آقاﷺ ہمیں جو آپ کی نسبت ہے مل گئ ،
سارے جہاں کی گویا ، دولت ہے مل گئ۔
ہم سے فقیر کیوں ناں ؟؟ نازِ فقر کریں !!
کشکولِ دل شکن میں ، محبت ہے مل گئ۔
۔۔۔۔۔۔
شیخ محمودآفندی مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
دعا گو ہوں کہ اللہ کریم شیخ کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان جزاء عطاء فرمائے
#MahmudEfendiHazretleri
ضمیر بیچ کے حکمت پسند مت ہونا
خوف کو اوڑھ کے راحت پسند مت ہونا
تجھ کو لڑنا ہے بہت دیر تلک لڑنا ہے
ایسے حالات میں سیاست پسند مت ہونا
غلبہِ دین کی کوشش کو بنالو مقصد
داعیِ دین! ثقافت پسند مت ہونا