دیکھیں کیا حال کردیا ہے سندھ حکومت نے اُس عباسی شہید ہسپتال کا جو مئیرعبدالستار افغانی اور پھرنعمت اللہ خان کے دور میں بہترین سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بن گیا تھا۔ پھر کہتے ہیں انگریز سندھ میں علاج کرانے آتے ہیں!
مرتضیٰ وہاب صاحب ! اورنگی ٹاؤن تو آپ نے ہارنے کے باوجود سندھ حکومت کے کرپٹ آر اوز کے ذریعے جیت لیاتھا۔
اب کیا اورنگی ٹاؤن والے آپکے فوٹو سیشنز ہی سے کام چلائیں گے یا اتنی کم بارش میں ڈوب جانے والی گلفام آباد کی اس آبادی میں آپ اور آپ کا عملہ پہنچے گا بھی؟
اب آپ نے پڑی لکڑی اٹھاہی لی ہے تو یاد رکھیں، یہ آپکی فرینڈلی اپوزیشن والی ایم کیوایم نہیں!! ایک ایک کام کی سخت نگرانی ہوگی!
@murtazawahab1
@NaeemRehmanEngr جب جب کوئی نوجوان اسٹریٹ کرائم کی بھینٹ چڑھتا اس کی شکل میں اپنا بیٹا نظر آتا ہے ۔
اللہ ایسے ظالموں کو قرار نصیب نا کرے جو ماؤں کے جگر گوشوں کو ان سے چھین لیتے ہیں
اللہ ایسے حکمرانوں پر اپنا قہر نازل کرے ۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ☉
کراچی کا ایک اور نوجوان ڈکیتوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔ شاہ لطیف ٹاون کے قریب نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی کے دوران ایک نوجوان استاد اسلم پتافی قتل، وزیراعلیٰ صاحب یہ سلسلہ کب تک یونہی چلتارہے گا؟
کراچی کب تک اپنے ��وجوانوں کی لاشیں اٹھاتارہے گا؟
پیپلز پارٹی اور بھٹو صاحب نے 4 مارشل لاء میں سے 3 سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور حمایت کی ۔۔۔۔ بھٹو صاحب نے اسکندر مرزا کے بارے میں کیا لکھا؟؟
#موروثیت_نہیں_جمہوریت
کراچی میں ڈاکووں کا اطمینان انکی مسکراہٹ سے عیاں ہےکہ وہ جانتے ہیں کہ سندھ کی اس سرکار میں انہیں کسی پریشانی کا سامنہ نہیں، شہر پر ان کا راج ہے، پولیس کی انکی سرپرستی کرنے کے بھی شواہد ملتے ہیں۔
کراچی میں ڈاکوراج کی نظیر دنیا میں کہیں ملتی ہے نہ تاریخ میں۔ شہری ہرچوک پرہر گلی میں لٹ رہے ہیں، ڈاکووں کی گولیوں سے خواتین اور بچے تک محفوظ نہیں ہر دوسرے دن ہ�� اپنے نوجوانوں کے جنازے اٹھارہے ہیں۔ لیکن سندھ حکومت اور انکی انتظامیہ کا سارافوکس ووٹوں کے تھیلے کھلوانے میں ہے، انکے پولیس آفیسروں کی پھرتیاں پریزائڈنگ آفیسرز کو دھمکاکرجعلی فارم پر انکے انگوٹھے لگوانے میں ہے۔انکے کمشنروں کی ساری توجہ مردم شماری میں کراچی کی گنتی کم کرانے میں ہے۔
ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ
کے زیر اہتمام بزنس ویمن کے لیے منعقد
۔Femencia'23 میں
شریک ناظمہ کراچی اسماء سفیر
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی
کا صدر الخدمت خواتین منور اخلاص
اور دیگر مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو ۔
NTDC سسٹم میں بریک ڈاوُن نے Kالیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔کراچی کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم۔ کے الیکٹرک کا سارا انحصار این ٹی ڈی سی سے بجلی پر کیوں؟ بریک ڈاوُن کے بعد کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس سے بجلی فراہم کیوں نہ کرسکا؟
#Karachi#PowerBreakDown