مولانا خان زیب شہید وہ چاہتے تھے کہ پختون قوم ہر معاملے کو جذباتی نگاہ کے بجائے منطقی اور تنقیدی نقطہ نظر سے دیکھے، تاکہ وہ اپنے دوست اور دشمن اور اپنے حقوق کے غاصبوں کی پہچان کر سکیں۔
#RememberingMaulanaKhanZebHaroonBilour
مولانا خان زیب نے ہمیشہ اپنی بات کو دلیل اور سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے آگے بڑھانے پر زور دیا، جو کہ ایک پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔
#RememberingMaulanaKhanZebHaroonBilour
کسی بھی تحریک میں قیادت کا اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا اس بات کا ثبوت سمجھا جاتا ہے کہ وہ اپنے نظریے کے ساتھ کتنے مخلص تھے۔
#RememberingMaulanaKhanZebHaroonBilour
ہارون بلور شہید کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کٹھن حالات میں اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔ پختون قوم کے حقوق، صوبائی خودمختاری، اور اپنی دھرتی پر امن کے قیام کے لیے ان کی آواز ہمیشہ توانا رہی۔
#RememberingMaulanaKhanZebHaroonBilour
جس بہادری اور استقامت کے ساتھ اپنے نظریات کا دفاع کیا، اسے پختون تاریخ میں ان کی عوامی خدمت اور قوم پرستی کے لیے ایک بڑی قربانی کے طور پر یاد رکھا جائیگا
#RememberingMaulanaKhanZebHaroonBilour
افغانستان میں نظام چلانے کیلئے امریکی سے ہر ہفتے جو پیسے لئے جارہے ہیں، اس کی قیمت تو ادا کرنی ہوگی۔ امریکہ ہر ہفتے چالیس ملین اسی لئے دیتی ہے کہ طالب حکومت ان کے لئے کام کرتی ہے اور وہ وعدہ کرچکے ہیں کہ امریکی مفادات کا تحفظ کرینگے۔ افغان طالبان ابھی جو الائنس کررہے ہیں، وقت بدل چکا ہے مگر وہ اس کا ادراک نہیں کررہے ہیں، اس سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
@ANPSpox
ایک شخص جو خود یہ کہے کا میں احتجاجی سیاست کا چیمپیئن ہوں، اس سے آپ کیا توقع کرسکتے ہیں؟ نئے وزیراعلی اور کابینہ کے انتخاب سے قبل یہ سوال ضروری ہے کہ اس سے پہلے جو ڈیڑھ سال کی حکومت تھی، اس کی کارکردگی کیا تھی؟ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی عوام کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔ حکومتی اراکین ہمیں فارم 47 کا طعنہ دیتے ہیں، مگر جو بلدیاتی انتخابات ان کی حکومت میں ان کے بنائے ہوئے قانون کے تحت ہوئے ہیں، ان کو کیوں اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں؟ نئے وزيراعلی کو جس مقصد کیلئے لایا گیا ہے، ایک مہینے بعد سب کچھ واضح ہوجائے گا۔ ان سے کسی بھی قسم کی توقع کرنا بے عقلی ہے۔
ارباب عثمان خان
ایم پی اے، عوامی نیشنل پارٹی
ہمارے دور حکومت میں ہم نے مذاکرات اور آپریشن کو اون کیا اور میدان میں ان کا مقابلہ کیا۔ لوگوں نے نقل مکانی کی، ہمارے وزیراعلی امیرحیدر خان ہوتی کی سربراہی میں ان آئی ڈی پیز کیلئے انتظامات کئے گئے۔ ہماری حکومت میں ہی آپریشن ختم ہوا اور ہم نے لوگوں کو دوبارہ آبادکاری کی، اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں بھی بے مثال ترقیاتی کام ہوئے۔ ہم نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے عوام کو حکومت، قانون سازی اور وسائل کا اختیار ممکن بنایا تو کیا یہ کوئی جرم کیا ہے؟ ہماری سزا یہ ہوئی کہ 2013 میں ہمارے خلاف طالب کو میدان میں لایا گیا، ہمیں کیمپین نہیں کرنے دی گئی اور دوسری طرف ایک ٹی ٹی پی ٹی آئی نیکسز بنایا گیا تو کیا یہ منصوبہ بنانے والوں کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے؟ آج اگر یہ پالیسی ترک کردی گئی ہے تو ماضی میں جنہوں نے یہ کیا ہے ان کے ساتھ تو احتساب ہونا چاہیئے۔
انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
@ANPSpox
افغانستان کے موجودہ حکمران کابل میں حقانی گروپ کے ساتھ خود کیوں بات نہیں کرتے۔ حقانی گروپ چاہتا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی مداخلت برقرار رہے۔ ٹی ٹی پی حقانی کے کنٹرول میں ہے۔ یہ لوگ اگر ماضی کا طرز عمل دہرائیں گے تو افغانستان میں مزید تباہی ہوگی۔ دوحہ معاہدے میں جن باتوں کو تسلیم کیا گیا اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تمام قومیتوں اور ہر مکتبہ فکر پر مشتمل نمائندہ عبوری حکومت قائم کی جائے۔ شدت پسند نظریات کا خاتمہ کیا جائے۔ گورننس اور عقائد دو الگ چیزیں ہیں اور ان کو الگ ہی رکھا جائے۔
انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
@ANPSpox
Character never dies, even when life ends.
The beauty of existence lies in living with integrity, sacrifice, and service. It is this spirit that makes societies strong and just.
#خدائی_خدمتگار_ارگنائزیشن
صوابی : عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے گدون دالوڑی صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔#خدائی_خدمتگار_ارگنائزیشن
په دي سخته ورځ کښي چي ډير خلق بونير او نورو علاقو ته صرف تصويري نمايش ته ورځي نو بل طرف ته #خدائی_خدمتگار_ارگنائزیشن ځوانان او بډاګان ټول د قام په خدمت کښي بغير د سه لالچه لګيا دي.