لگتا ہے ایسا ہے کہ حافظ نعیم حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان پل کے بجائے ان دونوں کے لیے سیڑھی کا کام کریں گے جس سے تحریک انصاف اور حکومت نیچے اترے گی اور حافظ صاحب اوپر چڑھ جائیں گے
کوئی بندوق کی نالی سیدھی کرکے ہمیں لیکچر نہ دے کہ ریاست کی بات مانو
تم خود ریاست اور آئین کے دائرے میں آؤ، اپنے آئینی کام کو انجام دو، کیوں اس سے بغاوت کرتے ہو
حافظ نعیم الرحمن نے دو ٹوک انداز میں مؤقف واضح کر دیا ہے
جماعت اسلامی کی قیادت اس لیئے مبارک باد کے مستحق ہے کہ یہ وہ واحد جماعت ہے جو پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج کر رہی ہے
عوام کے مسائل حل کروانے کی کوشش کر رہی ہے
بدقسمتی سے باقی سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی ایجنڈوں میں عوام بھول چکے ہیں
#JI
ایک مزدور جو دن بھر کام کرکے ایک وین کے پیچھے دیگر مسافروں کیساتھ نیشنل ہائے وے پہ لٹک کر سفر کر رہا ہے اسکے ایک ہاتھ میں پکڑے تھیلے میں سبزی دوسرے سے خود کو سنبھال رکھا ہے ، پٹرول کی قیمتوں میں کی سے اس مزدور کو بھی فرق پڑے گا مجھے بھی آپکو بھی ، حکومت تو روز ہی جوتے مار رہی ہے
جماعت اسلامی اور ان کے امیر انجینئر نعیم اکرحمنُ کا جتنا شکریہ ادا کریں وہ کم ہے کہ کم از کم ایک سیاسی جماعت مہنگائ کے اس طوفان میں حکومت کے اس نقار خانے میں طوطی ہی سہی لیکن آواز تو بلند کر رہی ہے۔۔ باقی سیاسی جماعتیں تو گویا مر ہی گئ ہیں۔۔ اس Clueless فارم 47 حکومت نے ہر صنعت اور زراعت کی کمر توڑ دی ہے۔۔ سیاسی جماعتیں مہنگائی کے مسئلے کی سنگینی کو سمجھیں اور بھرپور احتجاج کیلئے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دیں!؟
حکومت روزآنہ کی بنیاد پہ پٹرولیم لیوی کے جوتے ہمارے منہ پہ برسا رہی ہے اور دلچسپ بات یہ ھیکہ عوام قیمت بڑھنے پہ روتے ہیں اور جماعت اسلامی کے دھرنے کو دیکھ کر ہنستے ہیں ، اپنا مذاق اڑانے والے لوگ پہلے نہیں دیکھے کبھی
انجینئر حافظ نعیم الرحمان نے آج جو تقریر کیا ہے وہ سننے لائق ہے ۔ ہمارے نظام کے تمام خرابیاں اور اسکا جڑ کہا ہے؟ پاکستان کی اشرافیہ نے آج پھر بےشرمی سے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر واضح پیغام دیا ہے کہ عوام خاموشی سے ہماری تجوریاں بھرتے رہے ہم اپنے عیاشیوں کیلئے Civilian کی خون چوستے رہیں گے ۔ ایک خالص عوامی ایشو پر احتجاج کرنے والوں کو اتنا بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ کوئی دوسرا شخص اس مسئلے پر سر نا اٹھائے ۔
یہ اشرافیہ حافظ صاحب کو ہلکا لے رہی ہے وہ جو کہتے ہیں کہ کرکے دکھاتے ہیں، اگر حکومت اسی طرح ڈھٹائی پر قائم رہی تو وہ دن دور نہیں جب @NaeemRehmanEngr
اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرینگے، اور معلوم سب کو ہیں، جب بھی جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف مارچ کرتی ہے یا تو حکومت کا تختہ الٹ دیتی ہے یا اپنے مطالبات منواکر۔
کیا اس سے بڑا مذاق ہو سکتا ہے کل پٹرول کی قیمت میں تیرہ روپیہ اضافہ کر کے آج 6.6 ارب کی تیس نئ بلٹ پروف گاڑیاں آرڈر کر دیں؟ خدا کا خوف کریں یہ کیا حکومت ہے۔۔اسلامی سربراہی کانفرنس میں بھٹو صاحب نے گاڑیاں اور ہوٹل نہیں بنوائے تھے انھوں نے امیر صنعتکاروں سے سات دن کیلئے گاڑیاں لیں اور کانفرنس ہو گئ، آج تک اس شاندار کانفرنس کی کہانی پاکستان کی سب سے خوبصورت کہانی ہے، شہباز شریف اور اسحٰق ڈار کچھ تو شرم کریں اس غریب ملک پر آپ ایک عذاب بن گئے ہیں، ایسے فیصلے تباہ کن ہیں !!
