بلاول بھٹو کو انکی جماعت کی لوکل قیادت غلط معلومات دیتی بلاول جذباتی بیانات دے دیتے پھر انکو رات کو وضاحت دینی پڑتی،گورنر ہاؤس میں رکشہ یونین کا اجلاس بھی غلط رپورٹنگ کا نتیجہ تھا:
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری
@AzmaBokhariPMLN
@AzmaBokhariPMLN کراچی کی ٹرانسپورٹ اب صرف عوام کا مسئلہ نہیں رہی... 😂
یہ تو ڈرامہ انڈسٹری کی "Guest Appearance" بن چکی ہے۔
جہاں ریٹنگ کم لگے، وہاں ایک کراچی والی بس ڈال دو... باقی ہنسی خود بخود آ جاتی ہے! 🤣👏
اگر کارکردگی، ترقیاتی منصوبے اور عوامی خدمت کا ذکر ہو تو مریم نواز کی حکومت نے اپنی بھرپور موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ اللہ کرے یہ رفتار برقرار رہے، عوام کے مسائل کم ہوں، روزگار بڑھے اور پنجاب مزید ترقی کرے۔ کامیابی کا اصل معیار عوام کی خدمت ہی ہے
دہلیز پر صاف پانی کی فراہمی
مریم نواز کی عوامی خدمت کا نیا باب
ن لیگی سابق MPA محمد ارشد جاوید نے اج الحمدللہ فلٹر پلانٹ کا افتتاح کرتےہوئے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کےتحت دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فرامی کو یقینی بناتےہوئےخود جا کر لوگوں میں ان کی دہلیز پر صاف پانی فراہم کیا
شکرِ الحمدللہ یومِ عاشور کے تمام جلوس اور مجالس انتہائی پرامن اور منظم طریقے سے پایۂ تکمیل کو پہنچے ہیں جس پر ہم اپنے پروردگار کے شکر گزار ہیں۔ان جلوسوں کے دوران 24 گھنٹے فعال رہنے کے بعد اب ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے بغیر کسی وقفے اور تھکن کے فیلڈ میں صفائی کا گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تمام روٹس کی فوری صفائی، کوڑے کرکٹ کا مکمل خاتمہ، سڑکوں کی دھلائی اور چونا چھڑکنے کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جا چکا ہے۔
🚨وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول (Jonathan Powell) کی ملاقات*
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول کی آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن جناب ساجد بلوچ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے برطانیہ کے ساتھ، جو پاکستان کا ایک دیرینہ اسٹریٹجک شراکت دار ہے، مضبوط، مثبت اور مستقبل پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی خوشگوار اور دوستانہ ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا تھا۔
جوناتھن پاول نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار، خصوصاً خطے میں مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے برطانوی حکومت کی جانب سے پزیرائی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی مؤثر معاشی اصلاحات پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔
این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس الزام میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیراعلی پنجاب آفس سے منسلک لوگ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب اپنی مشن اسٹیٹمنٹ پر قائم ہیں کہ خواتین اور بچے ان کی ریڈ لائن ہیں۔ اور یہ محض نعرہ نہیں، وہ اپنے اقدامات سے اسے بارہا ثابت کر چکی ہیں۔ انشاء اللہ مومنہ اقبال کیس میں بھی انصاف ہوگا۔
ھمیں کسی سے کوئ بدلہ لینا ھے نا انتقام ۔۔
لگ بھگ پانچ دھائیوں پر محیط سیاسی کیرئیر کے دوران طلبا سیاست سے لیکر قومی سیاست تک ان گنت سیاسی حریف سامنے آۓ ، ھزاروں واقفان ِ حال جانتے ھیں کہ شدید اختلاف کے باوجود کسی سے میرا تعلق کبھی خراب نہیں ھوا بلکہ دو طرفہ احترام کا رشتہ برقرار رھا ۔۔!!
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں دائر شدہ مقدمہ میرا ذاتی نہیں ھے بلکہ بلاتفریق جماعت یا گروہ بندی ھر اس شخص کا مقدمہ ھے جسے بدنیتی اور سازش کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جاتا ھے ۔۔۔اسے کہیں رُکنا چاھئیے ۔۔
از راہ کرم میرے نام ، میرے خاندان کے نام یا میرے کسی مینیجر کے نام کانسٹیٹیوشن ون – اپارٹمنٹس میں سرمایہ کاری یا کسی ملکیت کا ثبوت پیش کریں ، اپنی جان چھڑائیں ورنہ قانون کا سامنا کریں
زھر آلود جھوٹے الزامات لگانے والوں کیخلاف کاروائ جاری رھے گی ، بہتان تراشی کرنے والے بہت سے اکاؤنٹس شناخت ھو چکے ھیں ، نتیجہ جلد سامنے آنا شروع ھو جائیگا
ان اکاؤنٹ ھولڈرز کے اکاؤنٹس کی تحقیق سے ثابت ھو چکا ھے کہ ان سے غلطی نہیں ھوئ بلکہ یہ عادی مجرم ھیں ، ویوز ، پیسوں اور اپنے مالکان کے حکم پر معروف لوگوں کی پگڑیاں اچھال کر انھیں گندہ کرنا انکا دھندہ ھے ۔۔۔
یہ تنقید یا اختلاف راۓ نہیں بلکہ کردار کشی کی منظم بیہودہ مہم اور بہتان تراشی ھے !!
بہت جلد انکے خلاف ان شا اللّٰہ پنجاب ڈیفیمیشن قانون کے تحت بھی قانونی چارہ جوئ کا آغاز ھونے جا رھا ھے ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر
دور اندیش قیادت، مضبوط حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ بصیرت کے حامل سپاہی و مدبر، جن کی قیادت قومی سلامتی، ادارہ جاتی استحکام اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاس ہے۔
پاکستان ہمیشہ پائندہ باد
لاتوں کے بُھوت باتوں سے نہیں مانتے
بہت سارے درویش @ChotiSheikhni کے آنسو دیکھ کر پگلے جارھے ھیں
کبھی ان لوگوں کی پگڑی نہیں اچھالی گئی ھو گئی اسی لئے انکو احساس نہیں
جناب سعد رفیق @KhSaad_Rafique صاحب ایسے گھٹیا لوگوں کو انجام تک پہنچا کر چھوڑنا پلیز
پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
یہ لمحہ پاکستانی قوم کے لیے حوصلہ اور اعتماد کی علامت ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان اپنی مضبوط معیشت، دفاع اور سفارتکاری کے ذریعے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
جتنی مرضی جنگ لگ جائے ملک کا اتنا نقصان نہیں ھوگا
جتنا نقصان عمران خان نے اور انکے حامیوں نے کردیا تھا
شعور تباہ اخلاق تباہ قوم تباہ
تعلیم تباہ ملک تباہ
اس ویڈیو نے پانچ منٹ میں نیازی کا پوسٹ مارٹم کر دیا
بین الاقوامی بحران کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنا ہے۔
اپنے کسان بھائیوں کے تحفظ کے لیے، پنجاب کے وہ تمام کسان جن کے پاس 25 ایکڑ تک زمین ہے اور جنہوں نے گندم کی کاشت کی ہے، ہر ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل @ 150 روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی۔ میں ہر ایک کسان کے ساتھ کھڑی ہوں اور ذاتی طور پر سبسڈی کے نظام کی نگرانی کر رہی ہوں تاکہ یہ شفاف، مؤثر اور ہر کسان تک پہنچنے والا ہو۔
ہمارے کسان پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور میں ہمیشہ آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے آپ کے ساتھ کھڑی رہوں گی، ان شاء اللہ۔