صوبوں کی جو ساری ڈیبیٹ ہے اس کی ماں ہے NFC آج اگر NFC ایوارڈ کا الٹ کر دیں یعنی وفاق 57 فیصد اور صوبے 43 فیصد تو یہ ساری ڈیبیٹ جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی پہلے بین الاقوامی سطح پہ کوئی امداد آجاتی تھی اب عزت بہت ہے مگر پیسے نہیں سب کچھ ہے مگر ہن او گلاں نئیں ریاں ! وسعت اللہ خان ۔۔۔
صاف نظر آ رہا ہے ۔آنے والے دنوں میں گھمسان کا رن پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمان اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان پڑے گا ۔ پی ٹی آئی اس میں مٌہرے کی طرح استعمال ہوگی ۔ ن لیگ لیٹ جائے گی ۔
کربلا کسی عام سیاسی جنگ کا نام نہیں، بلکہ حق اور باطل کا وہ معیار ہے جو قیامت تک مسلمانوں کے ایمان کی ڈیڈ لائن رہے گا۔
جاوید احمد غامدی کا یزید جیسے ظالم اور فاسق کردار کے بارے میں نرم رویہ اپنانا اور اس کا دفاع کرنا سراسر گمراہ کن ہے۔ اہل بیت کی عظیم قربانی اور کربلا کے درد کو نظر انداز کر کے کوئی اسلامی مفکر ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے؟
کاتب نے لکھ دیا میری قسمت میں یاحسین۔ع
کہتا رہونگا جوش مودت میں یاحسین۔ع
دنیا تو مشکلات میں کہتی ھے یاعلی۔ع
اسلام نے کہا تھا مصیبت میں یاحسین۔ع
جوش ملیح آبادی
"یہی ہے وہ (خوشخبری) جس کی اللہ اپنے ان بندوں کو بشارت دیتا ہے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے۔ آپ فرما دیجئے کہ: میں تم سے اس (تبلیغ رسالت) پر اپنے قرابت داروں کی محبت کے سوا کوئی صلہ نہیں مانگتا۔ اور جو کوئی نیکی کرے تو ہم اس کے لیے اس میں مزید خوبی بڑھا دیں گے ۔۔۔۔۔۔"
آغازِ محرم کی ایک مجلس میں علامہ طالب جوہری اعلی اللہ مقامہ نے یہ واضح کرنے کیلئے کہ کربلا کوئی اچانک رونما ہونے والا حادثہ یا سانحہ نہیں بلکہ ایک الوہی حقیقت ہے، کتب احادیث میں موجود وہ واقعات بیان کیے جن میں مختلف انبیاء علیھم السلام کا غم امام حسین علیہ السلام میں گریہ کرنے کا ذکر موجود ہے۔ ان واقعات میں ایک واقعہ حضرت آدم علیہ السلام کا بھی تھا۔ واقعہ حضرت آدم علیہ السلام اور جنابِ جبرائیل علیہ السلام کے مکالمے سے متعلق تھا جس کا تذکرہ قران میں بھی ہے۔ کچھ دعائیہ جملے تھے جو جناب جبرائیل علیہ السلام نے پڑھے اور حضرت آدم علیہ السلام ان جملوں کو دہراتے رہے۔ یا الہی بحق محمدؐ و علیؑ و فاطمہؑ و حسنؑ و حسینؑ۔ جبرائیل علیہ السلام یہ جملے پڑھتے گئے اور آدم علیہ السلام دہراتے گئے۔ جیسے ہی لفظِ حسینؑ آدمؑ کی زبان پر آیا، ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہو گئے۔ آدمؑ نے جبرائیلؑ سے پوچھا کہ یہ کیسا نام ہے جس کے لیتے ہی میری آنکھوں میں آنسو آگئے؟ جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا کہ آپ کی نسل میں سے ایک انسان ایسا آئے گا جو اپنا پورا خاندان دینِ خدا پر قربان کر دے گا۔ یہاں علامہ صاحب نے ایک جملے کا مزید اضافہ کیا کہ علمِ آدمؑ میں یہ واقعہ تھا جو آگیا جبرائیلؑ کے حوالے سے۔
۔
آج ہر وہ انسان جس کی آنکھ نام حسین علیہ السلام سن کر نم ہو جاتی ہے یا اسے دل میں غم و اندوہ کی ایک بے اختیار لہر سی اٹھتی محسوس ہوتی ہے تو اسے یقین رکھنا چاہئے کہ یہ وہ احساس ہے جو اسے کل نسل انسانی کے جد حضرت آدم علیہ السلام سے ورثے میں ملا۔ نامَ حسینؑ سن کر جب جب آنکھ نم ہو تو وہ یاد کرے کہ یہ وہ نام ہے جسے سن کر آدمؑ بھی رو دیئے تھے۔ اور جس بدنصیب کو یہ احساس عطا نہیں ہوا اسے یاد رکھنا چاہیئے کہ آدم علیہ السلام کا ایک بیٹا قابیل بھی تھا۔ جس کی پہچان فقط سفاکیت، سنگدلی اور لع نت ہے۔
ادھر نامِ حسین ع آیا ادھر آنسو ہوئے جاری
مری آنکھوں میں گویا عابدِ بیمار بیٹھے ہیں
۔
#نوردرویش
مدینے کے لوگ کہتے ہیں کے:
"ہمیں محرم کا چاند نکلنے کی اطلاع آسمان دیکھ کر نہیں ہوتی تھی بلکہ امام جعفر صادق ع کے گھر سے رونے کی آوازیں سُن کر پتہ چلتا تھا" 💔
إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ
آغاز محرم 1448 ہجری
بالآخر امریکہ اور ایران کے مابین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اتفاق رائے ہوگیا۔لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کے اس منصوبے کی تفصیلات ایرانی میڈیا کے مطابق
"معاہدے پر دستخط کے 30 دنوں کے اندر بحری ناکہ بندی مکمل ختم کر دی جائے گی،
امریکی فوج کا ایرانی سرحدوں کے اطراف سے 30 دنوں میں انخلاء ہوگا، آبنائے ہرمز 30 دنوں میں کھلے گی، سیکیورٹی انتظامات ایران کے سپرد ہوں گے، ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات پر عائد امریکی پابندیاں فوری معطل کرنے کا فیصلہ، امریکا اور اس کے اتحادی ایرانی معاشی بحالی کیلئے 300 ارب ڈالر کا پلان پیش کریں گے،
ایران پر امریکا اور سلامتی کونسل کی تمام بنیادی اور ثانوی پابندیاں ختم کی جائیں گی،
ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے این پی ٹی معاہدے پر کاربند رہے گا، امریکا ایران پر نئی پابندیاں بھی نہیں لگائے گا،ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 24 ارب ڈالر جاری کئے جائیں گے، مذاکرات سے پہلے 12 ارب ڈالر ایران کو ملیں گے، حتمی مذاکرات سے پہلے ایرانی فنڈز غیرمنجمد اور ناکہ بندی ختم کی جائے گی"فیصلہ خود کیجئے پلڑا کس کا بھاری رہا۔؟