خان صاحب کی بہنوں کے اس بیان کے بعد کہنے اور سننے کو کچھ نہی رہتا- خطرہ خان صاحب کی آنکھ کا نہی رہا، خطرہ خان صاحب کی جان کا ہے اب-
مجھے پتہ ہے آپ سب کو خان صاحب سے شدید محبت ہے- جو ظلم خان صاحب کے اپر ہو رہا ہے آپ سب کو ظلم اور ظالم دونوں سے نفرت بھی شدید ہے لیکن جیسا کہ خان صاحب نے بہت پہلے کہا ہے
“ مجھے آپ سے سخت گلہ ہے ، آپ کو جگانے میں بہت ٹائم لگتا ہے “
اٹھو اور اپنی تقدیر کا ، اپنے ملک کا ، اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرو اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے-
اڈیالہ جیل پہنچو 🚨
خان صاحب سے آج بہنوں کی ملاقات کا دن ہے اس لئے لیڈرشپ، عہدے دار اور راولپنڈی اسلام آباد کے لوگ وقت پر اڈیالہ جیل پہنچ جائیں۔
گھروں سے نکلیں اور بہنوں کا ساتھ دیں کیونکہ خان صاحب کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں
اڈیالہ جیل میں سرکاری ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ابھی اندر گئی ہے جو عمران خان کا چیک اپ کرکے رپورٹس بنائے گی
یہ عمران خان کے ساتھ طبی دہشت گردی ہے
کافی بین الاقوامی صحافیوں کے مطابق عمران خان کو زہر دیا گیا ہے جس کے اثر سے اُنکے بلڈ کلاٹ بنے ہیں اور آنکھ کا مسئلہ ہوا ہے
آج سرکاری ڈاکٹرز کا جانا اور رپورٹس بنانا اس بات کو مزید تقویت دیتا ہے کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ورنہ عمران خان کے ذاتی معالجین کو بھیجنا کون سی بڑی بات تھی
ہم ایسی کسی بھی رپورٹ کو نہیں تسلیم کریں گے، جو دھرنے دیکر بیٹھے ہیں وہ جاری رکھیں
عادل راجہ نے 8 دن پہلے کہا تھا کہ عاصم منیر انڈیا اور افغانستان کی سرحد پر کچھ کرے گا اور اس کے بعد پاکستان کے اندر بھی کچھ کر کے ٹرمپ کو کہے گا ہمارے اپنے حالات اچھے نہیں ہم کیے گئے وعدے پورے نہیں کر سکتے
یہ ٹرمپ سے اپنی کیپسٹی سے بڑے وعدے کر آیا ہے
”جب تک عمران خان سے ان کے ذاتی معالج ملاقات کر کے باہر نہیں آتے، اڈیالہ جیل پر دھرنا جاری رہے گا۔ “-@SohailAfridiISF
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو۔
#AllowAccessToImranKhan
عمران خان تک رسائی اس لئے روکی گئی ہے تاکہ جو کالک حکومت پاکستان نے اپنے چہرے پہ ملی ہے اس پہ عمران خان کا موقف نہ آجائے- ہم نہ پچھلے یزید کو مانتے ہیں نہ ہی آج کے کسی یزید و فرعون سے خوفزدہ ہیں- آج عمران خان کی صحت پہ پوری قوم کو تشویش ہے لیکن کیا کریں ملک میں عاصم لاء نافذ ہے
”آکیوں یہ سوچ ترک نہیں کرتے کہ صرف آپ ہی سمجھدار ہیں، باقی کوئی سمجھدار نہیں؟ اگر آپ سمجھدار ہوتے تو آپ کل کی پریس ریلیز نکالتے؟
آپ کی پالیسی بھی ناکام ہے اور آپ کے ایڈوئزر بھی بے وقوف ہیں.“
وزیر اعلی @SohailAfridiISF#ملٹری_آپریشن_بند_کرو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل خان آفریدی کا وادی تیراہ آپریشن پر اہم ویڈیو پیغام!
