دین کا خلاصہ اور اللہ رب العزت کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا آسان اور بہترین نسخہ
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
گارنٹی کےساتھ عرض کرتا ہوں کہ صرف 7 دن عمل کی پابندی کرکے دیکھ لے، اللہ ﷻ کےساتھ تعلق میں اضافہ نہ ہوا تو پھر آکر کہنا۔
جزاک الله خیرا https://t.co/IJKWHmUegw
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ یعنی جمعرات غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک مجھ پر درود پاک کی کثرت کر لیا کرو، جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شفیع و گواہ بنوں گا۔
(شُعَبُ الْاِیمان جلد:۳، صفحہ:۱۱۱، حدیث۳۰۳۳)
(https://t.co/1mFm1KxlwX)
کثرت درود شریف کی مقدار کے بارے میں حضرات علماء کرام کے تین (3) اقوال ہیں۔
1: جمرات کے دن مغرب کے وقت سے جمعہ کے دن سورج غروب ہونے تک کم از کم تین سو (300) مرتبہ درود شریف پڑھنا، یہ ادنٰی درجہ ہے۔
2: ایک ہزار (1000) مرتبہ پڑھنا، یہ درمیانہ درجہ ہے۔
3: تین ہزار (3000) مرتبہ پڑھنا، یہ اعلٰی درجہ ہے۔
(جمعہ کے معمولات)
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ والے دن اور شب جمعہ مجھ پر درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی 100 ضروریات ان میں سے 70 آخرت میں جب کہ 30 دنیا میں پوری فرماتا ہے۔“
(فضائل الاوقات للبیہقی)
حضرت ابو الدرداء ؓ روایت کرتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر صبح و شام دس، دس مرتبہ درود بھیجےگا تو قیامت کے روز میں اس کا سفارشی بن جاؤں گا۔ اور سب سے افضل درود یہ ہے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وبارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
[الترغیب والترھیب]
جزاک اللہ خیرا
سلائیوا (لعاب، تھوک)
یہ ہاضمہ دار، اینٹی بیکٹیریل سیال نمکین پروٹین والا مادہ ہے۔
اللہ تعالی کی عطا کردہ بہت بڑی نعمت ہے جو دانتوں کی بھی ��فاظت کرتا ہے زخموں کو مندمل کرتا ہے۔
ٹوتھ پیسٹ کا نقد نقصان یہ ہیکہ لعاب فورا ختم ہوجاتا ہے۔
سورہ یسین شریف کے 10 حیرت انگیز فائدے!
مشکلات حل اور پریشانیاں دور۔
حضرت علی ؓ کیا فرمایا کرتے تھے؟
عملیات اور تعویذات کے پیچھے بھاگنے سے چھٹکارا۔
احادیث مبارکہ سے وظیفہ!
خواب میں سورہ یس شریف پڑھنے کے مختلف تعبیرات۔
نبی کریم ﷺ کا ساتھ صرف ایک عمل سے!
بھوک، نکاح، بے روزگاری اور عزت مند بننے کے لیے صرف ایک عمل!
فوری اور یقینی رحمتوں کو متوجہ کرنے والے اعمال!
