ایک آدمی خانہ کعبہ گیا ،
کہتا اللّٰہ جی...!
بات یہ ہے کہ ہمارے انسانوں میں رواج ہے کہ اگر دشمن خود چل کر گھر کے دروازے آ جائے تو معاف کر دیتے ہیںِ
اب چونکہ مَیں آپ کے گھر خود چل کر آگیا ہُوں تو معافی دے دیں ۔!
” تو اللّٰہ نے اُسے معاف کر دیا “
واصفِ علی واصفِ
میں ہوں ترا خیال ہے اور چاند رات ہے
دل درد سے نڈھال ہے اور چاند رات ہے
آنکھوں میں چبھ گئیں تری یادوں کی کرچیاں
کاندھوں پہ غم کی شال ہے اور چاند رات ہے
دل توڑ کے خموش نظاروں کا کیا ملا
شبنم کا یہ سوال ہے اور چاند رات ہے
پھر تتلیاں سی اڑنے لگیں دشت خواب میں
پھر خواہش وصال ہے اور چاند رات ہے
کیمپس کی نہر پر ہے ترا ہاتھ ہاتھ میں
موسم بھی لا زوال ہے اور چاند رات ہے
ہر اک کلی نے اوڑھ لیا ماتمی لباس
ہر پھول پر ملال ہے اور چاند رات ہے
میری تو پور پور میں خوشبو سی بس گئی
اس پر ترا خیال ہے اور چاند رات ہے
چھلکا سا پڑ رہا ہے وصیؔ وحشتوں کا رنگ
ہر چیز پہ زوال ہے اور چاند رات ہے
قُبول اِس لیے نیزے کی نوک کی اُنہوں نے...!!
سرِ بریدہ میرا دُشمنوں میں پَست نہ ہو...!!
وه سر اُٹھائے ہُوئے دُشمنوں سے کہتے ہیں...!!
حسینؑ ہوتا وہی ہے جِسے شِکَست نہ ہو...!!
" میں ایک ایسا شخص ہُوں جو ٹھوکر کھا کر سیدھا ہوا، جھکا اور سیدھا ہوا، گرا اور مضبوط ہوا، اور پھر زندگی اور لوگوں کے ساتھ اپنی حدود کو جاننا شروع کیا: کب اس کا مقابلہ کرنا ہے، کب پیچھے ہٹنا ہے، اور کب کبھی توجہ نہیں دینا ہے ۔"
نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں
میں حرفِ کن ہوں فرمایا گیا ہوں
میری اپنی نہیں ہے کوئی صورت
ہر اک صورت سے بہلایا گیا ہوں
بہت بدلے میرے انداز لیکن
جہاں کھویا وہیں پایا گیا ہوں
وجودِ غیر ہو کیسے گوارا
تیری راہوں میں بے سایا گیا ہوں
واصف علی واصفؔؒ