ایبٹ آباد سے یہ بابا جی اپنے بیٹے کی تلاش کے لئے آئے ہیں ۔ انکا بیٹا گوجرانوالہ کام کے لئے گیا تھا ایک ماہ کام کیا گھر آیا۔ دوبارہ گیا چند روز بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔ پانچ سال اور سات ماہ ہوگئے بیٹا گم ہے۔
بیٹے کا نام مجاہد ہے۔ گوجرانوالہ کی سبزی منڈی میں کام کرتا تھا۔
برائے مہربانی شئیر کرکے بابا جی کے بیٹے کو تلاش کرنے میں مدد کریں۔
03162529829
20 Sept 2026
#waliullahmaroof
حضور کریم ﷺ نے فرمایا:
اللہ سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمتیں کھلا رہا ہے، اور محبت کرو مجھ سے اللہ کی خاطر، اور میرے اہل بیت سے میری خاطر۔
(ترمذی شریف -3789)
عارفہ نے کہا جو مجھے میرے پیاروں سے مِلائے گا ، میں اسے زندگی بھر دعائیں دیتی رہوں گی۔ وہ اپنے پیاروں سے ملنے کو ترس گئ ہیں۔
تقریباً 35 سال ہونے کو ہیں کہ عارفہ دکان پر کوئ چیز لینے گئ کہ کچھ درندہ صفت لوگوں نے عارفہ کو اغ*واء کر لیا اور انسانی سمگ*لنگ جیسی سفاک تجارت کی نذر کر دیا گیا۔
وہ اپنا شہرکراچی بتاتی ہیں ، اس کے علاوہ مخصوص علاقہ بتانے سے قاصر ہیں۔ اُن کی والدہ مطلقہ تھیں۔ ماں نے جہاں دوسرا نکاح کیا وہاں سے اس زمانے تک عارفہ کی والدہ نے دو بیٹوں کو جنم دیا۔
اس کے علاوہ وہ اپنی دو ماسیوں( خالاؤں) کے نام رشیدہ اور حلیمہ بتاتی ہیں ، جبکہ والدہ کا نام انھیں یاد نہیں۔
عارفہ کہتی ہے کہ ایک دن کوئ عورت آئ تھی، وہ بھی کسی کو ڈھونڈ رہی تھی، شاید وہ میری ماں تھی مگر میں جہاں ہوں وہاں کی عورتوں نے مجھے کمرے میں بند کر دیا۔
خدا جانے پچپن سے آج تک کیسے وقت گزارا عارفہ دماغی طور پر مکمل ٹھیک نہیں ہے ۔ شاید ان کی والدہ، والد ، خالائیں یا کوئ اور رشتہ دار ان کو پہچان لے۔ وہ صرف اپنے پیاروں سے ملنا چاہتی ہیں ، اور انھیں کچھ بھی نہیں چاہیے۔
خدا کرے کہ ان کی آس پوری ہو جائے۔
زیادہ سے زیادہ شئیر کریں آپ کا ایک شئیر ایک مظلومہ کو اسکے پیاروں سے ملا سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
19 sept 2026
#waliullahmaroof
سندھ کے دوست آج اپنے بچے کی فریاد ضرور سنیں۔۔۔۔
یہ بچہ سال دوہزار میں ایک شیلٹر کے ہاتھ لگا تھا۔ آج تک اپنوں سے دور ہے۔ تقریبا 27 سال ہونے والے ہیں اپنوں سے بچھڑے ہوئے۔ بے یار و مددگار ہے۔
فائل کے مطابق میرپور خاص سے حیدرآباد شیلٹر منتقل ہوا ۔ پھر وہاں سے کراچی پہنچایا گیا۔ ایک جگہ اسکا نام مجاہد ولد نامعلوم لکھا ہے ۔ اور دوسری جگہ زبیر ولد صفدر لکھا ہے۔ بچہ اپنا اصلی نام بھول چکا ہے اب خود کو زبیر ہی سمجھتا ہے۔ بچہ چھ سات سال کی عمر میں ملا تھا لیکن سابقہ یاد داشت مکمل ختم ہوچکی ہے۔
