بہت پسند ہے ۔ آپ باقی لوگوں اور صحافیوں کی طرح کسی کی اندھی تقلید نہیں کرتے اور غلط کو غلط کہتے ہیں چاہے وہ آپ کا پسندیدہ شخص ہی کیوں نہ ہو۔ آپ اسی طرح آپ لگے رہیں اللہ پاک کی مدد اور ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
@iqrarulhassan بھائی مجھے آپ کی شخصیت بہت پسند ہے ۔ آپ باقی لوگوں اور صحافیوں کی طرح کسی کی اندھی تقلید نہیں کرتے اور غلط کو غلط کہتے ہیں چاہے وہ آپ کا پسندیدہ شخص ہی کیوں نہ ہو۔ آپ اسی طرح آپ لگے رہیں اللہ پاک کی مدد اور ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