@MichaelVaughan@MHafeez22@imVkohli Why don’t you focus on your team current performance rather than talking about the things that happens long ago
One a brat always a brat
دماغی اور جسمانی طاقت کا خزانہ
1: کھجور تین عدد،
2: مغزاخروٹ ایک عدد،
3: مغز بادام گیارہ عدد،
4: مغز پستہ پانچ عدد.
5: سونف آدھی چمچ
روزانہ کی خوراک ھے
ایک گلاس دودھ گرم کے ساتھ کھانے کے گھنٹہ بعد رات کو سوتے وقت استعمال کریں.
یہ مختصر سا ھدیہ لمبی قطاروں والے نسخوں سے سو درجہ بہتر ھے۔ ہر دوست تیار کر سکتا ھے یہ بچوں بوڑھوں عورتوں کےلیے یکساں مفید ہے
(۔فوائد -)
پھٹوں کو طاقت دے گا
دماغ کو قوی کرےگا
گردوں کوطاقت دے گا
خشک جسم کو تری دےگا قبض کو دور کرے گا عضو خاص میی تیزی اور تناو لاے گا
اسکا تر گرم مزاج بنتا ھے
انتڑیوں کی خشکی کو دور کرتا ھے پرسکون نیندلاتا ھے
خشک کھانسی میی نفع دیتا ھے
آپکے دماغی سیل کو Active کرتا ہے معدہ و انتڑیوں کی خشکی دور کرتا ھے اعصاب کو طاقت دیتا ھے دماغی قوت کو تیز کرتا ھے.۔
وہ بلائیں تو کیا تماشا ہو
ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو
یہ کناروں سے کھیلنے والے
ڈوب جائیں تو کیا تماشا ہو
بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے
ہم بتائیں تو کیا تماشا ہو
آج ہم بھی تری وفاؤں پر
مسکرائیں تو کیا تماشا ہو
تیری صورت جو اتفاق سے ہم
بھول جائیں تو کیا تماشا ہو
وقت کی چند ساعتیں ساغرؔ
لوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو
ساغر صدیقی
اے میرے ہم نشیں چل کہیں اور چل،
اس چمن میں اب اپنا گزارا نہیں
بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم،
اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں
آج آۓ ہو تم کل چلے جاوٴ گے،
یہ محبت کو اپنی گوارا نہیں
عمر بھر کا سہارا بنو تو بنو،
دو گھڑی کا سہارا سہارا نہیں
دی صدا دار پر اور کبھی طور پر،
کس جگہ میں نے تم کو پکارا نہیں
ٹھوکریں یوں کھلانے سے کیا فائدە،
صاف کہہ دو کہ ملنا گوارا نہیں
گلستان کو لہو کی ضرورت پڑی،
سب سے پہلے ہی گردن ہماری کٹی
پھر بھی کہتے ہیں مجھ سے اہلِ چمن،
یہ چمن ہے ہمارا تمہارا نہیں
ظالمو اپنی قسمت پہ نازاں نہ ہو،
دور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے
وە یقیناً سنیں گے صدائیں میری،
کیا تمہارا خدا ہے ہمارا نہیں
اپنی زلفوں کو رخ سے ہٹالیجئے ،
میرا ذوقِ نظر آزما لیجئے
آج گھر سے چلا ہوں یہی سوچ کر،
یا تو نظریں نہیں یا نظارہ نہیں
جانے کسی کی لگن کس کی دھن میں مگن،
ہم کو جاتے ہوۓ مڑ کے دیکھا نہیں
ہم نے آواز پر تم کو آواز دی،
پھر بھی کہتے ہو ہم نے پکارا نہیں
استاد قمر جلالوی
سب جن کے لیے جھولیاں پھیلائے ہوئے ہیں
وہ رنگ مری آنکھ کے ٹھکرائے ہوئے ہیں
اک تم ہو کہ شہرت کی ہوس ہی نہیں جاتی
اک ہم ہیں کہ ہر شور سے اکتائے ہوئے ہیں
دو چار سوالات میں کھلنے کے نہیں ہم!
یہ عقدے ترے ہاتھ کے الجھائے ہوئے ہیں
اب کس کے لیے لائے ہو یہ چاند ستارے؟
ہم خواب کی دنیا سے نکل آئے ہوئے ہیں
ہر بات کو 'بے وجہ اداسی' پہ نہ ڈالو!
ہم پھول کسی وجہ سے کملائے ہوئے ہیں
کچھ بھی تری دنیا میں نیا کیوں نہیں لگتا
لگتا ہے کہ پہلے بھی یہاں آئے ہوئے ہیں
ہے دیکھنے والوں کے لیے اور ہی دنیا
جو دیکھ نہیں سکتے وہ گھبرائے ہوئے ہیں
سب دل سے یہاں تیرے طرف دار نہیں ہیں!
کچھ صرف مرے بُغض میں بھی آئے ہوئے ہیں
"ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور" بڑے لیکن
کہتے ہیں کہ سادات یہاں چھائے ہوئے ہیں
فریحہ نقوی
آفتاب مضطر کی مشہور غزل
ہر ظلم ترا یاد ہے بُھولا تو نہیں ہوں
اے وعدہ فراموش میں تجھ سا تو نہیں ہوں
اے وقت ! مِٹانا مجھے آسان نہیں ہے
انساں ہوں کوئی نقشِ کفِ پا تو نہیں ہوں
چُپ چاپ سہی مَصلحتاً وقت کے ہاتھوں
مجبور سہی، وقت سے ہارا تو نہیں ہوں
یہ دِن تو مجھے اُن کے تغافل نے دِکھائے
میں گردشِ دوراں تیرا مارا تو نہیں ہوں
اُن کے لیے لڑ جاؤں گا تقدیر میں تجھ سے
حالانکہ کبھی تجھ سے میں اُلجھا تو نہیں ہوں
ساحل پہ کھڑے ہو تمہیں کیا غم چلے جانا
میں ڈُوب رہا ہوں ابھی ڈُوبا تو نہیں ہوں
کیوں شور بپا ہے ذرا دیکھو تو نکل کر
میں اُس کی گلی سے ابھی گزرا تو نہیں ہوں
مضطرؔ مجھے کیوں دیکھتا رہتا ہے زمانہ
دیوانہ سہی اُن کا تماشا تو نہیں ہوں
@IrfanPathaan_ Jalii na teri b jalli na
Tu yehi kr soo jaag
Pakistan Pakistan hai
Pathan lagany sy koi Pathan nahi bn jata
Isi tarhan sonay sy khawab haqeeqat nahi bn jata
Pakistan zindabad 🇵🇰
پاکستان نے 37 برس بعد ایک بار پھر ورلڈ اسکواش جونیئر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو تین ایک سے شکست دی۔ حمزہ خان سے قبل پاکستان کے جان شیر خان نے 1986 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
#Pakistan#VOAUrdu