امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا،
چار چیزیں نیکی کا خزانہ ہیں:
۱. حاجات کو چھپانا،
۲. صدقہ کو چھپانا،
۳. درد کو چھپانا، اور
۴. مصیبت کو چھپانا۔
📚 `بحار الانوار، ج ۸۱، ص ۲۰۸`
امام جعفر صادق علیہ السلام
اگر (مخلوقِ خدا میں) بھولنے کی صلاحیت نہ ہوتی تو کوئی شخص کبھی کسی مصیبت سے نجات نہ پاتا، اور کوئی غم ختم نہ ہوتا۔
مستدرک الوسائل ج11 ص317.
امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں،
"جو شخص دوسروں کی آبرو ریزی سے باز رہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی لغزشوں سے درگزر فرمائے گا۔"
`وسائل شیعہ ج 8، ص 611`