زیر نظر تصویر ہی ہمارے لئے سب سے اہم ہے ان شاءاللہ خاندان کے افراد تصویر دیکھ کر پہچان لیں گے۔ اور نام یا تو مجاہد ہوگا یا زبیر ہوگا یہ دونوں نام پڑھ کر بھی ورثاء کو پہچاننے میں مدد مل سکتی ہے۔
زبیر اس وقت بھری جوانی میں ہے لیکن لاوارث ہے ۔ اپنوں کے لئے دن رات روتا ہے۔ وہ کہتا ہے میرے والدین کو میری ضرورت ہوگی میں انکے بڑھاپے کا سہارا بن سکتا ہوں۔ لیکن میں بےسکی کی زندگی گزاررہا ہوں۔ خدارا میری مدد کریں۔
تمام قارئین اللہ کا نام لیکر اس پوسٹ کو خوب زیادہ شئیر کریں ان شاءاللہ خاندان کا مل جائےگا۔ آپکا ایک شئیر ایک انسان کی زندگی بدل سکتا ہے ۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
+923162529829
18 Sept 2026
#waliullahmaroof #sindh #mirpurkhas #hyderabad #PakistanZindabad
یہ بچہ مبشر ہے اور اپنے والد کا نام جاوید بتاتا ہے۔
مبشر کی عمر تقریباً 8 سے 9 سال ہے۔ یہ بچہ 14 ستمبر 2026 کو ملتان ریلوے اسٹیشن سے ملا،
گھر کا پتہ شریف پورہ لاہور بتاتا ہے
اگر آپ اس بچے کو پہچانتے ہیں یا اس کے والد جاوید اور اہل خانہ کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو براہ کرم میرا پیارا سے رابطہ کریں، تاکہ مبشر کو اس کے اپنوں تک پہنچایا جا سکے۔
Case Id 394746596
#Merapyara #missingchildren
مجھے میری #امی کے پاس واپس جانا ہے ۔۔۔!
یہ الفاظ اس ننھے بچے کے ہیں جس کا نام ابو بکر ہے والد کا نام جان محمد بتاتا ہے اور یہ 2 جولائی 2025 کو ڈیفینس سی لاہور سے لاوارث حالت میں ملا تھا گھر کا پتہ کاہنہ لاہور بتاتا ہے میرا پیارا ٹیم نے بچے کو کاہنہ اور اس کے اطراف کا ایریا بھی وزٹ کروایا ہے۔لیکن تاحال بچے کے گھر کا کچھ نہیں پتہ چل سکا اگر آپ اس بچے کو جانتے ہیں تو میرا پیارا سے 030900000015 پر رابطہ کریں
Case ID 139900076
#Merapyara #MissingChild
پاکستانی تو فلسطین کا نام لینا ہی بھول گئے حالانکہ وہاں صہیونی مظالم تیزتر ہو چکے ہیں اور فلسطین پر مکمل قبضہ قریب تر ہے۔
چل کوئی نئیں۔ وہ دنیا میں تن تنہا بھگت رہے ہیں۔ ہم آخرت میں بھگتیں گے۔
ساہیوال کے شہری متوجہ ہوں۔۔! یہ دو ننھے معصوم بچے 17 اگست 2026 کو ساہیوال سے لاوارث حالت میں ملے ہیں۔ دونوں بچے اپنے متعلق کوئی بھی معلومات، نام یا گھر کا پتہ بتانے سے قاصر ہیں۔
اگر آپ ان دونوں بچوں کو جانتے ہیں یا ان کے اہلِ خانہ کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو براہِ کرم میرا پیارا سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔
آپ کا ایک شیئر ان معصوم بچوں کو ان کے والدین اور گھر والوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
Case ID: 377770446
Help #MeraPyara reunite #MissingChild #Qasim with his family
#MeraPyara #Lahore #Sahiwal