اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے؟ ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے
Quran 3:160
میرا جسم میری مرضی
ایک تو وہ فیمنزم ہے مغرب والی ، خواتین اپنی نسوانی خوبصورتی کو کٹوا کر مرد بن رہی ہیں۔ زبان اور ناف میں اور پتہ نہیں کہاں کہاں سٹیل کی مرکیاں پھیر رکھی ہیں۔ ایل جی بی ٹی کیو پلس مائنس وغیرہ وغیرہ والا فیمنزم۔ موٹے سول والے کالے کالے اونچے اونچے جوتے ، سکاٹش سکرٹ ، پرپل رنگ کے بال بوائے کٹ اور جسم ٹیٹوز سے بھرا ہوا فیمنزم ۔ پھر اسکی اتنی جہتیں اور اتنی تفصیلات کہ انسان سمجھ نا پائے۔ یہ سب آپ کے معاشرے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اِس معاشرے کے لیے یہ کیسا ہے یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے۔
اب ایک ہے آپ کا معاشرہ ، جہاں پیدائش سے پہلے ہی تعصب شروع ہوجاتا ہے۔ الٹرا ساونڈ رپورٹ ہی چہرے چڑھا یا لٹکا دیتی ہے۔ ( آپ کے بابا نے کیا کیا یہ معاشرے کی عکاسی نہیں )۔ پھر پیدائش پر بیٹی کے لیےتسلیاں اور بیٹے کے لیے اور۔ پھر بیٹی کے لیے صرف تعلیم بیٹے کے لیے بہترین تعلیم۔ بیٹی کے لیے درس نظامی بیٹے کے لیے یونیورسٹی ۔ بیٹا چھبیس ستائیس کا بھی والدین پر بوجھ اور بیٹی پیدا ہوتے ہیں پرایا دھن اٹھارہ کی ہوتے ہی کسی کے کھاتے فٹ۔ اور درمیان میں پوری کوشش کرنی ہے کہ وراثت میں بھی حصہ نہ ملے۔
یہ معاشرے کی منفی تصویر ہے؟ ارے میاں یہ تو کچھ بھی نہیں۔ پانچ چھ سال کی بچی کو خطرہ ہے۔ دس گیارہ سال کی ہر لڑکی کو نامناسب دست درازیوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چودہ پندرہ کی اپنے جسم میں پیوست نگاہوں کا بوجھ اٹھاتی ہے۔ اسے ایک ایک آنکھ کی میل دکھائی دیتی ہے بس بولتی نہیں۔ اسکے رکشے کے ڈرائیور سے لیکر دفتر کے چپڑاسی تک ، اپنے کولیگ اور باس سے لیکر اپنے رشتہ داروں تک اس ایک ایک نظر دکھائی دیتی ہے۔ ارے میاں ابھی بھی بہت کم بتایا ہے۔ ماموں نے زیادتی کردی ، چچا نے زیادتی کردی ، تھانے شکایت کرنے گئی تھانیدار نے زیادتی کردی۔ پاس سے گزر گئی تو کہا میری دوست ہے۔ مسکرا کر گزر گئی تو کہا دیتی ہے۔ انگور کٹھے ہوئے تو کہا گشتی ہے۔ گستاخی معاف ، اس میں کہیں کچھ غلط ہو تو ٹوک دیجیے۔
ڈومیسٹک وائلنس الگ ، میریٹل ریپ الگ ، جی ہاں نکاح کے باوجود زبردستی جنسی تعلق زیادتی ہی کہلائے گا۔ پہلے تعلیم نہیں دی ، پھر جائیدار نہیں دی ، پھر اعتماد نہیں دیا ، جب ہر طرف سے دبا دی تو پھر کہا تم مجھے چھوڑو گی تو کس کے ٹکڑوں پر پلو گی یعنی مجبورکرکے باندھ لی۔ چخ چخ پخ پخ الگ اور دھمکیاں الگ ۔
زیادہ ہوگیا ؟ ہاں ، ہماری بیٹیاں برابر بھی ہیں ، پر اعتماد بھی ہیں ، بہت بڑی تعداد کی زندگیاں متوازن ہیں۔ وہ خوش ہیں۔ لیکن یہاں نشاندہی مسائل کی ہے۔ یہ مسائل ہیں اور انکی شرح خطرناک ہے۔ یہاں میرا جسم میری مرضی یہاں فیمنزم کا مطلب اعضاء کٹوا کر چمڑہ لٹکوا لینا نہیں ہے۔ یہاں فیمنزم کا مطلب برابری اور حقوق ہیں۔ یہاں میرا جسم میری مرضی کا مطلب میرے جسم کی بھوکے درندوں سے حفاظت ہے ، لالچ اور بہتان سے حفاظت ہے۔ ہاں کچھ ایسی طبقات فیمنزم کا چہرہ ضرور بن گئے جن کے یہ مسائل نہیں ہیں۔ لیکن آپ ان کی آڑ میں لاکھوں کروڑوں دیگر لوگوں کو اگنور مت کیجیے۔
میری بیٹی کی سوچ میری بیٹی کی مرضی۔ میری بیٹی کی وراثت میری بیٹی کی مرضی۔ میری بیٹی کی تعلیم میری بیٹی کی مرضی۔ میری بیٹی کی شادی میری بیٹی کی مرضی۔ میری بیٹی کا جسم میری بیٹی کی مرضی۔ اعلان ختم۔
ہمیشہ اپنے دل کو Follow کرو اور کبھی پلان B کے بارے میں نہ سوچو .. کیونکہ جتنا بڑا خواب ہوگا .. اتنی ہی بڑی قربانی دینی پڑے گی .. اور پھر کامیابی ملے گی .. اور برے وقت کا مقابلہ آپ کو مزید مضبوط بناتا ہے اسلئے برے وقت سے گھبراؤ نہیں !!
💡ایسی لڑکیاں جن کا نکاح ہو چکا ہو اور ان کے والدین مہنگائی کی وجہ ابھی رخصتی نہیں کر سکے، وہ یہ فارم فل کر کے اپنے ضلع زکوۃ دفتر میں جمع کروائیں اور گورنمنٹ کی طرف سے 10 سے 12 دنوں میں اہل ہونے پر دو لاکھ کا چیک مل جائے گا اور اپنی ضروریات کا سامان لے سکے گے. اگر آپ کے کام کی پوسٹ نہیں ہے تو ایک شیئر کردیں۔ آپ کے شیئر کی وجہ سے کسی مستحق بیٹی کا کام بن سکتا ہے۔
Reminder that as the world watches the world cup, the actual world is burning.
Gaza is still being wiped out, with even the Egyptian representative who was organizing the watch parties murdered by Israel in what appears to be a sick form of retaliation for the coach of the national team holding up the flag and cause of Palestine at the world cup. Lebanon is still under attack and an expanding occupation. And another round of stupidity and recklessness of the Iran war is now going to lead to even more casualties. All along, so many of the African nations, even if represented on the field, carry the weight of generations of exploitation.
Just be careful not to let the spectacle make you forget the suffering, the silenced, and the systems that keep crushing them.
May Allah keep our hearts awake, our eyes open, and our actions guided. May He protect the innocent and oppressed all around, and make an example of their oppressors. Ameen