کوئی دعا کی تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے
اور اگر اس نے وضو کیا اور نماز پڑھی تو اس کی نماز قبول کی جاتی ہے۔
ہر رات یہ موقع ہرگز ضائع نہ کریں!!!
#مسنون_دعائیں#مسنون_اعمال#رات
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جوشخص فاقہ (مفلسی) کا شکار ہو اور اس پر صبر نہ کرکے لوگوں سے (اپنی غربت) بیان کرتا پھرے تو اس کا فاقہ ختم نہیں ہو گا اور جو فاقہ کا شکار ہو اوراسے اللہ کے حوالے کر کے اس پر صبر سے کام لے تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دیر یا سویر روزی دے۔
{جامع ترمذی۔۲۳۲۶}
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جو شخص اپنے گھر سے وضو کر کے کسی فرض نماز کی ادائیگی کے لیے نکلتا ہے، اس کا اجر احرام باندھے ہوئے حج کرنے والے کے برابر ہے۔
صحیح الترغیب: 675
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے لوگوں شرک سے بچو، کیونکہ یہ چیونٹی کے چلنے کی آہٹ سے بھی زیادہ چھپا ہوا ہوتا ہے ایک آدمی نے کہا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو پھر ہم اس سے کیسے بچ سکیں گے، جبکہ وہ چیونٹی کے چلنے کی آہٹ سے بھی زیادہ چھپا ہوا ہوتا ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ دعا پڑھا کرو
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أعلم*
اے اللہ بیشک ہم اس چیز سے تیری پناہ چاہتے ہیں کہ تیرے ساتھ ایسی چیز کو شریک ٹھہرائیں کہ جس کو ہم جانتے ہیں اور تجھ سے اس چیز کی بخشش چاہتے
ہیں، جس کو ہم نہیں جانتے.
الادب المفرد جلد 1 113
صحیح الجامع - 3731
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
خرچ کیا کر، گنا نہ کر، تاکہ تمہیں بھی گن کے نہ ملے۔
اور جوڑ کے نہ رکھو، تاکہ تم سے بھی اللہ تعالیٰ
اپنی نعمتوں کو نہ چھپالے۔
(صحیح البخاری: 2591)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جس شخص کے قدم الله کی راہ میں غبار آلود ہوگئے، الله تعالیٰ اُسے دوزخ پر حرام کر دے گا.
بخاری 907
(بخاری 2811؛ ترمذی 1632؛ نسائی 3118؛ مسند احمد 15010، 16031؛ دارمی 2442؛ ابی شیبہ 19733؛ بیہقی 5876؛ مشکوٰۃ 3794)
قیامت کی نشانی!
حضورِ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:
"علم کا اٹھ جانا اور جہالت کا پھیل جانا قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔"
(صحیح البخاری، حدیث 64)
قالَ النبی ﷺ: ہاتھ تین طرح کے ہیں:
(1) سب سے بلند الله کا ہاتھ ہے،
(2) اس کے بعد دینے والے کا ہاتھ ہے،
(3) اور سب سے نیچے مانگنے والے کا ہاتھ ہے.
لہٰذا جو زائد ہو وہ دے دو، اور اپنے نفس کے سامنے عاجز مت بنو (اس کا کہا مت مانو).
ابوداؤد 1649
(احمد 15985؛ حبان 3362؛ حاکم 1483)
(اے پیغمبرﷺ!) یقین جانو ہم نے تمہیں کوثر عطا کردی ہے،
لہٰذا تم اپنے پروردگار (کی خوشنودی) کے لئے نماز پڑھو، اور قربانی کرو،
یقین جانو تمہارا دُشمن ہی وہ ہے جس کی جڑ کٹی ہوئی ہے۔
﴿سورۃ الکوثر﴾