--- --- --- --- --- --- --- --- --- --- ---
سنئیے یہ شارٹ کلپ
بیان: محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی صاحب
🚨مولاناشمس الحق افغانی رحمہ اللہ سے ایک قادیانی جج نے پوچھا:
نبوت کیا چیز ہے؟
افغانی رحمہ اللہ فرمانے لگے:
نبوت اعلٰی منصب ہے، اللہ جل شانہ جِسے چاہے دے دیتاہے۔
قادیانی بولا:
جب اتنا اچھا منصب ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔
مولانا شمس الحق افغانی نے 100 روپے کا نوٹ نکال کر فرمایا:
یہ نوٹ کیساہے
اُسی زمانے میں سو روپے کا نوٹ، بڑا نو�� تھا۔
قادیانی بولا:
یہ تو اعلٰی چیز ہے۔
مولانا صاحب نے فرمایا
جب اتنی اعلی چیز ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔ ایک مُہر میں اپنی طرف سے بناؤنگا اور جعلی نوٹ تیار کر کے عام کرتا رہونگا۔
قادیانی جج بولا:
یہ کام اگر آپ نے کیا تو آپ مجرم ہونگے اور سزا کے مستحق ہونگے۔ اِس کام کی اتھارٹی صرف حکومت کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں۔
مولاناشمس الحق افغانی رحمہ اللہ نے فرمایا:
ٹھیک ہے۔۔
اب یہ سمجھو کہ نبوت اگرچہ اعلٰی منصب ہے، مگر اسکی اتھارٹی صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ جسکو وہ چاہے نبی بنادیتاہے۔۔ اب آپ لوگوں نے اپنا جعلی نبی بنایا ہے تو اس لئے آپ لوگ اللہ پاک کے نزدیک مجرم ہیں۔
اس تحریر کی ہر صاحبٍ ایمان، زیاد�� سے زیادہ تشہیرکرے ۔۔۔ یہ محمد صلى الله عليه واله وسلم سے محبت کا ادنٰی سا اظہار ھوگا۔
جزاك الله خیرا کثیرا
اماں عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو جمعہ کی نماز کے بعد سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس 7 مرتبہ پڑھ لے گا، اللہ اس کو دوسرے جمعہ تک اس (عمل) کی وجہ سے آفت وشر سے محفوظ رکھے گا۔
https://t.co/vXtgqwaiVj
ایک روایت میں ہے کہ اگر بعد نماز جمعہ سورت اخلاص، سورہ فلق اور سورت ناس سات سات (7) بار پڑھے ت�� اللہ تعالی اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے اور جتنے نمازی جمعہ میں ہوتے ہیں ان کو برابر ثواب عنایت فرماتا ہے اور اگلے جمعہ تک ہر برائی سے محفوظ رکھتا ہے۔
--------------------------------------------
سوال:کیا جمعہ کی نماز کے بعد سورة فاتحہ، احد، فلق اور ناس پڑھنے اور سو مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ کے فضائل حدیث میں آئے ہیں؟
جواب نمبر: 166729
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 268-26T/L=4/1440
جمعہ کے بعد اس طرح کے اذکار کا ثبوت ہے ،علامہ نووی نے ”اذکار“ میں اور علامہ سیوطی نے ”اللمعة فی خصائص الجمعة“ اور ابن سنی نے ”عمل الیوم واللیلة“ میں ان اذکار کا ذکر کیا ہے ؛لہذا ان کے پڑھنے کی گنجائش ہے۔
عن عائشة ؓ، قالت: قال رسول الل�� ﷺ: "مَنْ قَرأ بَعْدَ صَلاةِ الجُمُعَةِ: }قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ (سورة الإخلاص) و قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ (سورة الفَلَقِ) و قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ (سورة النَّاسِ) سَبْعَ مَرَّاتٍ، أعادہ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ بِہا مِنَ السُّوءِ إلی الجُمُعَةِ الأُخْرَی"․
(الأذکار للنووی:1/300 الأذکا ر فی صلاة مخصوصة الناشر: دار ابن حزم للطباعة والنشر)
الخصوصیة الأربعون: قرائة الإخلاص والمعوذتین والفاتحة بعدہا.
91- أخرد أبو عبید وابن الضریس فی فضائل القرآن عن أسماء بنت أبی بکر قالت: من صلی الجمعة ثم قرأ بعدہا قل ہو اللہ أحد والمعوذتین، والحمد سبعا سبعا حفظ من مجلسہ ذلک إلی مثلہ.
92- وأخرج سعید بن منصور عن محول، قال: من قرأ فاتحة الکتاب والمعوذتین، وقل ہو اللہ أحد سبع مرات یوم الجمعة قبل أن یتکلم کفر.عنہ ما بین الجمعتین، وکان معصومًا.
