وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہے۔
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر پر ان کے برادر نسبتی (سالے) عمر انصاری کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) کے تحت منعقدہ نیشنل لیبر کانفرنس 2026 کے اختتامی سیشن میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کی جانب سے شہید عثمان غنی کی 31 ویں برسی کے موقع پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
محفلِ میلاد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے چنیسر گوٹھ میں مبین سے ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر چئیرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، اورنگزیب تاج، اسماعیل قمبرانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چند روز پہلے ہی واضح طور پر کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی صوبے بنانے کا فیصلہ کرے تو اس فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور اگر سندھ اسمبلی سندھ میں نئے صوبے بنانے کے حق میں نہیں تو میں ان کے ساتھ بھی کھڑا ہوں۔
حق جتانے کی بات آئے گی تو کراچی کے اصل باشندے ہونے کے ناطے میرا حق سب سے زیادہ ہے کیونکہ میں کراچی کا اصل باشندہ ہوں، کسی دوسرے علاقے سے ہجرت کرکے کراچی نہیں آیا ہوں۔ سعید غنی