عدت میں نکاح کے حوالے سے اسلامی شریعت کے احکامات کیا ہیں؟
عدت میں نکاح حرام ہے یہ اجماعی مسئلہ ہے اور قاضی کو نکاح فسخ کرنے کا اختیار ہے عورت کی یہ بات نہیں مانی جائے گی کہ 38 دن میں تین حیض آئے ایسی گواہی مردود ہوتی ہے جو مستحیل ہو یعنی کوئی عورت کہے کہ میں بغیر مرد کے حاملہ ہوئی ہوں تو ایسی باتیں قابل اعتناء نہیں البتہ اسکو زنا نہیں کہا جائے گا ہم نا نواز شریف کے ساتھ ہیں اس مسئلہ میں نا خان صاحب کے ساتھ یہ مسئلہ شریعت کا ہے اس لئے قرآن و حدیث کے مطابق بیان کیا جائے گا باقی سیاسی وابستگی والے دین کا حلیہ جیسے چاہے بگاڑ دیں