امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی استنبول میں ترک تنظیم "یدی ھلال" کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سپیچ فورم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
تقریب میں ’’عالمی بحرانوں کے تناظر میں مسلمانوں کا مستقبل کا وژن‘‘ کے اہم موضوع پر اظہارِ خیال کیا
جہاں امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اتحاد، عزم اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں روشن مستقبل کی راہوں پر گفتگو کی گئی
#HafizNaeemUrRehman #Turkiye #Istanbul
لیوی مقرر کرنے کا اختیار حکومت سے واپس لیا جائے۔
پارلیمنٹ نے اپنے اختیارات حکومت کو دے کر اپنا آئینی کردار کمزور کیا ہے۔
مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان @NaeemRehmanEngr
کا پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان و اراکین کو اہم خط
#لیوی_بھتہ_نامنظور
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا غزہ مارچ سے خطاب
اہل کراچی پیٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف پورے پاکستان کی ترجمانی کرتے رہے ہیں۔
اہل کراچی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تمام تر مسائل کے باوجود غزہ مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
7 اکتوبر عسکری دنیا کا ایسا دن ہے جس میں حماس نے اسرائیل کی طاقت ، تکبر اور فخر کو خاک میں ملا دیا۔
#KarachiStandsWithGaza
ایک عمومی رائے ہے اور کافی حد تک درست بھی ہے اس ملک کی جین زی عمران خان کی گرویدہ ہے مگر نظر آرہا ہے کہ حافظ نعیم جس طرح نوجوانوں پر محنت کررہے ہیں اور ان کو جین زی کا جو رسپانس آرہا ہے وہ نوجوانوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے حافظ نعیم کا بنوقابل ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے ہزاروں نوجوان ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کا جماعت اسلامی سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر صرف یہی نوجوان حافظ نعیم سے جڑ گئے تو کم از کم جین زی پر کسی ایک لیڈر کی اجارہ داری نہیں رہے گی نوجوانوں کی سوچ مقناطیس کی طرح ہوتی ہے جو عام لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو کام سیاسی جماعتیں اور ان کے سرپرست اربوں روپے خرچ کرکے اور ریاستی طاقت کے بدترین استعمال سے نہ کرسکے وہ کام حافظ نعیم کا ایک پروگرام “بنو قابل “ کر گزرے گا اس کے علاوہ جس طرح وہ عام آدمی کے مسائل پر آواز اٹھارہے ہیں نوجوان اس آواز کی سمت کی طرف متوجہ ہورہے ہیں بس حافظ نعیم نے ایک کام کرنا ہے اپنی گروتھ اسی طرح آرگینگ رکھنی ہے کسی قیمت پر اسٹیبشلمنٹ کی سپورٹ نہیں لینی چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے کیونکہ اب اس ملک میں اسی کی سیاست ہوگی وہی عوام میں شرف مقبولیت پائے گا جو بیساکھیوں کے بغیر چلنا جانتا ہوگا ورنہ بیساکھیوں والوں کا کراچی سے اسلام آباد تک حشر دیکھ لیں ،اقتدار ، وزارتیں ، طاقت اور پروٹوکول رکھنے کے باوجود زندہ لاش بنے پڑے ہوئے ہیں قوم نے ایک اجتماعی فیصلہ تو کرلیا ہے کسی اور کے کندھوں پر چڑھ کر سیاست کرنے والوں کو کندھوں پر بیٹھانے والوں کے لیے بھی بوجھ بنادینا ہے