#اسلام آباد_سانحہ سوالات
وزیر صحت مصطفے کمال اور سیکرٹری صحت اسلم غوری نے اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال کا معائنہ کب کیا؟
عمران خان کے چیک اپ کے وقت پچھلے ہفتے جب پتہ چلا دل کی بیماری کی مشین کام نہیں کر رہی۔ اُس پر حکومت کی آنکھ کیوں نہیں کھُلی جبکہ نظر آ گیا تھا کہ پمز کے معاملات ٹھیک نہیں ہیں؟
کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی تو کمپریسر کی آخری انسپکشن کب ہوئی؟
آگ لگی تو آگ بجھانے والا آٹو میٹک نظام موجود تھا؟ اگر موجود تھا تو اُس نے کام کیا؟ اُس کی آخری انسپکشن کب ہوئی؟
صُوبہ اسلام آباد کے رہائشی ۔۔۔
صدر
وزیر اعظم
نائب وزیر اعظم
سینیٹ چیئرمین
سپیکر قومی اسمبلی
چیف جسٹس پاکستان اور ججز
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور ججز
چیف جسٹس اسلام آباد اور ججز
وزیر صحت
وزیر داخلہ
وزیر خارجہ
وزیر دفاع
وزیر تعلیم
فیلڈ مارشل/چیف آف ڈیفنس فورسز/آرمی چیف
ائیر چیف مارشل
نیول چیف
ڈی جی آئی ایس آئی
چیف الیکشن کمشنر
100 سینیٹرز
336 ممبران قومی اسمبلی
کمشنر
ڈپٹی کمشنر
سی ڈی اے چیئرمین
آئی جی پولیس
درجنوں وزیر/مشیر
دسیوں درجن سینئیر بیوروکریٹس
جس دن ان سب کے بچے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنا شروع کر دیں اور ان کا علاج اسلام آباد کے دونوں سرکاری ہسپتالوں میں ہونا شروع ہو جائے تو سارے پاکستان میں حالات بہتر ہو جائیں گے۔ پھر جتنے چاہے صوبے بنا لیں۔
جماعت اسلامی کی قیادت خصوصاْ @NaeemRehmanEngr کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں پر کم از کم ایک جماعت کو تو توفیق ہوئُ کہ وہ اس ظلم کے خلاف سڑک پر نکلی اور اس گرمی میں عوام کے خون پسینے کی کوئ قدر کی!!
#JIDharnaAgainstBhattaLevy
مہنگائی نے عام آدمی کے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اور لیوی کے بوجھ کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ عوام کی مشکلات کا حل پائیدار معاشی پالیسیوں میں ہے
اپنے حقوق پر ڈاکہ اب نا منظور
حکومت جب تک پٹرول کی قیمت کم نہیں کرے گی لیوی ختم نہیں کرے گی ہم دھرنا دیتے رہیں گے ہماری مزاحمت جاری رہے گی ان شاءاللہ
#JIDharnaAgainstBhattaLevy
Petrol Levy Khatam Kro