لَآاِلٰهَ اِلَّآ اَنۡتَ سُبۡحٰانَكَ ۖ اِنِّىۡ كُنۡتُ مِنَ الظّٰالِمِيۡنَ ۖ ۚ○ (سورۃ الانبیاء:88)
کوئی معبود نہیں تیرے سوا۔ تُو پاک ہے ۔ یقیناً میں ہی
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی آپ ﷺ نے فرمایا :
میں ایک نہر پر پہنچا جس کے دونوں کناروں پر خولدار موتیوں کے ڈیرے لگے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا اے جبرائیل! یہ نہر کیسی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ حوض کوثر ہے ( جو اللہ نے آپ کو دیا ہے )۔
(بخاری،۴۹۶۴)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جب کوئی یہودی تمہیں سلام کرے اور وہ "السام عليكم" (تم پر موت اور ہلاکت ہو) کہے، تو تم اس کے جواب میں "وعليكم" (تم پر بھی ہو) کہہ دیا کرو.
ابوداؤد 5206
(صحیح بخاری 6257، 6928؛ صحیح مسلم 5654؛ جامع ترمذی 1603؛ مسند احمد 8278؛ مشکوٰۃ المصابيح 4636)
عبدالله بن مسعود ؓ کہتے ہیں:
(سدرۃ المنتہیٰ پر) آپﷺ کو تین چیزیں عطا کی گئیں: پانچ نمازیں؛ سورۂ بقرہ کی آخری آیات؛ اور آپﷺ کی امت کے ہر اس شخص کے کبائر معاف کر دیے جائیں گے جو اس حال میں فوت ہوا کہ الله کےساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا تھا.
نسائی 452
(مسلم 431؛ ترمذی 3276)
ابوجری جابر بن سلیم ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی ﷺ سے کہا: مجھے نصیحت کیجئے.. آپ ﷺ نے فرمایا:
"کسی کو بھی گالی نہ دینا."
اُس کے بعد سے میں نے کسی کو گالی نہیں دی، نہ آزاد کو، نہ غلام کو، نہ اونٹ کو، نہ بکری کو.
ابوداؤد 4084
(مشکوٰۃ 1918؛ مسند احمد 8981؛ السلسلة الصحيحة 442)
حضرت عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ، حضرت ابن عباس ؓ کہا کرتے تھے کہ:
بلا شبہ نبی ﷺ نے مقابلہ بازی میں آکر کھلانے والوں (باہم فخر کرنے والوں) کا کھانا (دعوت) کھانے سے منع فرمایا ہے.
ابوداؤد 3754
(مشکوٰۃ المصابيح 3225)
حضرت انس بن مالک ؓ نے حدیث بیان کی کہ:
وہ رسول الله ﷺ کے ساتھ جا رہے تھے، آپ ﷺ بچوں کے پاس سے گزرے تو اُن (بچوں) کو سلام کیا.
صحیح مسلم 5665
(صحیح بخاری 6247؛ صحیح مسلم 5663؛ جامع ترمذی 2696؛ ابوداؤد 5202؛ مشکوٰۃ 4634)
حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے، کہا:
رسول الله ﷺ کا ایک ایسی مجلس سے گزر ہوا جس میں مسلمان، بتوں کے پجاری، مشرک، اور یہودی (سب ہی طرح کے لوگ) بیٹھے ہوئے تھے.. تو آپ ﷺ نے انہیں (اُن سب کو) سلام کیا.
مشکوٰۃ المصابيح 4639
(صحیح بخاری 6254، 4566، 5663، 6254؛ صحیح مسلم 4659)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے ملے تو اسے سلام کرے. پھر اگر ان دونوں کے درمیان درخت، دیوار یا پتھر حائل ہو جائے اور وہ اس سے ملے (ان کا دوبارہ آمنا سامنا ہو) تو وہ پھر اسے سلام کرے.
ابوداؤد 5200
(مشکوٰۃ 4650)
قالَ ﷺ:
جب تم میں سے کوئی شخص کسی مجلس میں پہنچے تو سلام کرے، پھر اگر اس کا دل بیٹھنے کو چاہے تو بیٹھ جائے. پھر جب اٹھ کر جانے لگے تو بھی سلام کرے.. پہلا (سلام) دوسرے (سلام) سے زیادہ حق نہیں رکھتا. (بلکہ دونوں کی یکساں اہمیت و ضرورت ہے).
ترمذی 2706
(ابوداؤد 5208؛ مشکوٰۃ 4660)
جب ماہِ رجب شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرماتے:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَشَعْبَانَ وَبَارِکْ لَنَا فِی رَمَضَانَ۔
اے اللہ! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت فرما اور ہمارے لیے رمضان کو مبارک بنا۔
(مسند احمد، ۳۶۶۹)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اگر لوگ جان لیں جو ثواب نماز کے لیے جلدی آنے میں ہے تو ایک دوسرے سے آگے بڑھیں اور اگر عشاء اور صبح کی نماز کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے ضرور آئیں خواہ سرین کے بل آنا پڑے اور اگر پہلی صف کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے قرعہ اندازی کریں۔
(بخاری،۷۲۱)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
قالَ ﷺ:
الله نے تم پر ماں کی نافرمانی، لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا، (واجب حقوق کی) ادائیگی نہ کرنا، اور (کسی کا مال ناجائز) دبا لینا حرام قرار دیا ہے..! اور فضول گفتگو کرنے، اور کثرت سے سوال کرنے، اور مال ضائع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے.
بخاری 2408، 5975
(مسلم 4483؛ مشکوٰۃ 4915)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امیر معاویہ رضی الله عنہ کے بارے میں فرمایا:
“اے اللہ! تو ان کو ہدایت دے اور ہدایت یافتہ بنا دے، اور ان کے ذریعہ لوگوں کو ہدایت دے“۔
(جامع ترمذی،۳۸۴۲)
پھر آپ کہیں گے کہ پاکستانی انڈیاسے مرعوب ہیں لیکن انکی خارجہ پالیسی دیکھئے تمام تر اختلافات کے باوجود ہندوستان کی امریکہ ، چین اور سعودیہ کے ساتھ تجارتی حجم دیکھیں
یہ دور اقتصادیات کا ہے لیکن ہم نے گزشتہ تین ساڑھے تین برسوں میں ملک کو ہر طرح سے اقتصادی زبوں حالی کا شکار کیا ہے