اپنے منجمد ذہن کھولیں ، حالات کو بدلتے ہوئے انداز میں پرکھیں ، نئی سوچ کے داخلے پر پابندی مت لگائیں اور اس تناظر میں ملکی سیاست کے بدلتے منظرنامے پر نظررکھیں پاکستان کی سیاست کے افق پر نیا سورج طلوع ہورہا ہے اب آپ پر منحصر ہے کہ اس سورج کی کرنوں سے نئے راستے تلاش کریں یا پھر ماضی کے اندھیروں میں رہے کر ٹامک ٹوئیاں مارتے رہیں روشنی یا اندھیرے کا انتخاب آپ نے خود کرنا ہے
چالیس پرسنٹ جو کرنٹ اکاؤنٹ ہیں ان پر ڈپازٹ کروانے والا سود نہیں لے رہا
یہ بنک ہمارے اس پیسے سے ساڑھے گیارہ فیصد کے ریٹ پر حکومت کو قرض دے رہے ہیں
اور حکومت یہ سود کے پیسے غریب عوام سے بھتہ لیوی لے کر ان بنکوں کو واپس دیتے ہیں
ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان
#لیوی_بھتہ_نامنظور
پٹرولیم لیوی میں ریلیف دینا ہے تو دیں ورنہ پیچھے نہیں ہٹیں گے
جماعت اسلامی اب ٹال مٹول برداشت نہیں کرے گی
جب ہم طے کر لیتے ہیں کہ ایک کام کرنا ہے تو کرنا ہے
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
#لیوی_بھتہ_نامنظور
ہمیں طریقے سارے آتے ہیں...اب ہم جس جگہ آ چکے ہیں پیچھے نہیں ہٹ سکتے
ہم چاہتے ہیں کہ پرامن احتجاج ہو اسے عوام کی کمزوری نہ سمجھیں
حافظ نعیم الرحمن (امیر جماعت اسلامی پاکستان) کی اہم پریس کانفرنس
ایک ایک لفظ اس کے رخ روشن کی طرح جگمگاتا ہوا ۔
اتنی دوٹوک گفتگو حافظ نعیم الرحمن ہی پر زیب دیتی ہے کہ جس کا ماضی اور حال جدوجہد سے عبارت ہے ۔
جو کسی کے لیے بیساکھی بننے کے لیے تیار نہیں ہے ۔
جوکسی سہارے کے ذریعے اقتدار میں آنے کو ٹھوکر پر رکھتا ہے ۔
عوامی جدوجہد، عزم مصمم اور اللّٰہ کی نصرت پر یقین جس کا سرمایہ ۔
حافظ صاحب، ان سب کی گھبراہٹ بتا رہی ہے کہ اس اقتدار کی غلام گردشوں کے گرد گھومتی سیاست کا وقت اب پورا ہونے کو ہے۔
۔مستقبل صرف جماعت اسلامی کا ہے۔
https://t.co/Xf0RQ7vhwV
@s_faisalhussain جہاں عوام کو ریلیف ملے گی وہیں کام جماعت اسلامی کرے گی اور اگر اب وزیراعظم صاحب انے کے بعد لیوی ختم نہیں کرتے تو یہ وزیراعظم کو عوام کے اگے جواب دینا پڑے گا کہ وہ عوامی مسائل پر توجہ کیوں نہیں دے رہے
آپ کو انتہائی ضروری کام سے کہیں جانا ہے وہ ضروری کام ایسا ہے جس سے آپ کے اہل خانہ کا مستقبل وابستہ ہے آپ کی منزل کے قریب ایک سڑک ہے جس پر تیز رفتار ہیوی ٹریفک گزر رہا ہے تو آپ گاڑیاں گزرنے کا انتظار کرکے سڑک پار کریں گے یا عجلت میں سڑک پار کرنےکے چکر میں حادثہ کروا بیٹھیں گے جس میں آپ کی جان بھی جاسکتی ہے ورنہ زخمی تو کنفرم ہونا ہی ہونا ہے دونوں صورتوں میں جس کام سے آپ جارہے تھے وہ کام پھر بھی نہیں ہوسکے گا اور آپ جن کے لیے جارہے ہیں وہ بھی برباد ہوجائیں گے آپ کے سڑک کنارے کھڑے ہوکر انتظار کرنے پر کوئی شرارت میں یا چھچورپن میں آواز کسے یا جتنا بھی لفنگا پن کرے آپ کو بزدلی کے طعنے دے ظاہر ہے آپ پھر بھی جذباتی ہونے کے بجائے اپنی گزرگاہ کے کلیئر ہونے کا انتظار کریں گے دانائی کا تقاضہ بھی یہی ہے کیونکہ آپ کو معلوم ہے کہ جلد بازی کی قیمت آپ کے ساتھ آپ کے وابستگان بھی ادا کریں گے یہی کچھ حافظ نعیم نے کیا ہے حافظ نعیم سڑک کے کنارے کھڑے ہوکر ہیوی ٹریفک گزرنے کا انتظار کررہے ہیں تاکہ وہ جس مقصد کے لیے نکلے ہیں وہ حاصل ہوسکے
