رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے جمعہ کے دن وضوء کیا تو اس نے سنت پر عمل کیا اور یہ اچھی بات ہے اور جس نے غسل کیا تو یہ افضل ہے
( سنن ابی داؤد ٣٥٤ )
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کاروبار میں زیادہ قسمیں کھانے سے بچو کیونکہ وہ (پہلے کاروبار کو ) بڑھا دیتی ہے پھر فائدے کو مٹا دیتی ہے (صحیح مسلم )
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایمان والوں میں زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں زیادہ اچھے ہیں
سنن ابی داؤد