🚨اڈیالہ جیل کا اگلا فیز شروع ہو گیا ہے جو لوگ اڈیالہ آتے رہے انکا شکریہ ادا کرتی ہوں ہمیں اب عمران خان کے لیگل حقوق بحال کروانے ہیں عمران خان سے واحد ملاقات ہمارا مقصد نہیں ہے ۔
علیمہ خان کی انسداد دہشتگری عدالت کے سامنے گفتگو
علیمہ خان کی اپیل 🚨
سارے وکلاء جج سرفراز ڈوگر پہ پریشر ڈالیں، ان کے عدالت کے باہر کھڑے ہوجائیں اور پریشر بنائیں کیونکہ اب ہمارے پاس یہی راستہ ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے
علیمہ خان کی اپیل 🚨
جو لوگ عمران خان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ مینج کر رہے ہیں۔ آپ سب ان سے کہیں کہ عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلائیں۔ شاید آپ کی سن لیں
@ImranKhanPTI
اسلام آباد: میانوالی کے 200 بستروں والے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال سے بانی چیئرمین عمران خان کے نام کی افتتاحی تختی ہٹانا ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران سیاسی مخالفین کا مقابلہ کارکردگی سے نہیں بلکہ تاریخ مٹانے کی کوششوں سے کرنا چاہتے ہیں۔
تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ ہسپتال، جس کا افتتاح دسمبر 2022 میں عمران خان نے کیا، میانوالی اور سرگودھا ڈویژن کے لاکھوں عوام کے لیے اہم طبی سہولت ہے۔ اس منصوبے کی شناخت ختم کرنے کی کوشش عوامی خدمت کے منصوبوں کو سیاسی تعصب کی نظر سے دیکھنے کے مترادف ہے۔
یہ منصوبہ عوام کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا، کسی فرد یا جماعت کی ذاتی ملکیت نہیں۔
• پاکستان کا واحد کرکٹ ورلڈ کپ عمران خان کی قیادت میں جیتا گیا، یہ حقیقت کسی تصویر یا تختی سے تبدیل نہیں ہو سکتی۔
• شوکت خانم، نمل یونیورسٹی، صحت کارڈ اور دیگر فلاحی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ میراث کام سے بنتی ہے، سرکاری احکامات سے نہیں مٹتی۔
• تاریخ تختیاں ہٹانے سے نہیں بدلتی، عوامی یادداشت اور خدمات اسے زندہ رکھتی ہیں۔
جو لوگ اپنی کارکردگی سے مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ دوسروں کی شناخت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن منہ کی کھاتے ہیں۔
عمران خان کا نام کسی تختی کا محتاج نہیں، ان کی خدمات ، عوامی اثر اور اس چور ٹولے میں عمران خان کا خوف ہی خود ان کی پہچان ہیں۔
#مزاحمت_سے_ہوگی_خان_کی_رہائی
میں نے جج صاحب کو کہا کہ جو فیصلہ بھی کرنا ہے جلدی کرے، اگر سزا دینی ہے تو جیل بھیج دیں۔ اگر نہیں دینی تو رہا کریں۔ میرے سر کے اوپر یہ تلوار مجھے نہیں چاہئیے
مزاحمت کی نشان علیمہ خان 🔥
عمران خان صاحب کا اکاؤنٹ ہر صورت میں چلنا چاہیے تاکہ لوگوں تک خان صاحب کا پیغام پہنچے۔۔۔۔
خان صاحب کی تمام ٹویٹس کو دوبارہ سے عمران خان صاحب کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ ہونی چاہئیں۔۔۔۔
دنیا میں بچے جنم دیتے ہوئے جو خواتین کی اموات ہوتی ہیں، پاکستان میں اس کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ چھوٹے شہروں میں ماں اور بچے کی صحت کے لیے ہسپتال نہ ہونا ہے، اس لیے میانوالی میں "مدر اینڈ چلڈرن" ہسپتال بنایا گیا ہے۔ یہ صرف میانوالی کے لیے نہیں بلکہ قریبی اضلاع بلکہ کے پی کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور لکی مروت کی خواتین کے لیے بھی سہولت فراہم کرے گا جنہیں حمل یا زچگی کے دوران پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔
عمران خان صاحب کی میانوالی "مدر اینڈ چلڈرن" ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو۔
یاد رہے آج اس ہسپتال کا سٹیٹس تبدیل کر کے اس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے، عمران خان کے نام کی افتتاحی تختی اتار کر کوڑے میں پھینک دی گئی ہے اور میانوالی سمیت قریبی اضلاع کی خواتین اور بچوں کی زندگیوں کو بچانے والی اس امید کی کرن کا دیا بجھا دیا گیا ہے۔
فارم 47 کے ان چوروں کی گھٹیا حرکتیں عمران خان کا نام تاریخ سے نہیں مٹا سکتیں۔
#مزاحمت_سے_ہوگی_خان_کی_رہائی