حدیث 657، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ○ جس نے پانچ فرض نمازوں پر محافظت کی، اس کو غافل لوگوں میں نہیں لکھا جائے گا، اور جس نے رات میں (قیام کرتے ہوئے) سو آیات کی تلاوت کر لی، اسے فرمانبرداروں میں لکھ دیا جائیگا ○
سورہ الجمعہ آیت 2 ● وہ ذات جس نے بیجھا ان پڑھوں میں ایک رسول انھی میں سے، وہ تلاوت کرتا ھے ان پر اس کی آیتیں اور وہ تزکیہ کرتا ھے ان کا اور تعلیم دیتا ھے انھیں کتاب و حکمت کی، اور بلاشبہ وہ تھے اس سے پہلے صریح گمراہی میں ●
اسلام علیکم، گرم خشک موسم میں یا سرد خشک موسم میں اگر آپ کے پاوں یا ہاتھوں کی جلد پھٹتی ھے یا خاص طور سے آپکی ایڑیاں پھٹتی ہیں تو آپ یہ نسخہ ضرور بنائیں، 1، لیموں کا رس 2، عرق گلاب 3، گلیسرین، تینوں ھم وزن یا ھم مقدار لیکر مکس کر لیں اور دن میں دو ۔ تین بار لگائیں، آزمودہ ھے،
مالک بن ھبیرہ صحابی ہیں، یہ نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں، ○ کسی مسلمان کی نماز جنازہ میں مسلمانوں کی تین صفیں ھوں، تو اس کے لئے جنت واجب ھے ○ ابوداؤد 3166
یوم القدس کے موقع پر آج ہم قابض اسرائیلی فوجیوں کے ظلم و استحصال کیخلاف اہلّ فلسطین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہر رمضان ہمیں القدس میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدِ اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے نہایت قابلِ مذمت حملے دیکھنے کو ملتے ہیں۔
Today, Al Quds Day, we express solidarity with the Palestinian ppl against the violence & oppression by occupation Israeli forces.Every Ramazan we witness condemnable attacks by Israeli forces against worshippers in Al Aqsa mosque, the third holiest site for Muslims, in Al Quds.
جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ پاک-چین اسٹریٹیجیک اشتراک کو نقصان پہنچانے کے خصوصی ایجنڈے کے تحت کیا گیا ایک اور حملہ ہے۔ ہمیں اپنے دشمن کے اس بیرونی حمایت یافتہ ایجنڈے کو بہرصورت خاک میں ملانا ہے۔
Strongly condemn the terrorist attack targeting Chinese teachers of Karachi University. This is yet another attack with a specific agenda of trying to undermine Pak-China strategic r'ship. We must ensure defeat of this foreign-backed agenda of our enemies.
عمران خان کے سیاسی دباؤ کی وجہ سے کچھ چورن فروغ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں اور خبطی ہو گئے ہیں ابھی جب کمیشن بنے گا اور معلومات سامنے آئیں گی کہ کون کون سے نام نہاد تجزیہ کار امریکی سفارتخانے میں دوزانو رہے اور اس سازش میں مکمل شراکت دار تھے تو اور کانپیں ٹانگیں گی
گزشتہ شب ہمارےجلسے کی نہایت پرجوش اور یادگارحمایت پر میں اہلِ کراچی کا مشکور ہوں۔ یہ مقامی سہولت کاروں اور بدعنوان سیاسی مافیا کی معاونت سے حکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کیخلاف پاکستان کی خودمختاری و جمہوریت (کے بقاء و تحفظ) کی جنگ ہے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور