معاملہ ابھی خفیہ ہے، پی ڈی ایم نے اپنی کچھ حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے اور کچھ حکمت عملی ابھی تک خفیہ ہے اس خفیہ حکمت عملی کا اعلان سینیٹر مصدق ملک جلد کریں گے
ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔جسکا مقصد اس نا اہل کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کو PDM سے NRO دلوانا ہے۔ہماری جدوجہد عوامی مشکلات کے حل اور ووٹ کو عزت دو کیلئے ہے۔ایسے کسی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہو گا
فوج اور ایجنسیوں کے خلاف درجنوں بار ہرزہ سرائی کرنے اور اپنی ہر ناکامی کا ملبہ ایک پیج کی آڑ میں فوج کے سر تھوپنے والا عمران خان اُس PDM کو نشانہ بنا رہا ہے جو اُن جرنیلوں کا محاسبہ کر رہی ہے جنہوں نے ووٹ چوری کر کے عوامی مینڈیٹ کو کچلا اور فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
خواجہ آصف کی گرفتاری سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے گٹھ جوڑ کا انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے۔ ایسی بھونڈی حرکتوں سے حکومتی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے لیکن ان حرکتوں سے یہ اپنے انجام کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ اندھے سیاسی انتقام کے دن گنے جا چکے ہیں۔
مچھ میں معصوم کان کنوں کابہیمانہ قتل اس بات کا ثبوت ہےکہ دہشتگردی کےجس فتنے کومسلم لیگ ن نےکچل دیاتھا وہ پھرسر اٹھارہا ہے۔معیشت کی تباہی، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی،خارجہ امور پرمسلسل ناکامی اور اب آگ اورخون کا یہ کھیل۔ووٹ چوری کرکے ایک نااہل کومسلط کرنےوالوں کو جواب تو دینا ہوگا
آج میں ایک اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہوں۔ رؤف طاہر ہماری صحافت کا روشن باب تھے۔ ساری زندگی نظریہ پاکستان، عوام کی حکمرانی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لئیے جدوجہد کرتے رہے۔ نظریاتی صحافت میں اُن کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین
عمران خان کے فارن فنڈنگ کرپشن کیس، جس کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں، چھ سال گزرنے کے باوجود فیصلہ نہ ہونا آئین' قانون اور قوم سے بدترین مذاق ہے۔ہم کسی کو بھی اس کیس میں عمران خان کو NRO نہیں دینے دینگے۔ ECP فوری فیصلہ کر کے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔
چند جرنیلوں کی بخشیش سے وزیراعظم بننے والا کبھی عوام کا درد محسوس نہیں کر سکتا۔ اپنے پیاروں کی میتیں لیے بیٹھے مظلوم لوگ ایسے سنگدل انسان کی راہ دیکھ رہے ہیں جو انہیں"بلیک میلر" کہہ کر ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔ کیا اس پتھر دل شخص کو مسلط کرنے والوں کو بھی کوئی ندامت ہے؟