آپ نے چھوٹی مریم کی رعونت اور اس کا تکبر تو دیکھا لیکن آپ نے سپیکر کی کرسی پر بیٹھے نمونے کی کمینی ہنسی نہیں دیکھی اور نہ ہی پیچھے ڈیسک بجاتی آنٹیاں۔۔ ان کو دیکھیں اور جانیں یہ سب مل کر آپ پاکستانیوں کا کیسے تمسخر اڑا رہے ہیں کیونکہ 11 ارب کا جہاز کسی کے جہیز میں نہیں آیا ، یہ ہم پاکستانیوں کی دیا سلائی سے لے کر گاڑی تک کے ٹیکسوں سے خریدا گیا ہے۔اسکی maintenance کا خرچہ ،اس تیل کا خرچہ اس کے پائلٹس تک کا خرچہ ہم پاکستانیوں کی کمائی سے جا رہا ہے جن پر درجہ چہام کی کنیز خاص اور ہم نوا مل کر ہنس رہے ہیں اور چیلنج کر رہے ہیں اکھاڑ لو جو الھاڑنا ہے ۔
یہ محض اتفاق ہے یا پھر سوچی سمجھی منصوبہ بندی اور سازش ہے،، جب سے PIA عارف حبیب اینڈ کمپنی کو فروخت کی گئی ہے اس کے بعد جیٹ فیول سستا اور پیٹرول مہنگا ہے، اب حکومت نے جیٹ فیول 231 روپے لیٹر کردیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 300 روپے ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمت ایران کی جنگ سے پہلے والی سطح پر واپس آچکی ہے لیکن پاکستان میں اس جنگ کی آڑ میں پٹرول کی قیمت اب بھی پہلے والی قیمت سے 43 روپے فی لٹر زیادہ ہے۔ جنگ سے پہلے پٹرول 257 روپے فی لٹر تھا۔ اب 300 روپے فی لٹر ہے۔
عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی قیمتوں سے بھی نیچے آ چکی ہیں۔ مگر پاکستان کے ظالم حکمران یہ ریلیف عوام تک پہنچانے سے انکار کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ لیوی ٹیکس کی مد میں پٹرول پر زیادہ سے زیادہ پیسہ عوام کی جیبوں سے نکالیں۔
عمران ریاض خان
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی تنظیم OCAC نے وزیرِ پیٹرولیم کو خط لکھا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اچانک گرنے سے مہنگا سٹاک سستا بیچ کر انہیں قریبا 104 ارب نقصان ہوا۔ حکومت اس نقصان کا ازالہ کرے
خط میں بس یہ نہیں لکھا کہ سستا تیل ڈبل قیمت پر بیچ کر کتنے سو ارب منافع ہوا تھا
@PTAofficialpk
پیارے پی ٹی اے
۱۔ اگر میرا انٹرنیٹ پرووائیڈر ہر ماہ پیسے پورے لے مگر دو ایک دن سروس نہ دے تو اس کا ازالہ کیسے ہو گا؟
۲۔ پچھلے کچھ عرصے سے مجھے موبائل فون کالزُمیں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ کبھی آواز کٹ جاتی، کبھی صاف نہیں ہوتی۔ آپ کسی موبائل کمپنی کا معیار کیسے دیکھتے ہیں؟
۳۔ انٹرنیٹ کی کم از کم رفتار کیا ہے اور میں ایک صارف کے طور پر اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں۔
براہ کرم مطلع فرمائیں۔
ہانیہ 7 سمندر پار قتل ہوئی تو پورا ملک ان سے تعزیت کررہا ہے۔ ایک ہم ہیں کہ حکمرانوں کا شوقِ حکومت پورا کرتے ہیں، مار دیے جائیں تو رشتہ داروں کو لاش بھی خاموش رہنے کی شرط پر ملتی ہے۔ ہانیہ کے لیے اُس کے ملک کا وزیر اعظم کھڑا ہے، ہم سا کوئی ہوتا تو رشتہ دار مردہ خانے کے باہر کھڑے ہوتے اور مرنے والے کو مجرم جان کر کہیں گاڑ دیتے، حبیب اکرم
”شہباز شریف حکومت نے غریب آدمی سے رہی سہی سبسڈی بھی چھین لی، پٹرول پر لیوی ٹیکس اتنا ہے جتنا عمران خان کے دور میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت تھی۔ عوام کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ اور اپنی تنخواہوں میں چار گنا اضافہ کر لیا۔ کیا لگژری جہاز، پروٹوکول اور مراعات عوام کیلئے ہیں ؟ موجودہ حکمرانوں سے بڑا کوئی جھوٹا کبھی نہیں دیکھا۔” عمران ریاض خان
@ImranRiazKhan
ویڈیو دیکھنے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan
اس حُکومت کی نئی بات سُنیں جو آفیشلی ڈکلئیر کر دی گئی ہے:
8400 روپے مہینے کمانے والا غریب نہیں۔
پاکستان میں غُربت اتنی بڑھ گئی کہ حُکومت نے غُربت کم کرنے کے بجاۓ پیسے کمانے ک شرح اتنی کم کر دی کہ کاغذات میں دکھا سکیں کہ پاکستان میں اتنے غریب نہیں۔
یہ ہے وہ معاشی کاغذی ہیرا پھیری جس کا میں ہمیشہ ذکر کرتا ہوں