93- وأخرج حمید بن زنجویہ فی فضائل الأعمال، عن ابن شہاب قال: من قرأ قل ہو اللہ أحد، والمعوذتین بعد صلاة الجمعة حین یسلم الإمام قبل أن یتکلم سبعا سبعا کان مضمونا ہو ومالہ، وولدہ م�� الجمعة إلی الجمعة․
(اللمعة فی خصائص الجمعة:1/55 الناشر: دار الکتب العلمیة)
عَنْ أَبِی جَمْرَةَ الضُّبَعِیِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ بَعْدَ مَا یَقْضِی الْجُمُعَةَ: سُبْحَانَ اللَّہِ الْعَظِیمِ وَبِحَمْدِہِ مِائَةَ مَرَّةٍ، غَفَرَ اللَّہُ لَہُ أَلْفَ ذَنْبٍ، وَلِوَالِدَیْہِ أَرْبَعَةً وَعِشْرِینَ أَلْفَ ذَنْبٍ "
(عمل الیوم واللیلةلابن السُّنِّی 1/334 الناشر: دار القبلة للثقافة الإسلامیة ومؤسسة علوم القرآن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دی��بند
اگر اللہ تعالیٰ آپ کو عمرہ یا حج کی سعادت دے تو یہ ویڈیو لازمی دیکھیں ، آپ کا اس ویڈیو میں احرام باندھنے کا یہ ایک آسان طریقہ بتایا گیا ہے ۔ اللہ ہمیں جلد حج کی سعادت نصیب فرمائے، آمین 🤲
خدارا اپنے آپ پر رحم کریں ۔۔سفید چینی دراصل سفید زہر ہے پاکستان کی حکمران اشرافیہ سفید چینی استعمال نہیں کرتی کیونکہ چینی بیماریاں پھیلاتی ہے ، شکر یا گُڑ سے بھی چلایا جا سکتا ہے چینی کا بائیکاٹ کریں بیماریوں کو بھی شکست دیں اور برسراقتدار شوگر مافیا کو بھی مات دیں #BoycottSugar
امام ابن الجوزی ؒ فرماتے ہیں کہ جو مسلمان نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود پڑھتا ہے؛ تو الله عزوجل اس کے دل کو منور کر دیتا ہے، اُس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے، اس کا سینہ کھول دیتا ہے، اور اس کے معاملات آسان کر دیتا ہے۔
(بستان الواعظين : 297)
(https://t.co/nm0yU6nA7R)
امام سخاوی ؒ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجنا بابرکت ترین، بہت فضیلت والے اور دین و دنیا کیلئے بہت نفع بخش کاموں میں سے ہے۔!
(القول البديع : 109)
امام ابن حجرؒ نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے۔
[بذل الماعون : ٣٣٣]
حافظ ابن قیمؒ فرماتے ہیں کہ اگر انسان اپنی سانسوں کے برابر رسول ﷲ ﷺ پر درود بھیجے تو بھی آپ ﷺ کے احسانات کا حق ادا نہیں کر سکتا!
نبی پاک ﷺ نے فرمایا: ذکر اور درود (شریف) کی کثرت فقر غربت دور کرتی ہے۔
(جلاء الافہام:۲۳۵)
روزانہ صبح و شام کم از کم 100 مرتبہ درود شریف پڑھنے کو معمول بنائیں۔
جزاک الله خیرا
❤💚 اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی آل سیدنا محمد وبارک وسلم 💚❤
غزہ مسلمانو غزہ ! ! ! غزہ بھوک سے نڈھال ہے
غزہ شدید ترین قحط سے دوچار ہو گیا ہے ۔۔۔ غذائی اشیاء ناپید ہوتی جا رہی ہیں ۔۔۔ ایک کلو آٹا بیس ہزار روپے کا ہو چکا ہے ۔۔۔ بھوک سے بلکتے بچے سسک سسک کر دم توڑ رہے ہیں ۔۔۔ سو سے زاید امدادی اداروں نے سخت الرٹ جاری کر دیا ہے کہ غذائی قلت بڑے پیمانے پر المناک جانی حادثے کی طرف بڑھ رہی ہے ۔۔۔ امت اسلامیہ کو کہرام اٹھا دینا چاہیے ۔۔۔ اس وقت خاموشی سے بڑا جرم ک��ئی اور نہیں ہوگا۔