عالمی یومِ سیاحت پر مملکتِ خداداد پاکستان کے قدرتی حسن، تہذیبی عظمت اور روایتی مہمان نوازی کو سلام! 🇵🇰
الحمدللہ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدیم تہذیبوں، تاریخی و مذہبی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں، دلکش وادیوں، زرخیز میدانوں، وسیع صحراؤں اور حسین ساحلوں سے نوازا ہے۔ یہ سرزمین قدرتی حسن اور ثقافتی تنوع میں دنیا کے کسی بھی خوبصورت ملک کے ہم پلہ ہے۔
سیاحت معاشی خوش حالی، روزگار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ اقوام کے درمیان قربت بڑھانے اور پاکستان کا روشن تشخص دنیا تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
ان بے پناہ امکانات کو عملی ترقی میں بدلنے کے لیے حکومتی و نجی شعبوں کی مشترکہ کاوشیں، بہتر سہولیات، سیاحوں کا تحفظ اور قدرتی و تاریخی ورثے کی نگہداشت ناگزیر ہیں۔
آئیے، پاکستان کے حسن کو دنیا سے متعارف کرائیں اور اس امانت کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنائیں۔
#WorldTourismDay #Pakistan
خواہشاتِ نفس، دنیا اور شیطانی راہ سے بچ کر اللہ تعالیٰ کے قرب و وصال کی راہ اختیار کرنا اصطلاحِ تصوف میں طریقت کہلاتا ہے۔
صاحبِ لولاک
ص نمبر114
#Sahibelolak#AlarifeenPublicationsLahore
Kulli Darvesh Di | محلاں توں اوچی لگدی کلی درویش دی | Raja Hamid Ali | Sufi Kalam
“محلاں توں اوچی لگدی، کلی درویش دی اے” ایک خوبصورت صوفیانہ کلام
Artist:Raja Hamid Ali
Kalaam: preet Likhari Production: Sufi Vibes Studio
#KulliDarveshDi #MehlanTonOchi #RajaHamidAli #SufiKalam #SufiMusic #PunjabiKalam #Dervish #Sufism #Ghazal #SufiVibesStudio #PunjabiSufi #SpiritualMusic
فرمانِ حق تعالیٰ ہے:
"اور میں نے جنات اور انسانوں کو صرف اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ میری عبادت کریں"-
(پارہ :27، الذّاریٰت 56)
شمس العارفین
ص:81
#SayingsOfSultanBahoo#SultanBahoo
https://t.co/2GzLawa2Pb
https://t.co/CyM6ToYMAH
خودی میں ڈُوبنے والوں کے عزم و ہمّت نے
اس آبُجو سے کیے بحرِ بے کراں پیدا
وہی زمانے کی گردش پہ غالب آتا ہے
جو ہر نفَس سے کرے عُمرِ جاوداں پیدا
(ضربِ کلیم)
علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ
#RumiBahooIqbal#ZarbEKalim#MiraculousBlow
https://t.co/07lrxGSPow
اور قرابت داروں کو ان کا حق ادا کرو اور محتاجوں اور مسافروں کو بھی (دو ) اور فضول خرچی سے مت اڑاؤ۔
(سورۃ الاسراء، آیت : 26)
https://t.co/Dc6odfPiVS
https://t.co/teCsOHfcVW
#Quran#AyatQuran#Quranrecitation#islamicpost#Allah
Saying of Shiekh Abdul Qadir Jilani RA about Prayer.
عبادت میں لذت،
فرمانِ سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ
[Explained By: His Excellency Sahibzada Sultan Ahmed Ali Sb (Sec Gen Islahee Jamaat and Aalmi Tanzeem ul Arifeen) ].