آج کل اسلام آباد میں جو حالات پیدا ہوچکے ہیں ان میں منزل حاصل کرنے کے لیے چند لمحوں کا انتظار سب سے بہترین آپشن تھا
اس بات پر تحریک انصاف کے دوست بولیں گے ہم نے بھی تو اس ہیوی ٹریفک کے سامنے سے گزرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے لیے ہر عرض ہے کہ یہ فیصلہ آپ کا ہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اس طرح اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں تو سو بسمہ اللہ اپنی قسمت اور اپنی طاقت ضرور آزمائیں اس فیصلے کا آپ کو حق حاصل ہے یقینی طور پر مثبت یا منفی نتائج و اثرات بھی آپ کو ہی حاصل ہونگے بالکل اسی طرح حافظ نعیم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی منزل ، سمت ، چلنے کی رفتار اور وقت کا تعین خود کرے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ کسی دوسرے کے لیے کھودے گئے گڑھے میں اپنے کارکنوں کے ساتھ نہیں گرنا لڑنا ہے تو صرف اپنے مقصد کے لیے ، اپنی مرضی سے اور اپنے مقررہ کردہ وقت پر لڑنا ہے
جو لوگ حافظ نعیم کے پیچھے چھپ کر سڑک پار کرنے کی کوشش کررہے تھے وہ اب صرف اسی لیے تلملا رہے کہ حافظ نعیم سامنے سے ہٹ گیا ہے اگر اب سڑک پار کرنی ہے تو اکیلے ہی کرنا پڑے گی
حافظ نعیم الرحمن کا لانگ مارچ
آصف محمود
لانگ مارچ اور دھرنوں کی صورت میں اسلام آباد کے شہریوں پر جو عذاب اترتا ہے ، اسے میں بھگت چکا ہوں اور اس کے آزار سے خوب واقف ہوں ۔ لیکن اس کے باوجود حافظ نعیم الرحمن کے قافلے کی آمد سے پریشان نہیں ہوں۔
حافظ نعیم الرحمن ایک عوامی ایشو پر احتجاج کرنے آ رہے ہیں یہ ان کا حق ہے۔ حق ہی نہیں وہ اس ساری قوم کے گونگے اور بہرے پن کا کفارا ادا کر رہے ہیں ۔ یہ وہ احتجاج تھا جو ان کو کرنا چاہیے تھا جنہیں اپنی عوامی مقبولیت پر بڑا ناز تھا۔ یہ قرض مگر حافظ نعیم الرحمن اتار رہے ہیں حالانکہ یہ ان پر واجب بھی نہیں تھا۔۔
حافظ نعیم الرحمن کے ہاں کوئی کروفر یا متعفن قسم کا تکبر بھی نہیں ہے۔ ان کے لیے ٹرین کا کوئی خصوصی بلٹ پروف حصہ بھی تیار نہیں کرایا گیا کہ قائد انقلاب پوشاکیں پہن کر اور خوشبوئیں لگا کر دن میں چار بار جلوہ افروز ہوتے رہیں اور معتقدین ان کے استعمال شدہ ٹشو پیپر انعام سمجھ کر لے جایا کریں ۔ بلکہ وہ ٹرین کے عام سے ڈبے میں اپنے کارکنان کے ساتھ بیٹھے ہیں اور پسینہ پونچھ رہے ہیں۔
باقی فتنہ گروں کا احتجاج جانے اور حکومت جانے ، لیکن جماعت اسلامی کا احتجاج ایک مختلف معاملہ ہے۔ یہ فتنہ گری نہیں ہے ۔ اس لیے حکومت کو چاہیے ان کی بات توجہ سے سنے اور جلد از جلد کسی قابل عمل حل تک پہنچے۔ ان کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی پٹرولیم لیوی کا معاملہ کسی صورت حل کر دیا جائے۔ مثالی حل ممکن نہیں تو زمینی حقیقتوں کے قریب رہ کر ایک قابل عمل اور معتبر امکانی حل تلاش کر لیا جائے ۔
آج کا کالم ۔
https://t.co/j0tXGzlGge