عمران خان کے دور میں جب پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 17 روپے تھی تو شہباز شریف نے قوم کو کہا کہ اس نظام کے خلاف جنگ کرکے انقلاب لانا ہوگا ،اب فی لیٹر پر ٹیکس تقریباً 170 روپے ہے ، تو اب عوام کو کیا کرنا چاہیے ؟؟؟
خوشخبری۔ ایران امریکہ جنگ کا خاتمہ ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔
شہباز شریف صاحب۔ اب پاکستانی عوام کو پونے چار سو روپے فی لیٹر پیٹرول بیچنے کا کوئی جواز نہیں۔
حکومت کو ابھی اور اسی وقت پیٹرول کی قیمت میں ٹھیک ٹھاک کمی کرنی چاہئے۔ اب یہ ظلم فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔
پاکستانی قوم کا شکریہ تو بنتا ہے جو بھوک سے مر رہے ہیں مگر باہر نہیں نکل رہے۔ نذر عباس
#pakistan@nazarawan38
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
پاکستان کی مڈل کلاس، لوئر مڈل کلاس کی کوئی آواز اور شنوائی نہیں۔ اشرافیہ کا راج ہے جو غریبوں کو خیرات دیتے رہتے ہیں تاکہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج نہ کریں۔ مڈل کلاس کو رگڑے پہ رگڑا۔ خون چوس پروگرام چل رہا ہے۔
پاکستان کا پرچم اور عمران خان۔ ایک زبردست امتزاج۔
عمران خان نے اس پرچم کو کبھی سرنگوں نہ ہونے دیا اور اس پرچم کی محبت میں وہ قرض بھی چکاۓ جو واجب نہ تھے
خیبر سے لے کر کراچی تک، کشمیر سے لے کر بلوچستان تک، پورے ملک کو آپس میں جوڑا
اللّه عمران خان اور پاکستان کی حفاظت کرے۔ آمین۔
جو کچھ اس وقت کشمیر میں ہو رہا ہے یہ پاکستان کی 78سالہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔۔آج ہم نے اس ریاست کا خونخوار چہرہ آزاد کشمیر کے عوام کو دکھا دیا ہے ۔۔
گولیاں برسائی گئی ہیں، نہتے لوگوں کو شہید کیا گیا ہے ۔۔
یہ وہ فسطائیت ہے جو ہم نے انگریز کے دور میں بھی نہیں دیکھی ۔۔
۔۔۔بیرسٹر@salmanAraja
معاشی صورتحال کی وجہ سے عام آدمی گر گیا ہے، اس کے پاس کچھ نہیں بچا، ہر تین میں سے ایک پاکستانی خط غربت سے نیچے ہے، حکومت کا یہ دعویٰ کہ معاشی تباہی کی وجہ ایران امریکہ جنگ ہے، یہ بالکل غلط ہے کیونکہ جتنے بھی اعداد و شمار آ رہے ہیں وہ جنگ سے پہلے کے ہیں، ڈھائی سال سے پاکستانی معیشت کا ستیا ناس ہوا ہوا ہے، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی ماہر معیشت
پہلے عوام کو مہنگی بجلی دے کر مجبور کیا گیا کہ وہ اپنی جمع پونجی لگا کر سولر پینلز لگوائیں، اور اب جب عوام نے خود انحصاری کی راہ اپناتے ہوئے سولر سسٹم لگوا لیے تو اس پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔
نیپرا (NEPRA) کا حالیہ فیصلہ کہ ہر سولر صارف کے لیے لائسنس لازمی ہوگا اور 1000 روپے فی کلوواٹ فیس وصول کی جائے گی، سراسر ناانصافی ہے اور صاف توانائی (Green Energy) کے فروغ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے گا۔
آج سورج نکلا اس پر ٹیکس دو۔ آج بادل چھائے رہے اس پر ٹیکس دو۔ آج رم جھم بارش ہوئی اس پر ٹیکس دو۔ آج ٹھنڈی ہوا چلی اس پر ٹیکس دو۔ آج چاند کی روشنی بھرپور تھی اس پر ٹیکس دو۔ آج رات کو مطلع صاف تھا، آسمان تاروں سے بھرا تھا اس پر ٹیکس دو۔
عمران خان کی غیر قانونی قید اور دورانِ حراست بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے انسدادِ تشدد (CAT) کا حالیہ مطالبہ پاکستانی نظامِ عدل اور جیل مینوئل پر ایک عالمی چارج شیٹ ہے۔
ڈاکٹروں، وکلاء اور اہلِ خانہ تک رسائی پر غیر قانونی پابندی، طویل قیدِ تنہائی اور قانونی تحفظ کی عدم فراہمی پر اقوامِ متحدہ کے سنجیدہ سوالات نے ثابت کر دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
ریاست کو چاہیے کہ وہ عالمی فورمز پر مزید سبکی کے بجائے اقوامِ متحدہ کے مطالبات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے اور عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق قانونی و طبی حقوق فراہم کرے۔
#EndUnlawfulDetentionOfKhan