متاعِ بےبہا ہے درد وسوزِ آرزومندی
مقام بندگی دےکر نہ لوں شانِ خداوندی
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا، نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی، وہاں جینے کی پابندی
یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سِکھائے کس نے اسمٰعیلؑ کو آدابِ فرزندی
حضرت علامہ اقبال رح
خاک کی صفت یہ ہے کہ خاک جتنی بھی اڑ لے، آسماں کو چھو نہیں سکتی لیکن ابر کی خاصیت یہ ہے کہ ہر جگہ یکساں برستا ہے۔
غضب کی آندھی نہیں، رحمت للعالمین ﷺ کے ابر رحمت کی بوندیں بن کر ہی ہم ان خاکوں کی خاک کو بٹھا سکتے ہیں۔ یہ جو مخالف ہیں یہ ناواقف ہیں، ہمیں تعارف بننا ہوگا
#فرانس#ﷺ
اُس انسان سے ڈرنا چاہئیے جس کے پاس کھونے کے لئے کچھ نہ ہو۔ عمران خان صاحب کا پاکستان میں نہ تو کوئی کاروبار ہے، نہ کوئی اولاد۔۔۔ زندگی میں وہ ہر چیز دیکھ چکے، اپنی ذات سے متعلق ہر خواب کی تعبیر پا لی سو وہ کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔۔ باقی لوگوں اور اداروں کو چاہئیے کہ احتیاط کریں