نہ تہمت لگتی مجھ پر تُو خدا سے گٙر ڈرا ہوتا
مجھے برباد کر کے آج تُو بھی نہ مٙرا ہوتا
محبت قسم کھانے کا نہیں ہے نام اے لوگو
جو مخلص لوگ ہوں وعدہ ہے اُن کا ہی وفا ہوتا
رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے ایک ہی سپنا
مرے پہلو میں تُو جو رات بھر رہتا اچھا ہوتا
#اردو
میں تو چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
دیکھنے والے بھی فنکار سمجھتے ہیں مجھے
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا میرے یار سمجھتے ہیں مجھے
#اردو
کبھی کبھی خاموش رہنا بہتر ہوتا ہے بجائے اسکے کہ آپ لوگوں کو بتائے کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں کیونکہ یہ امر تکلیف کا باعث بنتا ہے کہ لوگ آپ کو سنتے تو ہیں مگر سمجھ نہیں پاتے
کیا روپ میرا سنگھار میرا، کیا من مندر اوتار میرا
جگ سارا مجھ سے بیگانہ، من بیتی جانے یار میرا
وہ نینن انتر بول رہا، من عشق سمندر ڈول رہا
کر رنگ فقیری بھیس بدل، میں مانگ رہی پیار
#محبت_کے_راستے