O Bahoo! There’s no greater honour than to have such a complete trust in Alif Allah that you find Him fulfilling all your needs, without ever having you to turn to anyone else in the world.
Kaleed-ul-Tauheed Kalaan, 669, Hadrat Sultan Bahoo (R.A)
#مذيعة_الأمل#مصطفي_حسنى
تمام مسلمانوں کو یوم ولادت باسعادت نواسہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم، سید الشہداء حضرت امام حسینؓ مبارک ہو ۔ آپ علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ جرات و بہادری، عدالت، صبر، حق گوئی ، صداقت اور استقامت کا اعلی نمونہ تھی۔ حقیقی معنوں میں وقت کے یزید کے خلاف کلمہِ حق بلند کرنا آپ کی ذات ہی کا خاصہ ہے۔ آج بھی بقول اقبال اس دنیا میں معرکہء کربلا برپا ہے۔ آج کے مصائب و الام سے چھٹکارا پانے کے لئے دوبارہ رسم شبیری ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
مسلماں آں فقیر کج کلا ھے
رمید از سینه او سوز آھے
دلش نالد! چرا نالد؟ نداند
نگاہے یا رسول اللّٰہ نگاہ
وہ مسلمان جو فقیری میں بھی بادشاہ ہے
اس کے سینے سے آہ کا سوز رخصت ہوا
دل فریاد کر رہا ہے، کیوں فریاد کر رہا ہے؟
نہیں جانتا
ایک نگاہ یا رسول اللّٰہﷺ ایک نگاہ
#AllamaIqbal
اسرائیل کےخلاف جنوبی افریقہ کی طرف سےدائر مقدمہ پر عالمی عدالت انصاف کی رولنگ،فلسطینیوں کے لئے انصاف کے حصول میں ایک قدم ہے لیکن مکمل انصاف کی فراہمی نہیں ہے۔
انصاف کی فراہمی اس وقت ہوگی جب فیصلے پر مکمل عملدرآمد سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ رکے گا۔
@CIJ_ICJ
#International_Court_of_Justice
13 رجب المرجب : یومِ ولادت باسعادت فاتح خیبر مولائے کائنات شیرِ خدا حضرت علی المرتضٰی کرم اللہ وجہہ الکریم
مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
عشق را سرمایۂ ایماں علی
از ولائے دودمانش زندہ ام
در جہاں مثلِ گہر تابندہ ام
ہر کہ دانائے رموزِ زندگیست
سرّ اسمائے علی داند کہ چیست
شیرِ حق ایں خاک را تسخیر کرد
ایں گِلِ تاریک را اکسیر کرد
مرتضٰی کز تیغِ او حق روشن است
بوتراب از فتح اقلیمِ تن است
علامہ محمد اقبالؒ
24 جنوری : تعلیم کا عالمی دن
تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور دین اسلام میں یہ ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔ علم ہی کی بنیاد پر قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔بد قسمتی سے ہمارے ہاں علم کا حصول آج "دو کفِ جوَ " کا حصول بن چکا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم تنزلی کا شکار ہیں۔ بقول اقبال رح
وہ عِلم نہیں، زہر ہے احرار کے حق میں
جس علم کا حاصل ہے جہاں میں دو کفِ جو
ہمارے اسلاف ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ علم کا حصول اعلی مقاصد کے لئے کیا جاتا ہے۔ بطورِ قوم آج ہمیں اس شعبے میں از سرِ نو قدامت اور جدت کے ساتھ تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی معنوں میں ہمارے ہاں علمی کلچر پروان چڑھ سکے۔
#WorldEducationDay
#EducationDay
پاکستان - ایران کشیدہ صورتحال میں بہتری انتہائی خوش آئند ہے. دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اورنگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان کا پاکستان کا متوقع دورہ حالات میں مزید بہتری لائے گا. پرامن مذاکرات سے ہر مسئلے کا حل ممکن ہے.
پاکستان اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد متفقہ بیان میں دونوں ممالک کا سفرا کی سفارت خانوں میں واپسی اور ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا اعلان خوش آئیند ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنازعات کو خوش اسلوبی و سفارتی کاری کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دینا خطے، دونوں ممالک اور اسلامی دنیا کے مفاد ہے۔
@JalilJilani@Amirabdolahian
ہزاروں معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے کے باوجود اسرائیلی بربریت ابھی تک جاری ہے۔ بی بی سی کے مطابق 7 اکتوبر سے 31 دسمبر 2023 تک اسرائیلی فوج نے 71 مساجد اور 2 گرجا گھروں کو تباہ کیا ہے۔ بلاشبہ Rome Statute کے تحت مذہبی مقدسات اور مقامات پر حملے اور ان کی تباہی جنگی جرائم کے مترادف ہے۔ اسرائیل بلا تفریق بچوں اور عورتوں سمیت سویلینز پر حملے کر رہا ہے۔ عالمی قوانین کے تحت یہ صریحاً جرائم ہیں جن کے لئے اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے۔
@BBCUrdu@CIJ_ICJ@Palestine_UN
#GenocideConvention
قصور : سالانہ میلاد مصطفے ﷺ و حق باھُو کانفرنس کی صدارت اور خصوصی خطاب
خطاب کا موضوع: " قرآن مجید میں سیدنا حضرت موسیٰ ؑ کے واقعات اور صوفیائے کرام کی تعلیمات "
گفتگو کے اہم نکات:
- صوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کو ایسے پڑھا جائے گویا یہ انسان کے اپنے سینے پہ نازل ہو رہا ہے۔ حکیم الامت فرماتے ہیں،
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب
گِرہ کُشا ہے نہ رازی نہ صاحبِ کشّاف
- فرعون نے بنی اسرائیل کے ہزاروں بچے قتل کروا دیئے لیکن حضرت موسیٰؑ نے فرعون کے ہی محل میں پرورش پائی۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہے دشمن کے گھر میں بھی محفوظ رکھ سکتا ہے۔ صوفیاء فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰؑ کی والدہ نے مشکل کے باوجود الہامی پیغام(سورة طه، 38) کی پیروی کی چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بیٹے کی حفاظت فرمائی۔ ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کے الہامی کلام یعنی قرآن مجید پہ عمل پیرا ہونا ہے اور تمام مشکلات کے باوجود استقامت اختیار کرنی ہے تب ہی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔
- حضرت موسیٰؑ کے متعلق واقعہ بیان ہوتا ہے(سورة القصص،30)،
فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِن شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَن يَا مُوسَىٰ إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ: " پھر جب آگ کے پاس حاضر ہوا ندا کی گئی میدان کے دہنے کنارے سے برکت والے مقام میں پیڑ سے کہ اے موسیٰ! بیشک میں ہی ہوں اللہ رب سارے جہان کا"
مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنا اظہار درخت سے فرما سکتا ہے تو وہ اپنے انوار انسان کے اپنے اندر سے بھی ظاہر فرما سکتا ہے اگر انسان اپنا باطن صاف کر لے۔
- ایک مرتبہ اصحابہ کرام (رض) نے مسجدِ نبوی میں اونٹنی کے بچے کے رونے کی آواز سنی۔ حضور اکرمﷺ نے فرمایا کہ یہ آواز اُس سوکھے تنے کی ہے جسے اصحابہ کرام نے دور رکھ دیا تھا اور وہ حضور اکرمﷺ سے دور ہونے کے سبب رو رہا تھا۔ پھر حکم فرمایا کہ اُسے آپﷺ کے قریب لایا جائے۔ اولیائے کرام فرماتے ہیں کہ انسان کو کم از کم اُس سوکھے تنے جتنی طلب رکھنی چاہئے تاکہ اُسے حضور اکرمﷺکا قرب نصیب ہو۔سلطان العارفین حضرت سلطان باھُو فرماتے ہیں،
ایہہ تن رب سچے دا حجرا وچ پا فقیرا جھاتی ھُو
ناں کر منت خواج خضر دی تیرے اندر آب حیاتی ھُو
شوق دا دیوا بال ہنیرے متاں لبھی وست کھڑاتی ھُو
- حضرت موسیٰؑ کے عصا مبارک نے سانپوں کو نگل لیا، دریا میں راستہ بنا دیا، پتھروں سے چشمے جاری کر دیئے۔ اولیاء فرماتے ہیں کہ ہمیں بھی اپنے جسم کا عصاء ایسے مرشد کامل کے حوالے کرنا چاہئے جو اس میں سے انوارِ الٰہی ظاہر فرما دے-
- مرشدِ کامل کی صحبت ماں کے بطن کی طرح ہے۔ جس طرح ماں کے پیٹ میں بچہ کو آنکھیں ملتی ہیں جس سے وہ ظاہری دنیا دیکھنے کے قابل بنتا ہے اسی طرح مرشد کامل کی صحبت انسان کو باطنی آنکھ عطا کرتی ہے جس سے وہ باطن کی روحانی دنیا کا مشاہدہ کرتا ہے۔ سلطان العارفین حضرت سلطان باھُو فرماتے ہیں کہ جو ذکر سے اپنے باطن کو روشن کرتا ہے اسے انوارِِ قلبی نصیب ہوتے ہیں۔ ہمیں اللہ کے ذکر سے اپنے سینوں کو منور کرنا ہے۔
قسم ہے صبح کی روشنی کی اور رات کی جب وہ چھا جائے آپ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم )کے رب نے نہ تو (آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کو چھوڑا ہے اور نہ ہی وہ آپ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم )سے ناراض ہوا ہے ۔۔۔۔۔
#islamtaleematequran
ایران کے حملہ کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دارانہ اور مؤثر جوابی کاروائی کی۔ برادر اسلامی ممالک کے مابین حالیہ کشیدگی سے، نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے پر دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کو باہمی مسائل بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کیلئے مزید آگے بڑھنا چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو وسیع کرنا چاہئے تاکہ دونوں ممالک میں اتحاد مضبوط ہو اور خطے میں امن قائم ہو۔
@ForeignOfficePk
100 دن میں دس ہزار معصوم بچے شہید کرنے والے ظالم اسرائیل کی غزہ پر جارحیت اور جاری ظلم کو 100 سے زائد دن بیت چکے ہیں۔ اس دوران تقریبا 10 ہزار بچوں سمیت 24 ہزار کے قریب مظلوم فلسطینی شہید اور 60 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 1.8 ملین افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور 6 لاکھ فلسطینیوں کو مہلک بیماریوں اور فاقہ کشی کا سامنا ہے۔ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 250 فلسطینیوں کو شہید کر رہا ہے۔ اسرائیل کی ایسی جارحیت اور بربریت کی کوئی Justification نہیں پیش کی جاسکتی ہے جو صریحا جنگی جرائم اور نسل کشی کے مترادف ہے۔
@CIJ_ICJ
#Gaza_under_attack
Gaza in crisis: Death and despair grip the region, making it uninhabitable. Famine looms with record-high food insecurity. Public health disaster unfolds as infectious diseases spread in overcrowded shelters. Over 120 lives lost in the past 24 hours. Int. community especially UN and OIC should accelerate their peace efforts in Gaza to protect humanity.
#GazaCrisis #UN #OIC