وادی تیراہ پر آج ایک بار پھر سخت ترین حالات مسلط کیے گئے ہیں، عمران خان کی منتخب جمہوری حکومت کو ریجیم چینج آپریشن کے ذریعے گرایا گیا، رجیم چینج کے بعد جب دہشتگرد دوبارہ آباد ہو رہے تھے تو خیبر سے ہزارہ، ملاکنڈ سے لے کر ڈی آئی خان اور وزیرستان تک ہم نے جرگے اور امن پاسون منعقد کیے،
ہم نے خبردار کیا کہ پختون قوم کے سروں کا سودا ہو رہا ہے اور ہم پر دہشتگردی دوبارہ مسلط کی جا رہی ہے، اس وقت پی ڈی ایم کی ناجائز حکومت کہتی تھی کہ ہم جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اس وقت پختون قوم بڑی تعداد میں باہر نکلی اور بند کمروں کے فیصلوں کو مسترد کیا، جن اضلاع میں عوام نے ان فیصلوں کو رد کیا، وہاں اللہ کے فضل سے آج بھی امن قائم ہے،
بدقسمتی سے جن اضلاع میں اس خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، وہاں آج ہم دوبارہ بدامنی کا شکار ہیں، بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں نے عمران خان کی منتخب جمہوری حکومت کو گرایا، جس کے نتیجے میں بدامنی بھی لوٹی اور معیشت بھی تباہ حال ہوئی۔
آج سرمایہ کار اور نوجوان ملک سے بھاگنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں، وادی تیراہ پر بھی جب بند کمروں کے فیصلے مسلط کیے جا رہے تھے تو میں نے اس کے خلاف آواز بلند کی،
جب 22 بڑے اور 14 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز سے بدامنی ختم نہیں ہو سکی تو ہمیں کوئی سمجھائے کہ دوبارہ آپریشن کے فائدہ مند نتائج کیا ہوں گے؟
خیبر پختونخوا اسمبلی کے چھت تلے تمام مکاتب فکر اور صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے جرگے نے متفقہ طور پر 15 نکاتی ایجنڈا منظور کیا، سب اس بات پر متفق تھے کہ ملٹری آپریشن مسئلے کا حل نہیں اور آپریشن سے دہشتگردی ختم نہیں ہو رہی، سب نے کہا کہ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائے تاکہ مستقل امن قائم ہو سکے، لیکن یہ نہیں مانے اور بند کمروں میں فیصلہ ہوا کہ وادی تیراہ پر ایک بار پھر آپریشن مسلط کیا جائے،
کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کی سربراہی میں 24 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، 24 رکنی کمیٹی میں آفریدی قوم کے بڑوں کو کہا گیا کہ آپ لوگ گھروں کو خالی کریں کیونکہ ہم آپریشن نہیں کر سکتے، آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا، لیکن انہیں مجبور کیا گیا کہ برفباری کے موسم میں اپنے گھر بار خالی کریں،
میں بار بار واضح کرتا رہا کہ جس علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے وہاں برفباری کے باعث جانور بھی زندہ نہیں رہ سکتے، اب نقل مکانی کرنے والے بوڑھے، بچے اور خواتین پوری دنیا دیکھ رہی ہے، اور برفباری کی وجہ سے آپریشن بھی نہیں ہو پا رہا، اب ہمیں کوئی سمجھائے کہ ان بند کمروں کے فیصلوں سے کون سا مقصد حاصل ہوا ہے؟ یہ آپریشن صرف مجھے اپنے لوگوں میں بدنام کرنے اور میری حکومت کو ختم کرنے کے لیے شروع کیا گیا، لیکن میں اپنے لوگوں کے درمیان گیا اور انہوں نے مجھے پیار اور عزت دی،
اب جب انہیں سمجھ آ گیا ہے کہ اس موقع پر آپریشن کا فیصلہ غلط تھا تو انہوں نے پریس ریلیز جاری کی کہ تیراہ کے لوگ اپنی مرضی سے نقل مکانی کر رہے ہیں، یہ پریس ریلیز انتہائی خطرناک ہے، اس سے صوبے، اداروں اور وفاق کے درمیان تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ اعتماد کا فقدان پیدا کرنے کا منصوبہ ہے، اس پریس ریلیز کے بعد قوم ان کی باتوں پر کسی صورت بھروسہ نہیں کریں گے کیونکہ کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی نے کمیٹی کے سامنے بڑے وعدے کیے ہیں،
میں اتوار کو دو بجے پورے خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ جمرود فٹبال اسٹیڈیم میں بلا رہا ہوں، جرگے میں پوچھا جائے گا کہ آپ اپنی مرضی سے بے دخل ہوئے یا زبردستی گھر چھوڑنے پڑے، ہم دنیا کو دکھائیں گے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا کے لوگ لیبارٹری نہیں ہیں، خیبر پختونخوا کے لوگ کیڑے مکوڑے نہیں ہیں، ان کا خون سستا نہیں ہے،
میری حکومت نے متاثرین کی دیکھ بھال کے لیے چار ارب روپے ریلیز کیے ہیں کیونکہ ہم نے وفاق کے وعدے دیکھے ہیں، پچھلے آپریشن میں گھروں کو تباہ کر کے صرف چار لاکھ روپے کا وعدہ کیا گیا اور آج تک پیسے نہیں دیے گئے، اس بار ہم نے بند کمروں کے فیصلوں کے لیے خود کو تیار رکھا ہے کہ اپنے لوگوں کو بے سہارا نہیں چھوڑ سکتے، میں پختون قوم کے ساتھ کھڑا ہوں اور خون کے آخری قطرے تک ان کے حقوق کے لیے کھڑا رہوں گا،
اگر اس بار ہم کھڑے نہ ہوئے تو ساری زندگی جنازے اٹھاتے رہیں گے.
وزیراعلی خیبر پختونخوا @SohailAfridiISF
انور مقصود ہاوس اریسٹ، مجمع میں تقریر پر بین، ملک سے جانے اور ڈرامے لکھنے ، شوز کرنے پر پابندی۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو ضیاالحق کے مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہواجو 2025 میں ہورہا ہے۔