#Sufi#Sufism#Ghouseazam#islam
مولانا رومی نے ابنِ عربی کی فکر یعنی انسان، کائنات اور خدا کے باہمی تعلق کی ایسی شاعرانہ تعبیر دی جو فلاسفہ کے حلقوں سے نکل کر عام انسان کے دل تک جا پہنچی- یہی وجہ ہے کہ ابنِ عربی کے افکار جہاں علمی حلقوں میں زیرِ بحث رہے، وہیں رومی کی مثنوی نے انہی تصورات کو عوامی اور تہذیبی شعور کا حصہ بنا دیا- برصغیر کی صوفیانہ روایت میں ابِنُ العربی کے افکار کی مقبولیت کا بڑا ذریعہ بھی یہی مثنوی بنی-
مکمل مضمون: مولانا رومی کا فلسفۂ حیات: انسان، روح اور حقیقت کی جستجو (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، ستمبر 2026)
’’اولیاء اللہ نے رزق کا فکر اپنے دل سے نکال رکھا ہے وہ جانتے ہیں کہ رزق وقت مقررہ میں مقدر ہے ضرور ملے گا-انہوں نے رزق کی طلب کو چھوڑ کر شہنشاہی دروازے پر ڈیرہ جما لیا ہے-اللہ تعالیٰ کے قُرب ،علم اور فضل کی وجہ سے ہر ایک چیز سے بے پرواہ ہو گئے ہیں-پس جب ان کو یہ مرتبہ۔۔۔
جو دل منگے ناہیں ہوون ریہاں پریرے ھُو
دوست نہ دیوے دل دا دارو عشق نہ واگاں پھیرے ھُو
اس میدان محبت دے وچ ملن تا تکھیرے ھُو
میں قربان تنہاں توں باھُوؒ جنہاں رکھیا قدم اگیرے ھُو
ابیات نمبر:52، حضرت سلطان باھو صاحب (رحمتہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ)
https://t.co/2a5FNbcpGC
الحمدللہ، پاکستان فاتح، پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی! 🇵🇰🏆
سلطنتِ عمان میں منعقدہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں قومی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مجموعی پہلی پوزیشن حاصل کی اور شاندار انداز میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا، پوری ٹیم، آفیشلز اور معاون عملے کو مبارکباد۔
اس تاریخی فتح کے دو درخشاں ستارے:
محمد صغیر زرگر
تلوار کے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل، جبکہ مجموعی انفرادی مقابلوں میں سلور میڈل اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے ہیرو، پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑی:
The Golden Legend
Tasawwar Abbas Lak
تصور عباس لک نے آخری روز فولادی اعصاب، بے مثال مہارت اور ناقابلِ شکست جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین انتہائی مشکل مقابلوں میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے:
Ring and Peg، Lemon Slicing ،Relay ( Single Line
انہوں نے مجموعی مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل جیت کر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ فتح ان کے عظیم الشان سفر کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل بھی وہ سوڈان ورلڈ کپ کوالیفائرز اور جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔
یہ محض میڈلز کی جیت نہیں، یہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی، قومی وقار کی فتح اور عالمی میدان میں پاکستان ٹینٹ پیگنگ کی بڑھتی ہوئی طاقت کا اعلان ہے۔
اس موقع پر میں ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ممالک کی عمدہ کارکردگی کو بھی سراہتا ہوں۔ میزبان عمان کی ٹیم کو سلور میڈل جیتنے اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس شاندار اور کامیاب انعقاد پر دونوں منتظم اداروں
International Tent Pegging Federation
Oman Equestrian Federation
کو بھی دلی مبارکباد:
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
#Pakistan #TentPegging #TeamPakistan #Oman #ITPF #TheGoldenLegend #TasawwarAbbasLak #TeamSultan
جو شخص سیرتِ نبوی (ﷺ) کو قرآنِ مجید کی روشنی میں سمجھتا ہے، وہ نہ صرف فکری گمراہی سے محفوظ رہتا ہے بلکہ اس کا تعلق رسول اللہ (ﷺ) سے ایک گہری ایمانی وابستگی کی صورت اختیار کر لیتا ہے- قرآن مجیدچونکہ ہر قسم کی تحریف، کمی اور اضافے سے محفوظ ہے، اس لیے سیرت النبی (ﷺ) کے فہم میں بھی یہ سب سے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے-
مکمل مضمون: غلامانہ ذہنیت سے نجات سیرت النبی(ﷺ) کی روشنی میں (ماہنامہ مرآۃ العارفین انٹرنیشنل، اگست 2026ء)
سَنُرِيۡهِمۡ اٰيٰتِنَا فِى الۡاٰفَاقِ وَفِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَهُمۡ اَنَّهُ الۡحَـقُّ ؕ
"عنقریب وہ ہماری نشانیاں آفاق میں دیکھ لیں گے اور اپنے اندر بھی حتیٰ کہ ان پر یہ ظاہر ہو جائے گا کہ حق یہ ہے".
پارہ 25. آیت 53. سورۂ فصلت
#Quran#IslaheeJamaat