Love for Peace & Humanity, No Political biases
Latest News, Entertainment & Social Welfare for coastal belt of Pakistan, Gwadar, Pasni, Jiwani, Ormara & Lasbela
گوادر میں 19 اپریل 2024 کو جیپ اور کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی گوادر کے مقامی فرزند جیند ہوت اور نواز جان بلوچ جو پچھلے سال گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے چیمپئن کی طرف سے منعقد کی گئ.ریلی کے شرکاء کا تعلق گوادر اور تربت سے تھا۔
#Gwadar#offroadadventures#Balochistan
گوادر بندرگاہ، ایشیا کے سنگم پر ہے، اگر پاکستان مناسب حکمت عملی اپنائے تو اس کے اگلا دبئی بننے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ انشاءاللہ
#Gwadar#Pakistan#Dubai#CPEC
تجربہ کار ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی گوادر جناب کیپٹن (ریٹائرڈ) زوہیب محسن صاحب امیدواروں کا خود ٹیسٹ لے رہے ہیں۔ اور ان کو روڑ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دے رہے ہیں۔
#Gwadar#Balochistan#drivesafe#test
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فخر پاکستان شاہزیب رند نے دبئی میں کھیلےجانے والے کراٹے کمبٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈیا کے کھلاڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا.
#Pakistan#Balochistan#Gwadar
پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے دوسرے اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں بلوچستان میں تربت، گوادر اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچز، منی بسوں اور گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں غیر قانونی اشیا سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی.
#Gwadar#Balochistan
گوادر ۱۹ اپریل پاک بحریہ کا گوادر اور اورماڑہ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن.
پاک بحریہ کی جانب سے گوادر اور اورماڑہ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔
#Gwadar#Balochistan#floods#rains@dgprPaknavy@zobaida_jalal
گوادر۔ حالیہ بارشوں کے بعد جی ڈی اے کی جانب سے امدادی کاموں اور بحالی کے سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ جبکہ جی ڈی اے ڈرین لائنز سے پانی کا اخراج جاری ہے۔
#Gwadar#rains#water#Balochistan
سٹرینتھنینگ پارٹیسیپیٹری آرگنائزیشن(SPO) نے اپنے پارٹنر پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے تعاون سے ضلع گوادر، بلوچستان کے 400 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں خوراک اور غیر خوراکی اشیاء (NFIs) تقسیم کیں۔
#Gwadar#Ration#Balochistan#foods#CPEC
گوادر۔ جی ڈی اے میونسپل ونگ کا عملہ عثمانیہ وارڈ، اسماعیلیہ محلہ سمیت شہر کے مختلف حصوں میں سیوریج لائن اور متوقع بارشوں کے پیش نظر ڈرین لائنز کی صفائی و بحالی کا کام سرانجام دے رہے ہیں
#Gwadar#CleanUp#Balochistan#city
گوادر میں کوہ باتیل پر روایتی عید میلہ کا خوبصورت منظر۔
جس میں گوادر سمیت مکران بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔
گوادر عید میلہ ہرعید کے دوسرے دن کوہ باتیل پر منایا جاتا ہے جس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
#Gwadar#EidUlFitr#eidmubarak
گوادر میں کوہ باتیل پر روایتی عید میلہ عیدالفطر کے دوسرے دن سج گیا۔ گوادر سمیت مکران بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے عید میلہ میں شرکت کرکے عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔ گوادر عید میلہ ہرعید کے دوسرے دن کوہ باتیل پر منایا جاتا ہے جس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
#Gwadar#Eid
گوادر کرکٹ اکیڈمی کے چیرمین عبدالحمید رشید نے گوادر T20 چمپین ٹرافی ٹورنامنٹ 2024 میں شاندار اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کرکٹ اکیڈمی کے مکمل اسکواڈ کو انعامات سے نوازا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید نکھارنے کیلئے پروفیشنل نیشنل کوچز بہت جلد اکیڈمی پہنچ جائیں گے۔
جی ڈی اے پبلک ہائر سیکنڈری سکول گوادر میں داخلے جاری ہیں۔ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل 2024 سے ہوگا۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ عمارات تعمیر کی گئی ہیں۔ 22 اپریل کو تحریری امتحان ہوگا اور 24 اپریل کو طلباء کا والدین کے ہمراہ انٹرویو ہوگا۔
#Gwadar#Balochistan#school
چین کی جانب سے گوادر کے ضرورت مند خاندانوں کے لیئے افطار ڈنر
کا اہتمام کیا گیا۔ گوادر کی عوام نے چین کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
#Gwadar#ramzan2024#China#Balochistan
بلوچستان میں پولیو ٹیم نے وطن عزیز سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے کمر بستہ ہیں۔
صحبت پور میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے 183 ٹیمیں مل کر گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں میں 67 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پیالائیں گے۔
#PolioFree#PolioFreePakistan#Polio
چین نے گوادر میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے 2بلین روپے کی امدادی گرانٹ جاری کر دی ۔بندرگاہی شہر کے تقریبا 168000 رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی وافر فراہمی کے حصول کے لیے تیار ہیں۔