*رکاوٹیں اور آزمائشیں تو سردی و گرمی کی طرح ہوتی ہیں..*
*جب بندہ جان لے کہ یہ لازمی ہی آئیں گی تو وہ ان کے آنے پر نہ تو غصہ کرتا ہے اور نہ ہی مایوس و غمگین ہوتا ہے•🫀*
`[مدارج السالكين: ٣٦١/٣]`
*رسول اللّٰهﷺنے فرمایا:*
تم میں سے کسی بھی شخص کی دعا قبول ہوتی ہے جب تک وہ جلد بازی نہ کرے اور یہ (نہ) کہے:میں نے اپنے رب سے دعا کی تو اس نے مجھے میری دعا کا جواب نہیں دیا(میری دعاقبول نہیں کی) *{مسلم ٦٩٣۵}
کچھ ایسے ہوتے ہیں جن کی جیبیں خالی مگر روحیں کائنات سے بھرپور ہوتی ہیں
ان کی دولت چیزوں میں نہیں احساس میں ہوتی ہے سکون،مہربانی،دانائی اور روشنی میں
وہ خاموشی سے زندگی کے راستوں پر چلتے ہیں،دنیا انہیں نہیں پہچانتی،مگر غیب انہیں جانتا ہے
اصل دولت چمکتی نہیں،دل کے اندر سے روشن ہوتی
ہماری ہاں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ تعلیم کو صرف ڈگریاں لینے تک محدود کر دیا گیا ہے
شعور، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور عملی زندگی کے ہنر کو ہم نے بھلا دیا ہے۔ اگر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں تواپنے بچوں کو صرف اسکول بھیجنا ہی کافی نہیں بلکہ انہیں کردار، اخلاق اور عملی ہنر بھی سکھانا ہوگا
*اللّٰه تمہارے خوف , تمہاری خاموشیاں، تمہارے ٹوٹے ہوئے خواب، سب جانتا ہے*
وہ صرف جانتا ہی نہیں بلکہ ہر مرحلے کو حکمت سے ترتیب دے رہا ہے — تاکہ تمہارا دل مضبوط ہو، تمہارا ایمان پختہ ہو اور آخرکار تم دیکھ سکو کہ ہر پریشانی دراصل ایک خیر کی تیاری تھی۔🦋